آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

محمد وارث

لائبریرین
اسے کہتے ہیں خراب قسمت!

انگلینڈ نے اگر اس ٹیسٹ میں برتری حاصل کر ہی لی تھی تو آج بارش نے ستیاناس کر دیا اور پورے دن میں صرف 44 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ چوتھے دن کے اختتام پر آسٹریلیا 103 رنز پر دو آؤٹ اور انگلینڈ کی برتری ابھی بھی 61 رنز کی ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
میچ یہاں بھی کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔کل آخری روز امید ہے کہ ٹیسٹ میچ اپنے عروج پر ہوگا کیونکہ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔
اگر آسٹریلیا 61رنز کی لیڈ ختم کرکے انگلینڈ کو ایک سو پچاس تک کا ہدف دیتی ہے تو انگلینڈ کی پاکستانی روح آسٹریلین کو خوش کرسکتی ہے۔
source=cricinfo
It will be an early start tomorrow at 10am with 98 overs to bowl.
 
یاز

محفلین
بالآخر میچ ڈرا ہو گیا۔ انگلینڈ نے جیتنے کا کچھ چانس بنایا تو تھا، لیکن سٹیون سمتھ دیوار کی مانند ان کی راہ میں حائل ہو گیا
 
شائقین ایشیز و ٹیسٹ کرکٹ اگلے میچ تک ویلے بیٹھے کیا کرو گے لہذا ایک بحث ہی کر لیتے ہیں
تو بات یوں ہے کہاس وقت آسٹریلوی میڈیا و سابق کھلاڑیوں میں میلبرن کی پچ کو لیکر کافی بحث چل رہی ہے۔
یار لوگ کہتے ہیں کہ کافی ہی کوئی خراب وکٹ تھی۔ خراب اس لحاظ سے بیٹنگ کے لئے سازگار تھی۔
تو آپ لوگوں کی اس کے متعلق کیا رائے ہے؟ واقعہ ہی پچ ناقص تھی؟ کیا ایک ڈرا ٹیسٹ بھی اب قابل قبول نہیں شائقین کو؟ وغیرہ وغیرہ
یاز محمد وارث
 
یاز

محفلین
ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مناسب وکٹ تھی ۔ آپ کی بات درست ہے کہ آجکل جہاں میچ ڈرا ہوا، وہیں وکٹ کی ہجو کہی جانی شروع ہو جاتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شائقین ایشیز و ٹیسٹ کرکٹ اگلے میچ تک ویلے بیٹھے کیا کرو گے لہذا ایک بحث ہی کر لیتے ہیں
تو بات یوں ہے کہاس وقت آسٹریلوی میڈیا و سابق کھلاڑیوں میں میلبرن کی پچ کو لیکر کافی بحث چل رہی ہے۔
یار لوگ کہتے ہیں کہ کافی ہی کوئی خراب وکٹ تھی۔ خراب اس لحاظ سے بیٹنگ کے لئے سازگار تھی۔
تو آپ لوگوں کی اس کے متعلق کیا رائے ہے؟ واقعہ ہی پچ ناقص تھی؟ کیا ایک ڈرا ٹیسٹ بھی اب قابل قبول نہیں شائقین کو؟ وغیرہ وغیرہ
یاز محمد وارث
میں نے میچ دیکھا نہیں تھا نہ ہی کرک انفو پر کمنٹری پڑھی بس اسکور فالو کیے تھے سو وکٹ کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ وکٹ سے زیادہ موسم نے یہ میچ ڈرا کروایا ہے۔ چوتھے اور اہم دن اگر پچاس پچپن اوورز کا کھیل ضائع نہ ہوتا تو کوئی نہ کوئی نتیجہ بر آمد ہو ہی جاتا یا کم از کم ڈرا ہی ڈرامائی ہو جاتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شائقین ایشیز و ٹیسٹ کرکٹ اگلے میچ تک ویلے بیٹھے کیا کرو گے لہذا ایک بحث ہی کر لیتے ہیں
تو بات یوں ہے کہاس وقت آسٹریلوی میڈیا و سابق کھلاڑیوں میں میلبرن کی پچ کو لیکر کافی بحث چل رہی ہے۔
یار لوگ کہتے ہیں کہ کافی ہی کوئی خراب وکٹ تھی۔ خراب اس لحاظ سے بیٹنگ کے لئے سازگار تھی۔
تو آپ لوگوں کی اس کے متعلق کیا رائے ہے؟ واقعہ ہی پچ ناقص تھی؟ کیا ایک ڈرا ٹیسٹ بھی اب قابل قبول نہیں شائقین کو؟ وغیرہ وغیرہ
یاز محمد وارث
دوسری بات آپ کی شائقین اور ڈرا والی، تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی کشمکش ٹیسٹ کرکٹ کے قتیلان کے لیے اس کا حسن ہوتی ہے، اَسی کی دہائی کے بور ڈیڈ ڈرا تو قصہ پارینہ ہو چکے۔

