آج کی دلچسپ خبر!

عرفان سعید

محفلین
جھوٹ بولنے والے بچے ذہین ہوتے ہیں

544927_9051925_updates.jpg

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جھوٹ بولنے والے بچے ذہین ہوتے ہیں۔
کینیڈا کی یونی ورسٹی آف ٹورونٹو کےماہرین نےنئی تحقیق میں اسکول جانے سے کم عمر کے بچوں پر کئے گئے تجربے میں جھوٹ بولنے والے بچے سچ بولنے والوں پر سبقت لے گئے۔تحقیق میں چھپن چھپائی کے کھیل میں بچوں کو دو ٹیموں میں بانٹ دیا گیا جس میں بچوں کو بڑوں سےپاپ کورن چھپانے کا ٹاسک دیا گیا۔بڑوں کو بوجھنا تھا کہ کس ہاتھ میں پوپ کورن ہے جن بچوں نے بڑوں کو چکما دیا انہوں نے زیادہ اسکور حاصل کئے۔
لنک
چل جھوٹے!
 
گلابی پانی والا تالاب سیاحوں کی توجہ کا مرکز

545447_044825_updates.jpg

دنیا میں بہت سے حسین دریا اور سمندر مو جو د ہیں لیکن روس میں مو جود یہ تالاب اس لحا ظ سے منفرد ہے کہ اس کا پا نی مکمل طو ر پر گلا بی رنگ کا ہے ۔روسی ٹاؤن کے ان دو تالابوں کے پانی کی گلابی رنگت کی وجہ اس میں بڑی مقدار میں پائی جانے والی معدنیات ہیں ۔ان تالابوں میں معدنیات کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ اس کے ایک لیٹر پانی میں 380گرام نمک پایا جاتاہے اور یہی وجہ ہے کہ پانی کا رنگ تبدیل ہو کر گلابی ہو گیا ہے ۔
 
ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹ بنانے والابھارتی فنکار

b_546445_125012_updates.jpg

بھارت میں ایک ایسا فنکار منظر عام پر آیا ہے جو ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹ بناتا ہے۔
مقامی میڈیاکے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے ایک گھر سےدن رات ٹائپ رائٹر کی آواز یں آتی تھیں، پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ بھارتی شہری’ چندرکھنڈ بھڑے‘ ٹائپ رائٹرکی مدد سے نئے آرٹ کو تشکیل دے رہے ہیں۔72 سالہ چندرکھنڈ بھڑے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹائپ رائٹر کی مدد سے کئی مشہور شخصیات کے پورٹریٹ بناچکے ہیں جو کافی حد تک ان سے مماثلت رکھتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں چندرکھنڈ بھڑے نے بتا یا کہ وہ اب تک مہاتما گاندھی،جواہرلعل نہرو، اندرا گاندھی،چارلی چپلن اور ہیری سمیت کئی مشہور شخصیات کی تصاویر بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا شوق ان کا جذبہ ہے۔بھڑے نے بتایا کہ وہ 12 سےزائد نمائشوں میں حصہ لے چکے ہیں اور اب وہ اپنے علاقے کے ایک بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایک بینک میں کلرک کی حیثیت سے کام کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی جوانی سے یہ خواہش تھی کہ وہ آرٹ اسکول جائیں تاکہ آرٹ کی مکمل تعلیم ان کو فراہم کی جاسکےلیکن ان کے والدین آرٹ اسکول کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھےاور اسی لیے وہ ایک ٹائپ رائٹسٹ بن گئے۔
بھڑے نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ٹائپ رائٹر کے ذریعے پورٹریٹ بنانے کا کام شروع کیا تووہ اس وقت محض ایکس (x)کا استعمال کرتے تھےپھروہ آہستہ آہستہ باقی حروف کو بھی اپنی تصویروں میں شامل کرنے لگے۔بھڑے نے بتایا کہ انہوں نے اس کام کا آغازاپنے بھگوان گنیش کی تصاویر بنانے سے کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھڑے کو ایک پورٹریٹ بنانے میں 15 منٹ کا وقت لگتا ہے جبکہ اس پورٹریٹ میں صرف رنگ بھرنے میں انہیں کئی گھنٹےلگ جاتے ہیں ۔بھڑے نے بتایا کہ چونکہ ٹائپ رائٹر میں ڈلیٹ(delete) کا آپشن موجود نہیں اس لیےکسی بھی غلطی کی صورت میں انہیں پوری تصویر دوبارہ سے بنانا پڑتی ہے۔انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب ملکہ الزبتھ،ڈونلڈ ٹرمپ او ر کئی بڑی شخصیات کی تصاویر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
لنک
 
