آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

شہزاد وحید

محفلین
ابھی ابھی سینما سے رنگون دیکھ کر واپسی ہو رہی ہے۔ بھئی مجھے تو فلم بہتر لگی ہے جب کہ ساتھ گئے دوست کہہ رہے تھے کہ پیسے پورے نہیں ہوئے۔ فلم میں اداکار بھی اچھے تھے اداکاری بھی َ ٹھیک تھی، سینماٹوگرافی بھی پائے کی تھی مگر فلم کی کہانی اچھی خاصی کنفیوزنگ تھی، کئی باتوں کے نہ سر تھے نہ پیر۔

RangoonPoster.jpg
 

arifkarim

معطل
Lion-poster.jpeg

سچی کہانی پر مبنی یہ بھارتی گمشدہ بچے کی فلم ’’شیرو‘‘بہت ہی زبردست ہے
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
آخر لوگن دیکھ لی۔ بہترین فلم ہے۔ ایکس مین کی شاندار ترین مووی
کیا کہانی اور پلاٹ کو سمجھنے کے لیے اس سلسلے کی دیگر فلمیں دیکھنا ضروری ہیں یا یہ انفرادی کہانی ہے ؟
میں نے اس سلسلے کی صرف ایک ہی فلم (2013) The Wolverine دیکھ رکھی ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا کہانی اور پلاٹ کو سمجھنے کے لیے اس سلسلے کی دیگر فلمیں دیکھنا ضروری ہیں یا یہ انفرادی کہانی ہے ؟
میں نے اس سلسلے کی صرف ایک ہی فلم (2013) The Wolverine دیکھ رکھی ہے۔
اگر وولورین کی بیک سٹوری کا علم ہے تو پھر ٹھیک ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین

طارق راحیل

محفلین


فلم​
’’فیٹ آف دی فیوریس‘‘
کی کہانی کے مطابق ایک پراسرار خاتون ون ڈیزل کو جرائم کی دنیا میں لے کر آتی ہے اور اسے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا، جبکہ ڈوم کی دغا بازی کے باعث دیگر ساتھیوں کو ایسی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔ ایف گرے کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں چارلیز تھیرون اور ون ڈیزل کے ساتھ ساتھ ڈیوائن دی راک جانسن اور جیسن سٹاٹم اہم کرداروں میں ہیں۔​
 

طارق راحیل

محفلین
Beauty and the Beast 2017​

بیوٹی اینڈ دی بیسٹ 2017

اس فلم میں امریکی اداکارہ ایما واٹسن 'بیلے' جبکہ اداکار ڈان سٹیونز 'بیسٹ' کے کردار میں نظر آئیں گے، اس فلم میں اداکار لیوک ایوانز، ایما تھامسن، ایوان میکگریگور، یان میکیلن اور سٹینلی ٹوسی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ڈزنی کی کئی اینیمیٹڈ فلموں کو لائیو ایکشن کی شکل میں ڈھالا جاچکا ہےاور کمال بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کارٹون فلموں کو مکمل طور ہر حقیقت میں پیش کیا جارہا ہے۔یہ ایک میوزیکل فلم ہے، جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی کافی شوق سے دیکھ سکیں گے۔اس سے قبل ڈزنی فلم 'سنڈریلا' کا بھی ریمیک پیش کیا جاچکا ہے، جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔​
اس فلم کا پہلا ٹیزر رواں سال مئی میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے نے 24 گھنٹوں کے اندر سب سے زیادہ ویورشپ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔​

کویت میں مشہور فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے ری میک میں ایک ہم جنس کردار کو دکھانے پر اسے سینیما گھروں سے ہٹا لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ سنسر بورڈ کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یہ کسی بھی ڈزنی فلم میں پہلا ہم جنس کردار ہے۔​
اس​
فلم
میں ہولی وڈ اداکارہ ایما واٹسن نے​
بیلے​
کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔​
 

فہیم

لائبریرین
میں نے لوگن دیکھی تھی۔ مووی اچھی ہے لیکن کچھ باتیں کلیئر نہیں ہیں۔ شاید زیک کچھ مدد کرسکیں۔

پہلی بات یہ کہ اس فلم کا ربط سابقہ فلمز میں کس سے جوڑا جائے۔ قریب تر ایکس مین ڈے آف فیوچر پاسٹ سے جوڑا جاسکتا ہے۔
لیکن کہیں وضاحت نہیں ملتی کہ اچانک ایسا کیا ہوا کہ باقی ایکس مین کہاں گئے۔ اور لوگن کی بوڑھا نہ ہونے اور زخم فوراً ٹھیک ہونے والی طاقت کیوں ختم ہوگئی؟

2009 والی ولورین میں ولیم اسٹرائیکر لوگن کو ایڈامینٹیئم کی گولی سے شوٹ کرتا ہے۔ لیکن وہ جانتا ہے کہ اس سے وہ مرے گا نہیں صرف اس کی یاداشت ختم ہوجائے گی۔
اور ہوتا بھی یہی ہے کہ ہیڈ شاٹ کے باوجود وہ زندہ رہتا ہے۔

لیکن اس لوگن میں بتایا گیا ہے کہ لوگن اس گولی سے ہلاک ہوسکتا ہے۔ اور ایسا ہی لوگن کے کلون ایکس 24 کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ ایڈامینٹئیم کی گولی سے ختم ہوجاتا ہے۔
 
Top