آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

ابن جمال

محفلین
سعد بھائی نے‘ جوپوچھاگیاہے،اس کا سوال دینے کے بجائے مزید کچھ سوالات کردیئے، یہ غیرسنجیدہ طریقۂ کار ہے،آپ نسوانیت زن پر اعتراض کررہے ہیں، زن نازن ہوجاتی ہے اس پر اعتراض کررہے ہیں توآپ کو پہلے یہ تو واضح کرناچاہئے کہ آپ نے ان الفاظ سے کیاسمجھاہے جس کی بنیاد پر اعتراض کررہے ہیں،اگرکچھ نہیں سمجھاتوپھر اعتراض کیوں اوراگرکچھ سمجھ کراعتراض کررہے ہیں تواپنے سمجھنے کی وضاحت کیجئے کہ کیاسمجھاہے تاکہ پھر اس بنیاد پر بات آگے بڑھ سکے،ورنہ تو اس بحث برائے بحث کو ’’سلام‘‘ہے۔
 
بافقیہ

محفلین
ہر فن کے فنکار ہوتے ہیں۔اور ہر میدان کے شہسوار ۔اپنا گھوڑا دوسرے میدان میں دوڑائیں گے۔تو سر کے بل گرجائیں گے جناب!
عمومی بات کہہ رہا ہوں۔ ذات پر نہ لیں۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیدی

محفلین
آیات کو اس طرح توڑ مروڑ کر پیش کرنا بالکل صحیح نہیں۔۔۔
تمام حدیں توڑدیں جناب! اللہ کی آیتوں کو تو نہ توڑیں۔۔۔ میں کمنٹ نہیں کرتا۔ ورنہ ایسی سخت کہتا کہ ۔۔۔۔۔۔۔ :sad:
آپ سخت کہیں یا نرم محترم بافقیہ صاحب لیکن اس سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ کیا یہ آیتیں میں نے واقعتاً جان بوجھ کر توڑیں ہیں یا یہ فونٹ کا مسئلہ ہے۔ آپ ہی کی آسانی کیلئے سورت کا لنک نیچے دیا گیا ہے اور آپ اپنی مرضی کی کوئی بھی آیت یہاں کاپی پیسٹ کر کے دیکھ لیں۔ باقی میں جانوں میرا رب جانے آپ کو تکلیف لینے کی ضرورت نہیں۔
 
زیدی

محفلین
ہر فن کے فنکار ہوتے ہیں۔اور ہر میدان کے شہسوار ۔اپنا گھوڑا دوسرے میدان میں دوڑائیں گے۔تو سر کے بل گرجائیں گے جناب!
عمومی بات کہہ رہا ہوں۔ ذات پر نہ لیں۔۔۔
مذہب معاشرے کے لیے ہے کسی خاص طبقے کے لیے نہیں۔ یہ نہ تو فن ہے اور نہ اس پہ کسی طبقے کے کاپی رائٹس ہیں۔ اللہ کو اللہ کی وحدانیت اور سپریمیسی قبول کرنے والا بندہ چاہیے۔ سورہ البقرہ میں حجتیں نکالنے والوں کا حال اللہ نے خوب بیان فرمایا ہے۔ باقی آپ کی مرضی ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
ماشاء اللہ عورت مارچ اختتام کو پہنچا اب سارے مرد لگ جاؤ کام پر گدھے گھوڑے کی طرح
ایک جگہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پتھراؤ بھی ہوا اس سے اسکے پاکستانی رنگ کا پتہ چلا
بینر وغیرہ پہلے سے ہلکے لگے
باقی عورتوں کے آنسو صاف کرنے کوئی عورت نہ نکلی ہے نہ شاید ارادہ ہے. گاؤں میں جاکر دیکھیے عورت کا حال. لگ پتہ جائے گا
 
محمد سعد

محفلین
سعد بھائی نے‘ جوپوچھاگیاہے،اس کا سوال دینے کے بجائے مزید کچھ سوالات کردیئے، یہ غیرسنجیدہ طریقۂ کار ہے،آپ نسوانیت زن پر اعتراض کررہے ہیں، زن نازن ہوجاتی ہے اس پر اعتراض کررہے ہیں توآپ کو پہلے یہ تو واضح کرناچاہئے کہ آپ نے ان الفاظ سے کیاسمجھاہے جس کی بنیاد پر اعتراض کررہے ہیں،اگرکچھ نہیں سمجھاتوپھر اعتراض کیوں اوراگرکچھ سمجھ کراعتراض کررہے ہیں تواپنے سمجھنے کی وضاحت کیجئے کہ کیاسمجھاہے تاکہ پھر اس بنیاد پر بات آگے بڑھ سکے،ورنہ تو اس بحث برائے بحث کو ’’سلام‘‘ہے۔
کیوں غلط بیانی کر رہے ہیں صاحب۔ آپ کے سوال کا جواب دینے اور تسلی کے لیے آپ کو کوئی ممکنہ غلطی درست کرنے کی دعوت دینے کے بعد ہی مزید سوالات پوچھے ہیں تاکہ آپ کو دوبارہ گلہ نہ ہو کہ مثلا زن و نازن کو بھی غلط سمجھا گیا ہے۔
کہیں اس غلط بیانی کی وجہ یہ تو نہیں کہ معاملہ آپ کے ذہن میں موجود سکرپٹ کے مطابق نہیں چلا؟
 
