آفسیٹ پرنٹنگ یا ذاتی پروفیشنل پرنٹر؟

دوستو! یہاں اپنی حالیہ ضرورت کے تناظر میں پرنٹنگ سے متعلق چند سوالات کرنا چاہتا ہوں۔

آفسیٹ پرنٹنگ سے میری مراد پرنٹنگ پریس سے لی جانے والی پراسس پرنٹنگ ہے، جس میں کتابوں وغیرہ کے پرنٹس ایک پراسس کے تحت حاصل کیے جاتے ہیں، جن کی ترتیب تقریبا یوں ہوتی ہے:
1. سب سے پہلے فائل کے پازیٹیو حاصل کیے جاتے ہیں، ( 4کلر فائل کے چار پازیٹو ہوتے ہیں، cmyk جبکہ سنگل کلر کا ایک ہی۔)
2. پرنٹنگ پلیٹس کی تیاری (ہر کلر کے لیے الگ الگ)
3. پرنٹنگ پریس سے ہر کلر کی یکے بعد دیگرے پرنٹنگ۔

جبکہ عام پرنٹرز پر پرنٹنگ اول الذکر دو مرحلوں کے بغیر ڈائریکٹ ہوجاتی ہے۔

عام طور پر پریس سے حاصل شدہ پرنٹس رزلٹ اور کوالٹی کے اعتبار سے زیادہ عمدہ سمجھے جاتے ہیں۔ میں بھی عام طور پر پرنٹنگ پریس سے ہی کام کرواتا ہوں۔ البتہ ایک حالیہ ضرورت کی بنا پر ایک تردد کا شکار ہوں۔

مجھے ایک کتاب کے صرف 50 پرنٹس درکار ہیں جس کے صفحات کی تعداد لگ بھگ 1000 ہے۔ اگر میں پراسس پرنٹنگ ہی کرواؤں تو مجھے اس کے لیے:
1. ایک ہزار 4کلر صفحات کے پازیٹیو تیار کروانے ہوں گے۔
2. اگر دو صفحات فی پرنٹنگ پلیٹ بھی رکھوں تو 500×4 (یعنی ہر کلر کی 500 پلیٹس ) تیار کروانی ہوں گی۔ کل پلیٹس: 2000

جبکہ مجھے پرنٹس صرف 50 چاہییں، اس لیے صرف پراسس کی لاگت ہی میری طاقت سے بہت بڑھ جائے گی اور کتاب کی قیمت بے انتہا بڑھ جائے گی۔ اس لیے میں نے ایک "A3 سائز پروفیشنل پرنٹر" لینے کا فیصلہ کیا ہے جو میری اس ضرورت کو پورا کرسکے۔ اس میں ظاہر ہے کہ پراسس کا خرچ نہیں ہوگا۔ گوکہ رزلٹ شاید نسبتاً بہتر نہ رہے۔

اس لیے میں یہاں آپ حضرات سے مشورہ کرنا چاہتا ہوں کہ
1. "ہیوی ڈیوٹی پرنٹرز" میں کون سے پرنٹرز آپ حضرات کے علم میں ہیں جو میرا مطلوبہ کام بہتر انداز میں کرسکیں؟
2. ان کی قیمت کس رینج تک ہے؟
3. لیزر جیٹ میں زیادہ بہتر ہیں یا انک جیٹ میں؟ (معیار اور لاگت دونوں اعتبار سے)
4. فی صفحہ پرنٹ کی اندازاً کیا لاگت آتی ہے؟ (مع سروس اخراجات)

اگر آپ کے علم میں کم لاگت سے پرنٹنگ کا کوئی اور ذریعہ بھی ہے تو ضرور بتائیے۔ یا پاکستان میں اس قسم کی مشینوں کا کوئی معیاری مرکز ہو تو بھی ضرور بتائیے۔
:):):)

فہیم محمد تابش صدیقی سروش شکیب الف عین فاتح زیک وغیرہ (مجھے پرنٹنگ سے متعلق جانکاری رکھنے والے محفلین کا زیادہ علم نہیں۔)
 
میرا اس حوالے سے تجربہ نہیں رہا۔
البتہ جواب کا منتظر رہوں گا، شاید ضرورت پڑے۔ :)
ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ، اپنے قریب کہیں پرنٹنگ کرنے والوں سے یہ انفارمیشن معلوم کر کے دیکھیں۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا چار رنگوں کی ہی کتاب ہے؟ یعنی رنگین چھاپنا ہی ضروری ہے؟
یہاں سب سے سستا نسخہ زیروکس آفسٹ یا بے بی آفسٹ کا ہے۔ جس میں 300 یا 600 پوائنٹ کے کمپیوٹر پرنٹ کا زیروکس (فوٹو کاپی) لیا جاتا ہے اور اس کی پلیٹ بہت سستی بن جاتی ہے۔ ہر پلیٹ کو یعنی چار یا آٹھ صفحات کو الگ الگ رنگوں سے بھی پرنٹ کیا جا سکتا ہے
 
جی سر چار ہی رنگ ہیں۔
 
ہمارے ہاں rotaمشین کی ایک پلیٹ 13×17 انچ تقریبا 70 روپے کی بنتی ہے۔
 
فرقان احمد بھائی آئیں میں آپ کو کسی کام دھندے پر لگاؤں۔ :)
آپ چونکہ سرچ میں کافی مہارت رکھتے ہیں اس لیے آپ گوگل گردی سے ہیوی ڈیوٹی پرنٹرز کی معلومات اور لسٹ فراہم کریں۔
پلیز

