مبارکباد آصف کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل مبارک

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی آپ ہی تکلیف کریں اور آصف بھائی کو خبر کریں کہ ادھر کا چکر لگا لیں۔
 
ابھی کچھ عرصہ قبل ہی آصف نے کامیابی سے اپنی مجرد زندگی کا خاتمہ کرکے ازدواجی زندگی کی شروعات کی تھی جس کا محفل پر ثبوت ان کا محفل سے غائب ہونا اور گھر پر نکاح نامے کی صورت ہوگا۔

شادی کی کامیابی نے ان کے لیے کامیابیوں کے راہ وا کردیے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری جو کب سے اٹکی ہوئی تھی بالآخر شادی کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچی اور ایک اور کامیابی آصف نے اپنے نام لکھوا لی۔ ترقیوں اور کامیابیوں کا سفر جاری و ساری ہے دیکھتے ہیں آصف اس کے بعد کس نئے محاذ کی طرف بڑھ کر کامیابی کی نوید سناتے ہیں۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری بذات خود ایک انعام اور اس کے لیے تعریفی کلمات کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے مگر پھر بھی رسم دنیا نبھانے کے لیے

بہت بہت مبارک ہو ڈاکٹر آصف اقبال
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم آصف بھائی، آپ کو بہت مبارکباد !

کچھ مختصر اگر ممکن ہو تو ڈاکٹریٹ کی روداد بھی ضرورلکھیں !
 
آصف

محفلین
سب سے پہلے نبیل بھائی کا بہت شکریہ۔

اس کے بعد واؤ‎ ۔ ۔ ۔ اتنی ساری مبارکبادیں! میں آپ سب کا اتنی اپنائیت سے مبارکباد دینے پر دل سے مشکور ہوں۔ اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول فرمائیں اور آپ لوگوں کو بھی خوش رکھیں۔

اب کچھ انفرادی جوابات:

بوچھی: مٹھائی ضرور ملتی اگر آپ ہمارے شہر میں ہوتیں تو۔

باسم، ساجد، فہیم، حجاب: میں نے الیکٹریکل انجنئیرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

شمشاد: یہ دھاگہ میرے علم میں تھا لیکن کچھ ضروری کاموں کی وجہ سے تاخیر ہو گئی جواب لکھنے میں۔ اس پر سب سے معذرت۔

محب: عمدہ لکھتے ہیں آپ!

باسم: اب تو کوئی شکایت نہیں آپ کو :)
 
تیشہ

محفلین
بوچھی: مٹھائی ضرور ملتی اگر آپ ہمارے شہر میں ہوتیں تو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھا ٹھیک ہے مجھے مٹھائی نہیں دیں مجھے اب ووٹ دیں مٹھائی رہنے دیں
zzzbbbbnnnn.gif

زکریا یا میں ۔ ؟ ؟
بس اب مجھے مٹھائی نہیں کھانی مجھے ووٹ لینآ ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
میں‌تو یہ آج ہی دیکھ پایا ہوں۔ بہت مبارک ہو آصف پی ایچ ڈی۔ اوروہ بھی الکٹریکل انجینئرنگ میں۔ یہاں ہندوستان میں‌تو اتفاق سے ہی لوگ گریجویشن کے بعد پی جی بھی کرتے ہیں، محض ملازمت میں لگ جاتے ہیں۔ ہم کو تم پر فخر ہے آصف۔ ایک طرف اردو کی ترویج، دوسری طرف یہ اکیڈمک اچئیومینٹ۔ ماشاء اللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
یہ کون سا کوئی مشکل کام ہے ۔؟ :? کسی دن جگھڑے میں بھابھی کے آگے منہ کریں مکاُ شکاُ لگا تو دانت نکل کر گر پڑے گا ۔ سمپل 8)

نہ دانت ہوگا نہ درد ۔ :lol:

01hmm.gif
ویسے دن میں کتنی بار دانت صاف کرتے ہیں چھوٹے بھیا ۔؟
مجھے یاد کرنے دیں میں نے آپکے باتھ میں ٹوتھ پیسٹ دیکھی تھی کہ نہیں ۔؟
01hmm.gif
باجو اب ہر خاتون تو ایک جیسی ہونے سے رہی :lol:

ویسے ٹوتھ پیسٹ، ایکوا فریش والی تھی، سمال پیک، جب آپ آئی تھیں
 
تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:

پتا ہے چھوٹے بھیا ، کہ بھابھو دانت توڑنے والی نہیں ہیں
care2.gif
اتنے سنجیدہ کیوں ہوئے میں تو مذاق کر رہی تھی ۔ خیر مگر ابھی درد ہے کہ اب دورُ ہوا ؟ ہے تو میں توڑ جاؤں ؟
zzzbbbbnnnn.gif
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
پتا ہے چھوٹے بھیا ، کہ بھابھو دانت توڑنے والی نہیں ہیں
care2.gif
اتنے سنجیدہ کیوں ہوئے میں تو مذاق کر رہی تھی ۔ خیر مگر ابھی درد ہے کہ اب دورُ ہوا ؟ ہے تو میں توڑ جاؤں ؟
zzzbbbbnnnn.gif
باجو اتنی بڑی سمائیلی لگا دی، پھر بھی لگا کہ میں سنجیدہ ہوں؟ جلدی سے آجائیں :lol:
 
تیشہ

محفلین
اچھا آرہی ہوں اتنی دیر میں ذرا آپکے ایک دو اور دانتوں میں بھی میرا دل ہے اک ہی بار درد ہولے تو آؤں تاکے اک ہی بار سارے نکال آؤں :lol: :lol:

اور بھی کچھ پرابلم ہے تو بلاججک بتائیے ۔ :lol: :p
 
شمشاد

لائبریرین
یہ آصف بھائی کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل مبارک کا دھاگہ ہے اور آپ دانت توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔ آصف بھائی تو پہلے ہی بہت کم کم آتے ہیں، ایس صورتحال میں تو وہ بالکل بھی نہیں آئیں گے۔

باجو آپ صحت و طب میں دانتوں کا کلینک کیوں نہیں کھول لیتیں؟
 
تیشہ

محفلین
animated0137.gif

وہ نہیں اب ادھر کو آتے میں نے مٹھائی کے بدلے ووٹ مانگ لیا ہے اب پلٹ کر نہیں آنے والے ۔

Dancing_Doll.gif
 
آصف

محفلین
شگفتہ : بہت شکریہ۔ آپ کا آئیڈیا اچھا ہے۔ مستقبل قریب میں تو اگرچہ اس نوعیت کی کوئی تحریر شاید نہ لکھی جا سکے لیکن میں پہلے ہی کچھ موضوعات پر مواد ترتیب سے رکھ رہا ہوں۔ انشاءاللہ کبھی نہ کبھی ضرور ہو گا۔

محترم اعجاز صاحب: بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں۔

فرزانہ: شکریہ اتنی رنگ برنگی مبارکباد کا :)

بوچھی: ووٹ آپ کو ضرور دیا جا سکتا ہے۔ پہلے اپنا منشور تو بتائیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
اچھا آرہی ہوں اتنی دیر میں ذرا آپکے ایک دو اور دانتوں میں بھی میرا دل ہے اک ہی بار درد ہولے تو آؤں تاکے اک ہی بار سارے نکال آؤں :lol: :lol:

اور بھی کچھ پرابلم ہے تو بلاججک بتائیے ۔ :lol: :p
جی باجو، جب آنکھیں بند کرتا ہوں تو کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ سو جاؤں تو بالکل پتہ نہیں چلتا کہ ارد گرد کیا ہو رہا ہے :p
 
شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے باجو، ان کی شادی ہو گئی اور ابھی بھی آنکھیں بند ہیں :roll: اب تو آنکھیں کھل جانی چاہییں۔ :wink:
 
Top