آسٹریلیا کی عوام کو شاید لاشعوری طور پر وائٹ واش کا موقع ضائع ہونے پر افسوس ہے۔ چوتھے دن کی بارش کے باوجود اگر آسڑیلیا پانچویں دن تیز کھیل کر آخری چالیس پنتالیس اوورز میں انگلینڈ کو ایک ایسا چانس دیتے جس میں انگلینڈ کے جیتنے کے اچھے خاصے چانس ہوتے اور وہ چیز کرنے جاتے تو آسڑیلیا کا بھی جیتنے کا کوئی موقع بن جاتا تو ایسا بولڈ فیصلہ ماضی کے بہادر کپتان کرتے رہے ہیں وہ بھی ایسی حالت میں جب سیریز پہلے ہی جیتی جا چکی ہے۔ اس صورت میں آخری دن اچھا خاصہ مزیدار ڈرامہ کھیلا جاتا ۔
 
حسیب

محفلین
آسڑیلیا کا بھی جیتنے کا کوئی موقع بن جاتا تو ایسا بولڈ فیصلہ ماضی کے بہادر کپتان کرتے رہے ہیں
اب ایسے فیصلے کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اور جب ٹیم پہلے ہی سیریز جیت چکی ہو تو امکان اور بھی کم ہو جاتا ہے ہاں اگر کوئی ٹیم ہار چکی ہو تو پھر کپتان جیت کے لیے ایسا رسک لیتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
میلبورن کی وکٹ واقعی اس وقت تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور آئی سی سی کے چیف ریفری نے بھی اسے "پُور" کی ریٹنگ دی ہے لیکن فی الحال اس منفی ریٹنگ سے ایم سی جی کو نقصان کوئی نہیں ہوا کہ آئی سی سی کی وکٹوں کی نئی ریٹنگ کا نظام یکم جنوری 2018ء سے شروع ہوا ہے۔

اس نئے نظام کے مطابق آئی سی سی ہر انٹرنیشنل گراؤنڈ کو وکٹ کے ناقص معیار پر ڈی میرٹ پوائنٹس دے گا اور یہ تعین میچ ریفری کرے گا۔ اس تعین کے مطابق اوسط سے نیچے وکٹ پر 2 ڈی میرٹ پوائنٹس، پُور پر تین اور ان فٹ پر 5 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جائیں گے۔اگر کوئی گراؤنڈ پانچ سالوں میں پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کرتا ہے تو وہاں انٹرنیشنل میچ کروانے پر ایک سال کی پابندی لگ جائے گی، پانچ سالوں میں 10 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر دو سال کی پابندی لگ جائے گی۔
 
فہد اشرف

محفلین
ایشیز ٹیسٹ 5، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا:
انگلینڈ 100-3 اوور 34
واضح رہے کہ یہ پنک ٹیسٹ میک گرا فاؤنڈیشن کی چیرٹی کے لیے کھیلا جا رہا جو کہ آسٹریلیا میں بریسٹ کینسر اویرنیس کا کام کرتی ہے۔
 
Top