آسٹریلیا کا 24 سال بعد دورہ پاکستان 2022

محمداحمد

لائبریرین
اس وقت پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 459 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کا اسکور اس وقت 65 ہے اور اسے 83رنز کی برتری حاصل ہے۔

آج میچ کا آخری دن ہے۔ اور کوئی غیر معمولی سوچ ہی اسے میچ کو نتیجہ خیز بنا سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پہلے ٹیسٹ میچ کا پانچواں دن ہے۔

آسٹریلیا نے کل کے اسکور449 پر بیٹنگ شروع کی اور اس کے باقی کی تین کھلاڑی صرف 10 اسکور کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم 459 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے ساجد خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نعمان علی نے 6 وکٹیں لیں۔

اس وقت پاکستان اپنی دوسری اننگ کھیل رہا ہے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 76 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
امام الحق اور عبد اللہ شفیق دونوں اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کر چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے 5ویں دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 191 اسکور بنائے ہیں۔

امام الحق 89 اور عبد اللہ شفیق 99 پر کریز پر موجود ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 252 اسکور بنائے اور اسی کے ساتھ ہی میچ ختم کر دیا گیا۔

پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی ہار جیت کے اپنے اختتام کو پہنچا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔

اب تک 23 اوورز کا کھیل ہو چکا ہے اور آسٹریلیا نے 2 کھلاڑیوں کے خسارے کے ساتھ 92 رن بنائے ہیں۔

اوور ٹو یو شمشاد بھائی!
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ احمد بھائی۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا جو بغیر ہار جیت کے اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

آج کے میچ میں پاکستانی سکواڈ میں حسن علی اور فہیم اشرف بھی شامل ہیں، جو کہ گزشتہ میچ میں کرونا کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
250 پر آسٹریلیا کی تیسری وکٹ گری ہے۔

Steven Smith c Faheem Ashraf b Hasan Ali 72 (214b 7x4 0x6) SR: 33.64

آج کا دن ختم ہونے سے صرف 7 گیندیں پہلے حسن علی یہ کامیابی ملی ہے۔

What a one-handed catch to bring some life to the game before the end of play! Faheem Ashraf at second slip!
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 سکور بنائے ہیں۔

ہمارے باؤلر کچھ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دیکھا سکے یا پھر کراچی کی وکٹ بھی کچھ ایسی ہی ہے جیسی کے راولپنڈی کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا دن پاکستانی باؤلر کے نام ہونا چاہیے۔

آسٹریلیا نے کل کے اسکور 3 وکٹوں کےنقصان پر251 اسکور سے اپنی اننگ شروع کی تو کھانے کے وقفے سے پہلے تک ان کی مزید تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

چوتھی وکٹ 304، 5ویں 347 اور چھٹی 360 کے مجموعی اسکور پر گری۔

اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 373 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
405 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی 7ویں وکٹ گر گئی۔

Cameron Green b Nauman Ali 28 (73b 2x4 1x6) SR: 38.35
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن چائے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 407 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے 499 اسکور بنا لیے ہیں۔
یہ 500 کا ہندسہ عبور کرنے کے چکر میں ہیں یا پھر Alex Carey کی سنچری مکمل ہونے کے چکر میں ہیں، جس 93 پر کھیل رہا ہے۔
 
Top