آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔

ادا نہیں ہے یہ ہے زندگی ان آنکھوں میں
بہت حسین بہت مضطرب بہت غم ناک
 

زیرک

محفلین
بیتے دنوں کا عکس نہ آئندہ کا خیال
بس خالی خالی آنکھوں سے دیکھا کیا مجھے​
پروین شاکر
آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان شاعرہ کا جنم دن ہے
 

زیرک

محفلین
دی تشنگی خدا نے تو چشمے بھی دے دئیے
سینے میں دشت، آنکھوں میں دریا کیا مجھے​

آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
 

زیرک

محفلین
شام ہونے کو ہےاور آنکھ میں اک خواب نہیں
کوئی اس گھر میں نہیں روشنی کرنے والا​

آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
 

زیرک

محفلین
اس کی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فراز
رونے والوں کی طرح، جاگنے والوں جیسی
احمد فراز
 

زیرک

محفلین
عجیب طور ہے اس کے مزاجِ شاہی کا
خفا کسی سے ہو آنکھیں مجھے دکھاتا ہے
علی زریون
 

زیرک

محفلین
اپنی نظروں میں گنہگار نہ ہوتے کیوں کر
دل ہی دشمن ہے مخالف کے گواہوں کی طرح
سدرشن فاکر
 

زیرک

محفلین
ہونٹوں پہ تبسم ہلکا سا، آنکھوں میں نمی سی ہے فاکر
ہم اہلِ محبت پر اکثر ایسے بھی زمانے آئے ہیں
سدرشن فاکر
 

زیرک

محفلین
یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی
ناصر کاظمی
 

زیرک

محفلین
ساقی مجھے بھی چاہیے اک جامِ آرزو
کتنے لگیں گے دام، ذرا آنکھ تو ملا
ساغر صدیقی
 

زیرک

محفلین
نگاہِ یار کا کیا ہے، ہوئی، ہوئی، نہ ہوئی
یہ دل کا درد ہے پیارے، گیا، گیا، نہ گیا
احمد فراز​
 

زیرک

محفلین
ابر دیکھوں تو برس پڑتی ہیں آنکھیں نجمیٓ
تھل کا باسی ہوں، مقدر سے جھڑی ملتی ہے
عمیر نجمی​
 

زیرک

محفلین
سڑکوں پہ سرد رات رہی میری ہمسفر
آنکھوں میں میرے ساتھ تھکن جاگتی رہی
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
محبت میں زباں چپ ہو تو آنکھیں بات کرتی ہیں
یہ کہہ دیتی ہیں وہ باتیں، جو کہنا بھول جاتے ہیں​
 
Top