آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سید عمران

محفلین
یہ کیا بھاری ناشتہ کہلائے گا
بھاری ناشتہ تو پائے اور حلوہ پوری کہلائے
ہاں اگر انڈوں کی تعداد زیادہ ہو تو اور بات ہے
یا پھر آملیٹ بنایا ہوا تو اور بات ہے۔
ہم تو پھر ہلکا پھلکا سے بھی ہلکا یعنی ہوائی ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔
فقط دو سلائس اور (مجبوراً )گرم چائے کے نام پر گندی بدذائقہ کڑوی کسیلی ملغوبی نما شے!!!
:sick::sick::sick:
 
عثمان

محفلین
وہی نا۔۔۔
جیسا ہلکا پھلکا شمشاد بھائی نے بتایا وہ۔۔۔۔۔ ہلکا ناشتہ
جو تفصیل حلوہ پوری، پائے اور انڈوں کی تعداد والا آپ نے نتایا وہ۔۔۔۔ بھاری باشتہ
اگر ہم ساتھ میں چنے کے سالن کا اضافہ کر دیں ٹو اس کو کیا نام دیا جائے گا
چنے اور انڈے تو پروٹین سے بھرپورمفید غذا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
حکومت نے جتنی مہنگائی کر دی ہے، اور آج پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی جو خبر حکومت نے سُنائی ہے، اس کے بعد تو ایک وقت کا کھانا کھانا بھی مشکل ہو جائے گا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہو جائے تو شاید یہاں بھی کوئی ریلیف ملنے کی صورت پیدا ہو۔ سفید پوشی کا بھرم قائم رہ جائے تو بڑی بات ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم نے پرسوں آلو کی قتلیاں بنائیں۔ اور یہی ڈش ہم نے کئی برس پہلے بھی ایک بار بنائی تھی۔ :)

لیکن اس بار قتلیاں کثرتِ چمچہ چلائی کے باعث کچھ بُھرتے جیسی بن گئیں۔ :) اور چونکہ لال آلو کے ساتھ بنائی گئیں تھیں تو ویسی نہیں بنیں جیسی کہ بننی چاہیے تھیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بیج پودے اُگانے کے کام آتے ہیں یا کھانے کے؟ :thinking:
دونوں کام آتے ہیں۔ نمک لگے بیج بھی ملتے ہیں اور بنا نمک بھی۔
ویسے سوچنے کی بات ہے کہ نمک لگے بیج اگر اگائے جائیں تو نئے لگنے والے کدوؤں کے بیج نمکین ہی ہوں گے نا :unsure:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دونوں کام آتے ہیں۔ نمک لگے بیج بھی ملتے ہیں اور بنا نمک بھی۔
ویسے سوچنے کی بات ہے کہ نمک لگے بیج اگر اگائے جائیں تو نئے لگنے والے کدوؤں کے بیج نمکین ہی ہوں گے نا :unsure:
یہ انہی موئے بیجوں کا کمال ہے جو اتنی سیانی ہو گئی ہو۔ ماشاءاللہ
 
ہم نے پرسوں آلو کی قتلیاں بنائیں۔ اور یہی ڈش ہم نے کئی برس پہلے بھی ایک بار بنائی تھی۔ :)

لیکن اس بار قتلیاں کثرتِ چمچہ چلائی کے باعث کچھ بُھرتے جیسی بن گئیں۔ :) اور چونکہ لال آلو کے ساتھ بنائی گئیں تھیں تو ویسی نہیں بنیں جیسی کہ بننی چاہیے تھیں۔ :)
آلو کی قتلیاں ثابت لال مرچ کے تڑکے کے ساتھ ہوں تو زیادہ مزیدار لگتی ہیں ۔
 
ہم تو پھر ہلکا پھلکا سے بھی ہلکا یعنی ہوائی ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔
فقط دو سلائس اور (مجبوراً )گرم چائے کے نام پر گندی بدذائقہ کڑوی کسیلی ملغوبی نما شے!!!
:sick::sick::sick:
سلائس کے ساتھ کوئی سا فروٹ کا جیم بھی لے لیں اور ایک دو بوائل انڈے کالی مرچوں کے ساتھ اور چائے بہترین ناشتہ ہوجائے گا
 
کل بارش ہوئی تھی لہذا بے غم سے فرمائش پر پوڑے بنوا کر کھائے۔

والدہ کی یاد آگئی ۔ اللہ بخشے فرمایا کرتی تھیں

غریباں دا بارش وچ پوڑے بنانڑ دا دل کیتا (غریبوں کا دل بارش میں پورے بنانے کا چاہا)
بابے مائی نوں آکھیا بھلیئے پوڑے بنڑا دے (گھر کے بزرگ مرد نے خاتون سے کہا ۔ بھلی مانس پورے بنا دو)
مائی بولی گڑ ہووے تے پوڑے کڈھئیے لے کے تیل ہدارا (خاتون نے فرمایا۔ اگر ہوتا جو گڑ تو ہم بناتے پوریاں ایسی ۔ کہیں سے تیل لاتے مانگ کر لیکن کہاں آٹا)
پر آٹے رکھیا

ابھی گھر جا کر ان شاء اللہ کڑی پکوڑہ کے ساتھ کلچے خاؤں غا۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
کل دس عدد چھوٹے پائے لایا تھا۔ آج وہی پکائے اور کھائے۔

پہلے تو پائے ایک بڑی دیگچی میں ڈالے اور اتنا پانی ڈالا کہ ڈوب جائیں۔ پھر ایک ابال آنے کے بعد سارا پانی بہا دیا۔ اور پائے نکال کر الگ رکھ لیے۔

پھر دیگچی میں پیاز ٹماٹر ادرک لہسن سبز مرچ سب ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیا۔ ایک ابال آنے کے بعد دیگچی میں ہی ان سب کو گرائینڈ کر لیا۔

پھر گھی ڈال کر اس کو بھوننا شروع کیا۔ سولہ مصالحے خاتون اول و آخر نے ڈالے۔ پھر اس میں پائے ڈال کر اچھی طرح بھون لیا۔

اس کے بعد ان کو برقی کوکر میں ڈال کر اچھا خاصا پانی ڈال کر ایک گھنٹہ کے لیے کوکر کو آن کر دیا۔

ایک گھنٹے بعد برقی رو منقطع کر دی۔ تقر یباً 20 منٹ کے بعدبھاپ خارج ہونے کے بعد کوکر کو کھولا۔ واہ واہ کیا شاندار پائے پکے تھے۔ نوش فرمائے اور کچھ زیادہ ہی نوش فرما گیا۔
 
وجی

لائبریرین
ہم تو پھر ہلکا پھلکا سے بھی ہلکا یعنی ہوائی ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔
فقط دو سلائس اور (مجبوراً )گرم چائے کے نام پر گندی بدذائقہ کڑوی کسیلی ملغوبی نما شے!!!
:sick::sick::sick:
یہ حال آپ اپنے گھر کا بتا رہے ہیں یا پھر ابھی شادی نہیں کی آپ نے
 
Top