آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

سروش

محفلین
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان رواں ماہ شروع ہونے والی ایشیز سیریز 2017 کا نامۂ اوقات :
asheschedule.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
یہاں رونق شروع ہوچکی ہے،پہلے ٹیسٹ کا ٹاس جیت کر انگلینڈ بلے بازی کررہا ہے۔اس وقت 59 پر 1 وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔فی الحال میچ بارش سے متاثر ہے۔
 

Wasiq Khan

محفلین
برسبین کے گراونڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم 1988 کے بعد کوئی میچ نہیں ہاری جبکہ اسی گراونڈ میں انگلینڈ کی ٹیم 1986 کے بعد کوئی میچ نہیں جیتی۔۔۔۔۔
انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ 5 ایشنرسیریز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔۔۔۔
 

Wasiq Khan

محفلین
آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین پانچ ہزار اٹھائیس رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ شین وارن 195 وکٹیں اڑا کر سب سے آگے ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کو 32، 32 بار سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایشز سیریز کی ٹرافی اس وقت انگلش ٹیم کے قبضے میں ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلے دن ساڑھے اسّی اوور کا کھیل ہو سکا جس میں انگلینڈ نے چار وکٹ کھوکر 196 رن اسکور کیے۔ فی الحال معین علی 13 اور مالن 28 رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں
 

ابن توقیر

محفلین
دو دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔کل آسٹریلیا 165 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کرے گا۔انگلینڈ کی پہلی اننگز کے مجموعے کو پانے کے لیے اس وقت آسٹریلیا کو مزید 137 رنز درکار ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میچ ابھی تک 'بیلنسڈ' ہے۔ انگلینڈ کوتھوڑا سا ایج ملا تھا، ایک تو تین سو رنز کر کے، دوسرا 76 پر چار وکٹیں نکال کر لیکن سمتھ اور مارش اڑ گئے ہیں، کل کا دن میچ کے نیتجے میں کافی اہم ہوگا۔عمدہ میچ!
 

Wasiq Khan

محفلین
انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 195 رنز بنا کر آوٹ ہو گی۔۔۔۔جوں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلا ٹِسٹ میچ جیتنے کے لیے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔۔۔۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی بہترین پرفارمنس۔10 وکٹ سے جیت کے ساتھ ایشز جنگ میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
چوتھی اننگز میں ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز بنائے جبکہ بن کرافٹ نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 173 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔
 

فہد اشرف

محفلین
ایشز کا دوسرا مقابلہ آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کرنے کے لیے مدعو کیا ہے، اب تک کے چار اووروں کے کھیل میں آسٹریلیا نے بنا کوئی وکٹ کھوئے 8 رن بنا لیے ہیں، وارنر اور بینکرافٹ جی کھیل رہے ہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلا دن تیسرا سیشن
آسٹریلیا 142-3
وارنر 39 اور خواجہ 53 رن بنا کے آؤٹ ہوئے جبکہ اسمتھ ابھی 29 رن بنا کے کھیل رہے انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور ووکس نے ایک ایک وکٹ لیے اور بینکرافٹ کو ووکس نے رن آؤٹ کیا جب وہ 10 رن کے اسکور پہ تھے
 
Top