ہاتھوں سے معذور بھارت کا فوٹوگرافر

547026_1004286_updates.jpg

کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے اور اس بھارت کے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور فوٹوگرافی کے شعبے میں اپنا مقام بنا لیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والےگووند کھارول کو نہ صرف فوٹوگرافی کا بے حدشوق ہے بلکہ اس شعبے میں مستقل قدم بھی رکھ چکا ہے اور ماہر پروفیشنل کی طرح اپنے کسٹمرزکی شاندار تصاویر اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے۔
واضح رہےگووند پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اپنی اس معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اورنہ صرف اپنے تمام کام خود سر انجام دیتا ہے بلکہ ایک کیفے میں عارضی ملازمت بھی کرتا ہے اوراپنے فوٹو گرافی کے شوق کے ذریعے دنیا میں نام کمانے کا خواہشمند ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹ بنانے والابھارتی فنکار

b_546445_125012_updates.jpg

بھارت میں ایک ایسا فنکار منظر عام پر آیا ہے جو ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹ بناتا ہے۔
مقامی میڈیاکے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے ایک گھر سےدن رات ٹائپ رائٹر کی آواز یں آتی تھیں، پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ بھارتی شہری’ چندرکھنڈ بھڑے‘ ٹائپ رائٹرکی مدد سے نئے آرٹ کو تشکیل دے رہے ہیں۔72 سالہ چندرکھنڈ بھڑے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹائپ رائٹر کی مدد سے کئی مشہور شخصیات کے پورٹریٹ بناچکے ہیں جو کافی حد تک ان سے مماثلت رکھتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں چندرکھنڈ بھڑے نے بتا یا کہ وہ اب تک مہاتما گاندھی،جواہرلعل نہرو، اندرا گاندھی،چارلی چپلن اور ہیری سمیت کئی مشہور شخصیات کی تصاویر بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا شوق ان کا جذبہ ہے۔بھڑے نے بتایا کہ وہ 12 سےزائد نمائشوں میں حصہ لے چکے ہیں اور اب وہ اپنے علاقے کے ایک بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایک بینک میں کلرک کی حیثیت سے کام کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی جوانی سے یہ خواہش تھی کہ وہ آرٹ اسکول جائیں تاکہ آرٹ کی مکمل تعلیم ان کو فراہم کی جاسکےلیکن ان کے والدین آرٹ اسکول کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھےاور اسی لیے وہ ایک ٹائپ رائٹسٹ بن گئے۔
بھڑے نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ٹائپ رائٹر کے ذریعے پورٹریٹ بنانے کا کام شروع کیا تووہ اس وقت محض ایکس (x)کا استعمال کرتے تھےپھروہ آہستہ آہستہ باقی حروف کو بھی اپنی تصویروں میں شامل کرنے لگے۔بھڑے نے بتایا کہ انہوں نے اس کام کا آغازاپنے بھگوان گنیش کی تصاویر بنانے سے کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھڑے کو ایک پورٹریٹ بنانے میں 15 منٹ کا وقت لگتا ہے جبکہ اس پورٹریٹ میں صرف رنگ بھرنے میں انہیں کئی گھنٹےلگ جاتے ہیں ۔بھڑے نے بتایا کہ چونکہ ٹائپ رائٹر میں ڈلیٹ(delete) کا آپشن موجود نہیں اس لیےکسی بھی غلطی کی صورت میں انہیں پوری تصویر دوبارہ سے بنانا پڑتی ہے۔انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب ملکہ الزبتھ،ڈونلڈ ٹرمپ او ر کئی بڑی شخصیات کی تصاویر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
لنک
کیا آپ اور میں بڑی شخصیات نہیں ہیں؟
 
