آم کھانے کے تین طریقے

آپ کو آم کتنے پسند ہیں؟

  • بالکل بھی نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    25

شمشاد

لائبریرین
یہاں یمنی آم سے شروعات کی ہے۔ اچھے ہی تھے میٹھے بھی تھے لیکن وہ بات نہیں جو پاکستانی آموں میں ہے۔

یہ موضوع اصلاح سخن سے نکال کر کہیں اور پوسٹ کریں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
یہ لیجیے:
101_0115.JPG

yellow_mangoes.jpg

20121109095542neelam_mangos.jpg

Mangos_criollos_en_mercado.JPG

حضورِ والا علامہ صاحب!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اتنے سارے آموں کے لیے شکریہ۔
اس ناچیز نے آپ سے دُعا کی درخواست کی تھی آموں کی نہیں۔
ہم نے غالب کی طرح یہ نہیں کہا تھا میٹھے ہوں اور بہت سے ہوں۔
آپ تو بس دُعا فرمادیجیے کہ اللہ رب العزت ہمیں ایسی شفائے عاجلہ و کاملہ نصیب فرمائے کہ ہم بھی بے جھجک آم کھا سکیں،
دراصل ہم ذیابیطس کے مریض ہیں۔
 
یہاں یمنی آم سے شروعات کی ہے۔ اچھے ہی تھے میٹھے بھی تھے لیکن وہ بات نہیں جو پاکستانی آموں میں ہے۔
یہ موضوع اصلاح سخن سے نکال کر کہیں اور پوسٹ کریں۔

درست فرمایا شمشاد بھائی! مگر پاکستانی آموں کی بھی ابھی آمد آمد ہے، کچھ دن اور لگیں گے۔
اصل میں ابھی میں زیرِ اصلاح ہوں تو فی الحال ہر قسم کی شاعری اصلاح سخن میں پوسٹ کرتا ہوں، باقی منتقلی کا کام تو آپ حضرات کا ہی ہے۔:)
 
حضورِ والا علامہ صاحب!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اتنے سارے آموں کے لیے شکریہ۔
اس ناچیز نے آپ سے دُعا کی درخواست کی تھی آموں کی نہیں۔
ہم نے غالب کی طرح یہ نہیں کہا تھا میٹھے ہوں اور بہت سے ہوں۔
آپ تو بس دُعا فرمادیجیے کہ اللہ رب العزت ہمیں ایسی شفائے عاجلہ و کاملہ نصیب فرمائے کہ ہم بھی بے جھجک آم کھا سکیں،
دراصل ہم ذیابیطس کے مریض ہیں۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔
ویسے فی الحال جو آم آرہے ہیں وہ شوگر فری ہیں۔:)
 
مجھے آم پلپلا کر کے چسکیاں لگانے کے علاوہ ایک اور طریقہ بھی پسند ہے، اس میں چھری سے لمبائی سے آم کے بیچوں بیچ گٹھلی تک گولائی میں کٹ لگا کر کٹ کے اوپر اور نیچے کے دونوں حصوں کو مخالف سمت میں گھمانے سے گٹھلی سے رابطہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر آرام سے گٹھلی نکال کر باقی کپ نما آدھے آم سے چمچ سے کرید کرید کر کھائیں۔ جیسے آدھے ناریل میں اسٹرا ڈال کر پانی پیا جاتا ہے۔ آم عام ہو جائے تو باتصویر شئیر کروں گا۔

آپ شاید یہ کہنا چاہ رہے ہیں:
550px-Cut-a-Mango-Step-12.jpg

mango19.JPG

mango6_pit_free.jpg

IMG_5894.JPG
 
اوشو

لائبریرین
آم کھانے کا تب تک مزہ ہی نہیں آتا جب تک ہاتھ منہ آم سے "لبڑ" نہ جائیں :p
آموں کی اقسام کے بارے میں کچھ معلومات مل سکتی ہیں؟
 
آم کھانے کا تب تک مزہ ہی نہیں آتا جب تک ہاتھ منہ آم سے "لبڑ" نہ جائیں :p
آموں کی اقسام کے بارے میں کچھ معلومات مل سکتی ہیں؟

بالکل درست فرمایا۔
پاکستان میں آموں کی اتنی قسمیں سنی ہیں:
چونسا، دسیری، لنگڑا، دسہی، انور رٹول، سندھڑی، فجری، سرولی، بنگن پلی، الفانسو، محمد وال، نیلم، الماس، لال پری۔
لیکن میرے خیال میں اس کی بہت ساری قسمیں ہیں۔ واللہ اعلم۔
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ جاب آم سے میٹھے اوررسیلے اشعار کا مزہ آگیا
آم ہوں اوربہت سارے ہوں تواشعار کے لیے بھی یہی فرمائش ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلام آباد شاید پاکستان کا واحد شہر ہے جہاں پھیکا چونسا ملتا ہے۔ اور بدمزا دوسہری۔۔۔۔ :cautious:
ورنہ عمر گزر گئی ان دو قسموں میں اس ذائقے کو چکھنے کا اتفاق نہ ہوا تھا۔۔۔ (n)
بہت بہت داد قبول فرمائیے میری طرف سے محمد اسامہ سَرسَری
 
نمبر 1 لنگڑا
نمبر 2 چونسہ
نمبر 3 انور رٹول
نمبر 4 طوطا پری
یہ ان آموں کی اقسام ہیں تصاویر میں
ویسے تسی چنگا نئیں کیتا :(
یہاں پشاور میں آم ایک تو بہت مہنگے ہیں
اور اچھی قسم کے بہت کم ملتے ہیں

جو آپ کے نصیب کے ہیں وہ آپ ضرور کھائیں گے۔:)
کسی نے کیا خوب کہا:
جہاں بندے کا رزق لکھ دیا جاتا ہے ادھر جانا ہی پڑتا ہے :)
 
Top