آج کی تصویر

لاریب مرزا

محفلین
FB_IMG_1490704077438_zpswzqcouih.jpg
 
ماشا ء اللہ ۔ مردم شماری میں کو ئٹہ کے جان محمد صاحب کی چار بیویوں سمیت 33 بچوں کا گھرانہ ۔
17554481_10157150196729619_7307097985556049619_n.jpg


ایک بچے کے پیدا ہونے پہ اس کا نام رکھنا کتنا مُشکل مرحلہ ہوتا ہے اور یہاں ۔۔۔۔ :D
 

سید عمران

محفلین
ان کے یہاں نام رکھنا کیا مشکل ہے؟؟؟
ناز گل، راز گل، نسرین گل، نسیم گل۔۔۔
اور آخر میں حیات گل یعنی چراغ گل!!!
:D:D:D:D:D
 

وجی

لائبریرین
شوہر حضرات سے سوال:
یہ آپ کی بیگم کے جہیز کے برتن ہیں. اور انہوں نے آپ سے کہہ دیا ہے کہ مجھے سلامت نکال کر دیں.
آپ کیا کریں گے؟
FB_IMG_1490602704513_zpsqorfpory.jpg
سب سے بہتر حل ہے کہ اپنے ہاتھوں سے کھلوانے کی بجائے بچے یا پھر خود بیگم سےکھلوائیں۔
 

الشفاء

لائبریرین

فرقان احمد

محفلین
شوہر حضرات سے سوال:
یہ آپ کی بیگم کے جہیز کے برتن ہیں. اور انہوں نے آپ سے کہہ دیا ہے کہ مجھے سلامت نکال کر دیں.
آپ کیا کریں گے؟
FB_IMG_1490602704513_zpsqorfpory.jpg
صاحب! ہم تو یوں بھی اس معاملے میں اناڑی ہیں، یقینِ کامل ہے کہ کھڑکی کھولتے ہی برتن اُستاد سلامت علی خان کے گائے ہوئے کسی راگ اور جلترنگ و سر و ساز وغیرہ وغیرہ کی یاد تازہ کر دیں گے!
 
آخری تدوین:
دوسرا حل آپ انسے اس شرط پر کھلوائیں کہ آپ انکو نئے لے کر دینگے ۔
گویا آپ کے نئے لائے ہوئے برتن جہیز کے برتن کا متبادل ثابت ہو سکیں گے؟
میری مسز کی جہیز کی استری انہی کے ہاتھوں شہید ہوئی۔ بعد میں نئی لا کر دے دی۔ یہ تو نہ کہہ سکا کہ اس سے زیادہ اچھی ہے، کام اس سے بہتر ہی دے رہی ہے۔
لیکن ابھی بھی اکثر استری کرتے ہوئے مرحومہ کو یاد کر لیا جاتا ہے۔
 
صاحب! ہم تو یوں بھی اس معاملے میں اناڑی ہیں، یقینِ کامل ہے کہ کھڑکی کھولتے ہی برتن اُستاد سلامت علی خان کے گائے ہوئے کسی راگ اور سوز و ساز کی یاد تازہ کر دیں گے!
اور اس کے بعد آپ کے جو راگ اور سُر نکلیں گے، ان کا تصور ہی اس تجویز پر خطِ تنسیخ پھیرنے پر مجبور کرتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شوہر حضرات سے سوال:
یہ آپ کی بیگم کے جہیز کے برتن ہیں. اور انہوں نے آپ سے کہہ دیا ہے کہ مجھے سلامت نکال کر دیں.
آپ کیا کریں گے؟
FB_IMG_1490602704513_zpsqorfpory.jpg
نیچے فوم بچھا لیں۔۔۔ اور جتنی ردِ بلا کی آیات یاد ہیں ان کا ورد کرتے ہوئے شیشہ کھول دیں۔۔۔۔۔ دیکھی جائے گی۔۔۔۔ انسانی کمک جو کیچ کر سکتی ہو۔ جتنی زیادہ ہو اتنا مناسب رہے گا۔
 
Top