وائر لیس سسٹم میں بہتری کیلئے پاکستانی طالبہ کا کارنامہ

550141_2774066_updates.jpg

سعودی عرب میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستانی طالبہ نے وائر لیس سسٹم میں بہتری کے لئے کام پر اہم ایوارڈ حاصل کرلیا۔
کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ قرۃ العین ندیم نےمارکونی سوسائٹی پال بیرن ینگ اسکالر ایوارڈ ، ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی میں اپنے کام پر حاصل کیا ۔انہوں نے ایل ٹی ای اور فائیو جی ٹیکنا لوجی میں بہتری پر تحقیق کی، ان کی تحقیق ’ فل ڈائمینشن میسو ملٹی پل ان پٹ ملٹی پل آؤٹ پٹ ‘ موجودہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹمز سے بہت درجے بہتر ہے ۔ایل ٹی ای سسٹمز کے اوسط کام کو ڈبل کرنے سے بھی زیادہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
مارکونی سوسائٹی 1974 میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹر نیٹ میں بہتری کی تحقیق کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ قرۃ العین کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے کمپیوٹرالیکٹریکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنس ایند انجینئرنگ ڈویژن میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں ۔
 
جاپان میں سو سال کے 69 ہزار 785 افراد

8c7ec68b5397e434c718a11a9c932b97.jpg

دنیا میں طویل عمر قوم کے طور پر جاپانی جانے پہچانے جاتے ہیں، جاپان وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پائے جاتے ہیں۔
جاپان میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 69ہزار 785تک پہنچ گئی ہے۔جاپان میں سو سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال 3فی صد اضافہ ہوا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں اوسط عمر 80سال ہے۔
یہ تعداد ریکارڈ 69ہزار 785افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریباً 90فی صد خواتین شامل ہیں، دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے جن کی عمر 113سال ہے۔
 
شادی کا تحفہ، 5 لیٹر پیٹرول

552197_8432333_updates.JPG

شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے دوست احباب انہیں تحفے تحائف سے نوازتے ہی ہیں لیکن اگر کسی کو زندگی کے اس یادگار دن پر 'پیٹرول کا تحفہ ملے تو یقیناً اس کے تاثرات دیکھنے والے ہوں گے۔
بھارت ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں بھی دلہا کے دوست نئے جوڑے کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کا کین اٹھا لائے اور تحفہ قبول کرتے وقت دلہا دلہن کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ دیکھنے کے لائق تھی۔یہ منظر دیکھ کر تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی ہنسنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ تامل ناڈو میں بھارت کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتیں سب سے زائد ہیں، جہاں پیٹرول 85.15 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔دولہے کے دوست کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہی انہوں نے شادی میں اپنے دوست کو پیٹرول کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔
 
بہت خطرناک تحفہ ہے!
کچھ ہی دنوں میں یہ پیٹرول تو آگ پکڑ لے گا!!!
 
اچھا ہوا کہ آپ نے ساتھ خبر بھی لگا دی اور یقیناً یہ پٹرول ہی ہو گا لیکن رنگت کے باعث اور کچھ عقائدِ ہندوانہ کی جانکاری کے سبب ہمارے جیسے بہت سے بدگمان اسے گاؤ ماتا کا پَوِتر بھی سمجھ سکتے ہیں۔:)
 
Top