آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لاہوری قتلمہ کا بہت سنا ہے۔ مگر جب سے ویڈیوز دیکھیں ہیں، کھانے کا دل نہیں کرتا۔ :)
خود بنا کر کھانے میں بھی ویڈیو کا مسئلہ ہے کیا؟
باہر سے کھانا ہو تو واقعی دل نہیں کرتا لیکن گھر میں اپنی مرضی سے بنایا جا سکتا ہے نا۔
 
خود بنا کر کھانے میں بھی ویڈیو کا مسئلہ ہے کیا؟
باہر سے کھانا ہو تو واقعی دل نہیں کرتا لیکن گھر میں اپنی مرضی سے بنایا جا سکتا ہے نا۔
اصل بات تو جس علاقے کا مشہور ہے، وہاں کا ٹیسٹ کرنے میں ہے۔ خود بنانے میں وہ ٹیسٹ کیسے آ سکتا ہے؟

ورنہ پکوان علاقوں سے مخصوص نہ ہوتے۔ ذائقہ میں ضرور اس علاقے کے پانی، اجزاء کا عمل دخل ہوتا ہے۔
 
ہمیں تو لگتا ہے کہ یہ ایویں ہی علاقوں سے منسوب ہو جاتے ہیں۔ بس ریسیپی اچھی ہونی چاہئیے۔
اب "میاں جی "کے ہوٹل کی دال اب صرف ایک جگہ ہی تو نہیں ہے نا۔۔۔ کئی شہروں میں ان کے ہوٹل ہیں لیکن دال کا ٹیسٹ سیم ہی ہے۔
 
پچھلے دنوں سجاول سے واپسی پر لب سڑک ایک چھابڑی فروش کو کنول کے ڈنٹھل اور پھل بیچتے پایا۔ دونوں خرید لیے ۔ پھل میں سے اس کے گوندنی سائز بیج نکال کر کھائے۔ نیز ڈنٹھل چکن۔ قیمے میں پکواکر کھائے۔ سواد آگیا۔
 
Top