آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پکائی یا کچی ہی کھالی یہ بھی تو بتاؤ نا ؟
اللہ تعالی درد دور کرے
آمین
پہلے تو اسے کھری کھری سنا کر خوب پکایا اور پھر کھایا۔ اب پیناڈول اپنے لئے پیرا سیٹامول کو پکا رہی ہو گی۔ پھر پیرا سیٹامول کے ہاتھوں اسپرین، ڈسپرین، ایبوپروفین میں سے کون ہتھے چڑھے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دو موٹے موٹے چوہے کچن میں کچھ دنوں سے دندناتے پھر رہے تھے ۔
اس لیے کچھ بھی نہ پکا پایا میں تو کئی دنوں سے ۔
دل مکدر ہو جاتا ہے ان کے قبیح نظارے سے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو چائے پی رہا ہوں۔ گوشت کا پیکٹ فرج سے نکال کر اس کی تکہ بوٹی بنا رہا تھا کہ چُھری ہاتھ پر چل گئی۔ اب اُنگلی پر پٹی باندھ کر ایک ہاتھ سے مراسلہ لکھ رہا ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی تو چائے پی رہا ہوں۔ گوشت کا پیکٹ فرج سے نکال کر اس کی تکہ بوٹی بنا رہا تھا کہ چُھری ہاتھ پر چل گئی۔ اب اُنگلی پر پٹی باندھ کر ایک ہاتھ سے مراسلہ لکھ رہا ہوں۔
آنکھوں کا تھاقصور چھری دل پہ چل گئی۔۔ میں تو جس کا قصور ہے وہ واضح ہے۔ آپ والے ہاتھ پہ چھری چلنے والے معاملے میں کون قصوروار ٹہرایا جا سکتا ہے آپ کی جلدبازی، گوشت یا پھر بے دھیانی :unsure:
اللہ پاک جلدی سے آپ کی انگلی کو جلدی سے صحتیاب کریں تاکہ آپ دونوں ہاتھوں سے مراسلہ لکھ سکیں آمین
 
دھاگوں کا دھیان رکھو کیا ہو گیا بھئی تمہیں ؟:ROFLMAO:
 
Top