کچھ میں نے بھی دیکھے ہیں۔ ان شاءاللہ انہیں بھی یہاں شریک کرتا ہوں۔
 
فرقان احمد

محفلین

برادرم! ہمارا مشورہ یہی ہے کہ چونکہ آپ نے پرنٹر سے بار بار اس نوعیت کا کام نہیں لینا ہے، اس لیے مناسب رہے گا کہ یہ کام روایتی انداز میں کروا لیا جائے۔
 
فہیم

لائبریرین
سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ پرنٹر نہ خریدیں بلکہ کسی اچھی جگہ سے۔ جیسے کراچی میں "ڈیجیٹل پروسس" جو کہ کورنگی میں ہے۔ ایسی کسی جگہ سے لیزر کلر پرنٹر سے پرنٹ لے لیں۔
اس کی اچھی بات یہ ہے کہ اس سے آپ فرنٹ بیک دونوں جگہ ایک وقت میں پرنٹ لے سکتے ہیں اور ساتھ میں یہ درمیان سے بک فولڈ کریز بھی لگا دیتا ہے۔
زیروکس کا یہ پرنٹر خریدنے میں تو کافی مہنگا ہے۔ اور اس کا حجم بھی اچھا خاصہ ہے۔ لیکن اس کا ایک پرنٹ (اگر زیادہ تعداد میں ہوں) تو شاید 50 تک کا پڑے۔
اور اس کی پرنٹنگ کوالٹی بھی 99 فیصد آفسٹ سے میل کھاتی ہوگی۔
 
وجی

لائبریرین
آپ کوئی میگزین بنوانا چاہتے ہیں؟؟
تو آرام باغ چلے جائیں معلومات مل جائے گی۔
 
سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ پرنٹر نہ خریدیں بلکہ کسی اچھی جگہ سے۔ جیسے کراچی میں "ڈیجیٹل پروسس" جو کہ کورنگی میں ہے۔ ایسی کسی جگہ سے لیزر کلر پرنٹر سے پرنٹ لے لیں۔
اس کی اچھی بات یہ ہے کہ اس سے آپ فرنٹ بیک دونوں جگہ ایک وقت میں پرنٹ لے سکتے ہیں اور ساتھ میں یہ درمیان سے بک فولڈ کریز بھی لگا دیتا ہے۔
زیروکس کا یہ پرنٹر خریدنے میں تو کافی مہنگا ہے۔ اور اس کا حجم بھی اچھا خاصہ ہے۔ لیکن اس کا ایک پرنٹ (اگر زیادہ تعداد میں ہوں) تو شاید 50 تک کا پڑے۔
اور اس کی پرنٹنگ کوالٹی بھی 99 فیصد آفسٹ سے میل کھاتی ہوگی۔
فہیم بھائی آپ کے جواب کا انتظار تھا۔ میرا خیال ہے کہ کراچی (اور شاید لاہور) میں پرنٹنگ دوسرے شہروں کی بنسبت سستی بھی ہے اور معیاری بھی۔ ہمارے یہاں 4کلر پرنٹ کم تعداد میں ہوں تو 100 سے 150 روپے فی پرنٹ چارج کیا جاتا ہے (بمع ہزار نخروں کے) اور زیادہ تعداد میں تو شاید میسر ہی نہ ہو۔ اگر میسر ہوا تو بہت کم ڈسکاؤنٹ کے ساتھ میسر ہوگا۔ اس طرح ایک ہی نسخہ بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔ معیار کی بھی گارنٹی نہیں ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
تقریباً کس قیمت میں؟ used کس قیمت پر مل جاتا ہے؟
میں جس کی بات کررہا ہوں وہ خیر بہت مہنگا ہے۔
اتنا کہ اتنے میں پرنٹنگ مشین آجائے

ویسے آپ اپنے کام چلانے کو کینن کا کوئی A3 کلر پرنٹر لے لیں وہ آپ کو یوز میں 10 تک کا مل جائے گا۔
 
میں جس کی بات کررہا ہوں وہ خیر بہت مہنگا ہے۔
اتنا کہ اتنے میں پرنٹنگ مشین آجائے

ویسے آپ اپنے کام چلانے کو کینن کا کوئی A3 کلر پرنٹر لے لیں وہ آپ کو یوز میں 10 تک کا مل جائے گا۔
انک جیٹ؟
کینن اور ایپسن میں آپ کس کو ترجیح دیتے ہیں۔ مارکیٹ کے بعض دوست ایپسن کی بہت تعریف کرتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
انک جیٹ؟
کینن اور ایپسن میں آپ کس کو ترجیح دیتے ہیں۔ مارکیٹ کے بعض دوست ایپسن کی بہت تعریف کرتے ہیں۔
جی کینن انک جیٹ، ورنہ لیزر جیٹ جمع کلر تو مہنگا ہے۔
میں نے انک جیٹ میں زیروکس، کینن استعمال کیے ہیں اور کینن کو بہتر پایا کیونکہ اس کی پرنٹنگ کوالٹی بہرحال زیروکس سے اچھی ہے۔
 
زیک

مسافر
عام انک جیٹ تو فی صفحہ کافی مہنگا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں پرنٹر خریدنا اچھا آئیڈیا نہیں۔ کیا پاکستان میں ایسی پرنٹنگ آن لائن نہیں ہو سکتی؟
 
عام انک جیٹ تو فی صفحہ کافی مہنگا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں پرنٹر خریدنا اچھا آئیڈیا نہیں۔ کیا پاکستان میں ایسی پرنٹنگ آن لائن نہیں ہو سکتی؟
ہو بھی تو اعتبار کرنا مشکل ہوگا۔ کوالٹی کے بارے کون جھگڑتا پھرے!
 
Top