آسٹریلیا کا 24 سال بعد دورہ پاکستان 2022

شمشاد

لائبریرین
336008.jpg

Pat Cummins celebrates the wicket of Mohammad Rizwan • Mar 14, 2022 © AFP/Getty Images
فوٹو بشکریہ کرک انفو۔
 
شمشاد

لائبریرین
102 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 8ویں گر گئی۔

Hasan Ali run out (Labuschagne) 0 (8b 0x4 0x6) SR: 0
 
علی وقار

محفلین
مشکل کام ہے۔

اب تو کوئی معجزہ ہی ان کو فالو آن سے بچا سکتا ہے۔

مشکل ہے۔ فالو آن ہونے کے بعد کچھ کر دکھائیں تو الگ بات ہے۔
اننگز کی شکست کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ بیٹرز کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ وقت وکٹ پر گزاریں کہ میچ ڈرا کرنے کی یہی صورت بچی ہے۔ میچ ڈرا کرنے کے لیے تین روز تک مسلسل بیٹنگ کرنا پڑے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
148 پر پاکستانی بیٹنگ کی بساط لپیٹ دی گئی ہے۔ اب اننگ بریک کے بعد آسٹریلیا پھر سے بیٹنگ کرے گا۔ آسٹریلیا کے پاس اب بھی 408 رنز کی برتری بھی موجود ہے ۔
 
علی وقار

محفلین
148 پر پاکستانی بیٹنگ کی بساط لپیٹ دی گئی ہے۔ اب اننگ بریک کے بعد آسٹریلیا پھر سے بیٹنگ کرے گا۔ آسٹریلیا کے پاس اب بھی 408 رنز کی برتری بھی موجود ہے ۔
کل لنچ تک سکور 600 تک پہنچا کر کینگروز پاکستان کو ایک سو پچاس اوورز میں آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کا کراچی میں ٹریک ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر کراچی میں آج تک شاید ایک دو میچ ہی پاکستان کی ٹیم ہاری ہے اس لیے امید رکھی جا سکتی ہے کہ شاید ایک دو کھلاڑی سنچریاں سکور کر کے پاکستان کو شکست سے بچا ہی لیں۔
 
ساری دنیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ذہن میں یہ بٹھا دیا کہ یہ پچ ڈیڈ ہے۔ باؤلرز کے لئے اس میں کچھ نہیں۔ :)

سو پاکستانی بالرز نے کچھ نہیں کیا۔ :)

پھر آسٹریلیا نے بہترین بیٹنگ کے بعد بہترین بالنگ بھی کی۔ اس سے پچ کیوریٹرز تو ٹینشن فری ہو گئے لیکن پاکستانی ٹیم سخت دباؤ میں آگئی۔ اب پھر سے پاکستانی قیادت کو صورتحال کا اچھی طرح سے جائزہ لینا چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ انہوں نے کون کون سے موقع گنوائے اور اب آگے اُن کے لئے اس میچ میں کیا بچا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگ کا اختتام صرف 148 کے اسکور پر ہوا۔

حالانکہ آسٹریلیا کے پاس پاکستان کو فالو آن کرنے کا آپشن موجود تھا، لیکن انہوں نے دوسری اننگ شروع کرنے کو ترجیح دی۔

دوسری اننگ میں 20 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی پہلی وکٹ گر گئی۔

David Warner c Fawad Alam b Hasan Ali 7 (16b 0x4 0x6) SR: 43.75
 
شمشاد

لائبریرین
پھر آسٹریلیا نے بہترین بیٹنگ کے بعد بہترین بالنگ بھی کی۔ اس سے پچ کیوریٹرز تو ٹینشن فری ہو گئے لیکن پاکستانی ٹیم سخت دباؤ میں آگئی۔ اب پھر سے پاکستانی قیادت کو صورتحال کا اچھی طرح سے جائزہ لینا چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ انہوں نے کون کون سے موقع گنوائے اور اب آگے اُن کے لئے اس میچ میں کیا بچا ہے۔

ایک موقع تو ابھی ابھی گنوایا ہے کہ رضوان نے خواجہ کا کیچ چھوڑ دیا ہے۔
Sajid Khan to Khawaja, no run
Dropped! Rizwan having a nightmare of a session behind the stumps after tea.
 
شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان اپنی پہلی اننگ میں صرف 148 اسکور بنا سکا، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ شروع کر کے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 اسکور بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کو اس وقت 498 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے، اگر پاکستانی کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت نہ دیا، تو ہار مقدر ہو گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ 2 وکٹوں نے نقصان پر صرف 97 اسکور بنا کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق صرف ایک اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Imam-ul-Haq lbw b Lyon 1 (26m 18b 0x4 0x6) SR: 5.55

اس وقت کھانے کا وقفہ ہے اور پاکستان کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 18 ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
21 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی۔

Azhar Ali lbw b Green 6 (54b 0x4 0x6) SR: 11.11
 
Top