محمد سعد

محفلین
بھائی میں نے تو کسی کا نام نہیں لیا تھا.
میرے خیال میں یہ آپ ہی کے الفاظ تھے نا؟
کیوں آخر کیوں
کیونکہ چور کی داڑھی میں تنا ہوتا ہے
کسی چور، کسی داڑھی اور کسی تنے کی بات کر رہے تھے۔
اسی کی وضاحت پوچھ رہا ہوں کہ اس سے آپ کی کیا مراد ہے۔
اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ آپ نے سوچے سمجھے بغیر ایک بے معنی جملہ محض بحث برائے بحث کے لیے پھینک دیا ہو۔ ہیں جی؟
 
فاخر رضا

محفلین
میرے خیال میں یہ آپ ہی کے الفاظ تھے نا؟

کسی چور، کسی داڑھی اور کسی تنے کی بات کر رہے تھے۔
اسی کی وضاحت پوچھ رہا ہوں کہ اس سے آپ کی کیا مراد ہے۔
اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ آپ نے سوچے سمجھے بغیر ایک بے معنی جملہ محض بحث برائے بحث کے لیے پھینک دیا ہو۔ ہیں جی؟
میں آپ کی بات کر رہا تھا
کیا آپ یہ سمجھ رہے ہیں.
 
محمد سعد

محفلین
میں آپ کی بات کر رہا تھا
کیا آپ یہ سمجھ رہے ہیں.

کیا آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے؟ مجھے تو ایسا نہیں لگ رہا۔
میں نے ایک سوال پوچھا ہے کہ اس سے آپ کی کیا مراد ہے۔ کیا اس کا جواب آپ نہیں دینا چاہتے؟ اگر نہیں دینا چاہتے تو کیوں نہیں دینا چاہتے؟ کیا آپ کی یہ پرانی عادت ہے کہ ایک مبہم بات کر کے اس کی وضاحت نہ کر کے سب کا وقت ضائع کریں؟
 
بافقیہ

محفلین
مذہب معاشرے کے لیے ہے کسی خاص طبقے کے لیے نہیں۔ یہ نہ تو فن ہے اور نہ اس پہ کسی طبقے کے کاپی رائٹس ہیں۔
اللہ کو اللہ کی وحدانیت اور سپریمیسی قبول کرنے والا بندہ چاہیے۔
اور اگر رسالت و نبوت کا انکار کرنے والا ہو تو، یا قرآن و حدیث کے متفق علیہ مسائل کا منکر ہو تو؟ :shameonyou:
 
فاخر رضا

محفلین
کیا آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے؟ مجھے تو ایسا نہیں لگ رہا۔
میں نے ایک سوال پوچھا ہے کہ اس سے آپ کی کیا مراد ہے۔ کیا اس کا جواب آپ نہیں دینا چاہتے؟ اگر نہیں دینا چاہتے تو کیوں نہیں دینا چاہتے؟ کیا آپ کی یہ پرانی عادت ہے کہ ایک مبہم بات کر کے اس کی وضاحت نہ کر کے سب کا وقت ضائع کریں؟
بات یہ ہے کہ کچھ شریر مولوی نما دین پر دھبہ جاہلوں نے استعمار کی سازش کے تحت خواتین کی ریلی پر لاٹھیاں اور پتھر پھینکے. میں نے ان کا ذکر کیا تھا. آپ نے آکر دفاعی پوزیشن لی یا دفاعی اسٹائل دکھایا تو میں نے سوچا چھوڑو اس بحث کو. یہ وضاحت تھی امید ہے آپ مجھ سے مزید سوالات نہیں پوچھیں گے.
 
فاخر رضا

محفلین
اپنی غلطیاں ہمیشہ کسی اور کی سوچی سمجھی سازش ہی کیوں ہوتی ہیں؟
مجھے اس مراسلے سے لگا کہ آپ دفاعی پوزیشن لے رہے ہیں. ہوسکتا ہے غلط لگا ہو. مگر مجھے یقین ہے یہ پتھراؤ کرنے والے استعمار کے ایجنٹ ہیں اور انہی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں
 
فاخر رضا

محفلین
کچھ خواتین نے چودہ سو سال پہلے بھی احتجاج کیا تھا اور ان پر کوفہ کی چھتوں سے پتھر پھینکے گئے تھے. مجھے خواتین پر اس پتھراؤ پر اعتراض ہے. یہ کسی صورت نہیں ہونا چاہیے تھا. چاہے وہ خواتین ناچ رہی ہوں یا رو رہی ہوں.
 
فاخر رضا

محفلین
اس معاملے میں ifs and buts نہیں چلے گا. خواتین پر پتھراؤ کی کھل کر مذمت ہونی چاہئے اور پتھراؤ کرنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے
 
محمد سعد

محفلین
مجھے اس مراسلے سے لگا کہ آپ دفاعی پوزیشن لے رہے ہیں. ہوسکتا ہے غلط لگا ہو. مگر مجھے یقین ہے یہ پتھراؤ کرنے والے استعمار کے ایجنٹ ہیں اور انہی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

یہ تو مجھے نہیں پتہ کہ آپ کے تخیل میں کیا چل رہا ہے جس میں آپ کوئی حملہ کر رہے ہیں اور میں کوئی دفاعی پوزیشن لے رہا ہوں۔
لیکن آپ کے بار بار کے اصرار سے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید آپ کو لگتا ہے کہ ہمارا معاشرہ اتنا پرفیکٹ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی طبقہ کوئی بڑی غلطی نہیں کر سکتا تاآنکہ اس کے پیچھے کسی استعمار یا کسی اور طرح کے بیرونی دشمن کی کوئی سازش نہ ہو۔
 
Top