آج کی دلچسپ خبر!

ہادیہ

محفلین
بہت خطرناک تحفہ ہے!
کچھ ہی دنوں میں یہ پیٹرول تو آگ پکڑ لے گا!!!

فیوچر پلاننگ ہے بھائی ۔

اس پلاننگ کے کچھ فیچر ہمیں بھی بتائیں

فیچر اور فیوچر میں بس "و" کا فرق ہے۔ اور 'و' کا مطلب طوفان ہے۔

واوَ= طوفان

مگر فرنیچر میں تو واو نہیں آتا۔

فر فر کرنے کی نیچر سے بھی تو طوفان ہی آتا ہے۔

ویسے جب طوفان آتا ہے تو سب کچھ بہا کر لیے جاتا ہے، ارمان ٹھنڈے ہو جاتے ہیں ۔
ماشاء اللہ۔۔ بہت ترقی کریں گے آپ سب بھائی لوگ۔۔
 
ہادیہ

محفلین
ویسے یہ عجیب بات ہورہی میرے ساتھ۔۔ میں مذاق کرتی آپ سریس ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔اگر میں سریس ہوگئی تو۔۔۔:noxxx::donttellanyone:
 
م حمزہ

ہم آپ کے مذاق کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ آپ بالکل خیال نہ کریں۔

اور آپ کا سیریس ہونا اچھا بھی نہیں لگے گا۔
ویسے آج کی تازہ خبر میں اپنے رزلٹ کا بھی اعلان کردیجئے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے یہ عجیب بات ہورہی میرے ساتھ۔۔ میں مذاق کرتی آپ سریس ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔اگر میں سریس ہوگئی تو۔۔۔:noxxx::donttellanyone:
تضاد جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گے

میں رو رہا ہوں تم ہنس رہے ہو میں مسکرایا تو کیا کرو گے

کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ مرے لہو کی بہار کب تک

مجھے سہارا بنانے والو میں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے

قابل اجمیری
ہادیہ!
ایسے ہی آپ کا مراسلہ پڑھ کے یہ اشعار یاد آگئے۔
آپ سیریس نہ ہوں بھئی۔ آپ سے تو رونق ہے محفل میں۔ ہنستی مسکراتی ہماری چھوٹی بہنا۔
 
:noxxx:
ہالوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ترکی میں بولی جانے والی " سیٹی " کی زبان

552200_97373_updates.jpg

ترکی کے ایک دور دراز گاؤں میں انوکھی زبان بولی جاتی ہے جس میں کوئی لفظ شامل نہیں ہے بلکہ صرف آوازیں ہیں اسے ’برڈ لینگویج‘ کہا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ترکی کے گاؤں میں بولی جانے والی انوکھی زبان میں پرندوں جیسی آوازوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ اسی زبان میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔رپورٹس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نےترکی کی اس منفرد زبان کو بطور ثقافتی ورثہ تسلیم کر لیا ہے۔
گاؤں کے مقامی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس زبان میں یہ لوگ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں یہ سیٹیوں جیسی آواز میلوں دور تک سنی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا گاؤں پہاڑوں کے اوپر واقع ہے اور وہاں بات چیت کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان آوازوں میں بات کرنے کا یہ سلسلہ کوئی 500 سال سے جاری ہےجبکہ اس منفرد زبان میں 250 سے زائد منفرد الفاظ موجود ہیں۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ صرف 10 ہزار لوگ ایسے ہیں جو سیٹی جیسی ان آوازوں کا حقیقی الفاظ میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ شہری کے مطابق مقامی اسکولوں میں بچوں کو یہ زبان باقاعدہ سکھائی بھی جاتی ہے۔
ایک اور مقامی شہری نے بتایا کہ دنیا بھرمیں اس زبان کے فروغ کے لیے یہاں ایک میلہ لگتا ہےجس میں اس زبان سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔اس مرتی ہوئی روایت کو بچانے کے لیے 2017میں یونیسکو نے کوشش شروع کی اور اسے غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ۔
 
عرفان سعید

اس سے پہلے اقوام متحدہ کو بس سٹاپوں پر سیٹیاں بجاتے ہمارے نوجوان سنائی نہیں دئیے؟
 
ہادیہ

محفلین
ہم آپ کے مذاق کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ آپ بالکل خیال نہ کریں۔

اور آپ کا سیریس ہونا اچھا بھی نہیں لگے گا۔
ویسے آج کی تازہ خبر میں اپنے رزلٹ کا بھی اعلان کردیجئے۔
شکریہ بھائی:)
رزلٹ ابھی نہیں آیا ۔نیکسٹ منتھ آئے گا ان شاء اللہ ۔:)
 
ہادیہ

محفلین
تضاد جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گے

میں رو رہا ہوں تم ہنس رہے ہو میں مسکرایا تو کیا کرو گے

کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ مرے لہو کی بہار کب تک

مجھے سہارا بنانے والو میں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے

قابل اجمیری
چھا گئے او آپی تسی:)

ہادیہ!
ایسے ہی آپ کا مراسلہ پڑھ کے یہ اشعار یاد آگئے۔
آپ سیریس نہ ہوں بھئی۔ آپ سے تو رونق ہے محفل میں۔ ہنستی مسکراتی ہماری چھوٹی بہنا۔
آپی میں انہیں سمجھا رہی تھی ۔۔ :noxxx:
:bighug::bighug::bighug:
 
بھارت میں مندر کا رکھوالا مسلمان

552793_7489413_updates.jpg

بھارت کی ریاست بہار کے شہر مظفر نگر کے ایک ایسے مندر کے بارے میں بتاتے ہیں ، جس کی دیکھ بھال چھبیس سال سے ایک مسلمان کر رہا ہے۔
60سالہ مہربان علی لدھے والا میں بنے اس مندر کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کرتا ہے، روزانہ صفائی، جانوروں کی حفاظت، دیوالی پر رنگ و روغن جیسی تمام ذمہ داریاں مہربان علی خوشی سے نبھاتا ہے۔
1990ء میں بابری مسجد کے واقعے کے بعد کئی ہندو خاندان علاقہ چھوڑ گئے تھے، مہربان علی کے مطابق انہی خاندانوں میں اس کا دوست جتیندر کمار بھی شامل تھا، جو کہہ گیا تھا کہ وہ ایک دن لوٹ کر آئے گا۔اس دن سے لے کر آج تک مہربان علی مندر کی حفاظت کر رہا ہے۔
 
مہربان علی پر دیکھیے اب لوگ کیسے "مہربان" ہوتے ہیں۔
فتویٔ کفر سمجھو آیا کہ آیا۔
 
جاپان میں سو سال کے 69 ہزار 785 افراد

8c7ec68b5397e434c718a11a9c932b97.jpg

دنیا میں طویل عمر قوم کے طور پر جاپانی جانے پہچانے جاتے ہیں، جاپان وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پائے جاتے ہیں۔
جاپان میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 69ہزار 785تک پہنچ گئی ہے۔جاپان میں سو سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال 3فی صد اضافہ ہوا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں اوسط عمر 80سال ہے۔
یہ تعداد ریکارڈ 69ہزار 785افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریباً 90فی صد خواتین شامل ہیں، دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے جن کی عمر 113سال ہے۔
سر جی اس کی وجہ کیا ہے اتنی طویل عمرکی ؟
 
Top