آج کی دلچسپ خبر!

عرفان سعید

محفلین
آپ شاید اسے مہربان علی کی عالی ظرفی سمجھیں گے لیکن میں نہیں۔ اس عمل کے اور بھی رخ ہیں۔
ہر شخص کا زاویہ نگاہ مختلف ہے اور رائے بھی مختلف ہو سکتی ہے۔ آپ اپنی رائے رکھنے میں بالکل آزاد ہیں اور مجھے بھی اپنی رائے رکھنے کا اختیار ہے۔
لیکن اس سے کوئی فرق واقع نہیں ہوتا۔ معقول لوگ شخصی تعلقات کو ہر اختلافِ نظر سے بالا رکھتے ہیں اور نظری اختلافات کبھی سماجی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے چاہیے۔ یہاں کفر و اسلام کا میدانِ حرب بھی گرم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
سر جی اس کی وجہ کیا ہے اتنی طویل عمرکی ؟

بس جی اللہ کی دین ہے، آپ حضرات بھی دعا کیا کریں۔
عرفان بے چارہ یہاں کیا کرے؟
مذاق برطرف، جاپان میں اپنے چھ سالہ قیام میں چند باتیں جن کو بہت شدت سے محسوس کیا وہ عرض کر دیتا ہوں۔
1۔ خوراک
جاپانی خوراک کو بلاشبہ دنیا کی سب سے صحت مندانہ خوراک قرار دیا جا سکتا ہے۔ سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال، مچھلیوں کی بے شمار اقسام اور ان کا کھانے میں استعمال، آئل اور فرائنگ تقریبا نہ ہونے کے برابر، زیادہ تر سبزیوں اور مچھلی کو بھاپ میں یا پانی میں پکا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کے مختلف اجزا ایک متوازن خوارک تو دیتے ہی ہیں لیکن مقدار انتہائی مناسب ہوتی ہے۔ بھوک رکھ کر ہی کھانا کھایا جاتا ہے۔ بہت سی صحت مند قدرتی چائے کا استعمال بکثرت ہے۔

2۔ سادہ طرزِ زندگی
عام زندگی میں تکلف بالکل نہیں ہے۔ روز مرہ کے کام کرنے کے لیے کوئی عملہ نہیں رکھا جاتا۔ ایک ارب پتی بھی اپنے دفتر کو خود صاف کرنا اور اپنے کام خود کرنا پسند کرتا ہے۔

3۔ صفائی
بے انتہا صفائی۔ صاف ستھری فضا اور ماحول۔ ہر شخص اپنے گلی محلوں کو صاف رکھنا اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔

4۔ صحت کی سہولیات
ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے

5۔ تعلیم اور اعلی اخلاقیات
قوم کا ہر فرد تعلیم یافتہ اور باشعور ہے۔ زمین پر پڑے چند سکوں کو بھی اٹھا لینا جہاں گناہ سمجھا جاتا ہو اور بدترین بددیانتی خیال کیا جاتا ہو تو لوگ کسی احساسِ ندامت میں رہیں گے؟

اپنے مشاہدات میں نے عرض کر دئیے ہیں، ان کا عمر سے تعلق ہے یا نہیں، فیصلہ آپ خود کر لیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر

ان سب کے ساتھ ساتھ (بجائے نہیں) جینیٹکس بھی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے
 
کینبرا میں سجا پھولوں کا سالانہ میلہ

555558_5881149_updates.jpg

موسمِ بہار میں جہاں درخت اور پودے مختلف اقسام کے پھلوں اور پھولوں سے لد جاتے ہیں وہیں دنیا میں کئی مقامات پر پھولوں کی رنگارنگ نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
اسی سلسلے میں آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں بھی پھولوں کے 28ویں سالانہ میلے کا آغاز کیا گیا، فلوریڈ فلاور فیسٹیول نامی اس میلے کی تھیم اسٹائل اینڈ ڈیزائن رکھی گئی ہے جس کے تحت کم از کم 10لاکھ پھول لگائے گئے ہیں۔مختلف اقسام کے رنگ برنگے پھولوں سے سجا یہ میلہ14 اکتوبر تک جاری رہے گا جس کی تیاری میں باغبانی کے ماہرین کو 12ماہ لگتے ہیں۔اس موقع پر پارک میں جھولے اور کھانوں کے مزیدار اسٹالز بھی لگائے گئے تاہم پھولوں سے تیار کردہ دلکش اشیاء بھی نمائش میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں گی۔
 
آپ کا بچہ مو بائل اور ٹی وی پر کتناوقت گزارتا ہے

556804_3456398_updates.jpg

ایک نئے تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کا موبائل اور ٹی وی اسکرین پر محدود وقت اور پوری نیند لینابچے کےدماغ کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔
بچوں کی صحت کے حوالے سے کی گئی ایک غیر ملکی تحقیق میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے بچے کا موبائل اور ٹی وی پر وقت محدود کریں۔ بچے کو ایک دن میں دو گھنٹو ں سے زیادہ موبائل یا ٹی وی نہ دیکھنے دیں۔
تحقیق کے مطابق بچے کا کسی بھی اسکرین پر تفریحی وقت محدود، مکمل نیند اور جسمانی سرگرمی بچے کے دماغ کی صحت ، سوچ اور سمجھنے کی صلاحیت سے مشروط ہے۔
امریکا بھر سے ساڑھے چار سو بچوں کی دماغی کارکردگی پر کئے جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بچوں کا دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین پر گزارنے کا وقت بچوں کو نالائق بنا دیتا ہے۔تحقیق میں بچوں کی زبان کی صلاحیت، یادداشت، حاضر جوابی اور توجہ کو بھی جانچہ گیا۔
 
نویں عورت کو بچاؤ

558002_9761214_updates.jpg

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے آج (یکم اکتوبر) سے پنک ربن مہم چلائی جارہی ہے جو 7اکتوبر تک جاری رہے گی۔
پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر کے خطرے سے دوچار ہے، پاکستان بھر میں ایک کروڑ دو لاکھ خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا شدید خطرہ ہے۔
چھاتی کا کینسر ہر سال پاکستان میں 40ہزار اموات کا باعث بنتا ہے، جنوبی ایشیا میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پاکستان میں ہوتا ہے۔
اس سال اس کینسر سے بچاؤ کے لیے پنک ربن مہم کا عنوان ہے ’نویں عورت کو بچاؤ‘‘۔
ایک سائنسی تحقیق کے مطابق چھاتی کا سرطان کامیاب علاج کے 15 سال بعد بھی دوبارہ نمودار ہو سکتا ہے۔
 
توقیرعباس

محفلین
السلام علیکم!
"عالمی کلاسیک کے اردو تراجم"
مہربانی فرما کر مجھے اس موضوع پر کچھ مواد فراہم کر دیں۔۔۔۔۔۔۔
 
Top