آج کی تصویر

وجی

لائبریرین
گویا آپ کے نئے لائے ہوئے برتن جہیز کے برتن کا متبادل ثابت ہو سکیں گے؟
میری مسز کی جہیز کی استری انہی کے ہاتھوں شہید ہوئی۔ بعد میں نئی لا کر دے دی۔ یہ تو نہ کہہ سکا کہ اس سے زیادہ اچھی ہے، کام اس سے بہتر ہی دے رہی ہے۔
لیکن ابھی بھی اکثر استری کرتے ہوئے مرحومہ کو یاد کر لیا جاتا ہے۔
ایک بات یاد رکھیں کوئی کسی کو متبادل نہیں ہوتا ۔
لیکن کوشش کرن چہ کی حرج اے پاء جی۔
 
FB_IMG_1490872318721_zpsg9aqgudl.jpg

میرا خیال ہے کہ ہارنے والا ٹھیک ٹھاک ہو گا.
اس کو اچھی طرح مارنے کے بعد ہار مان لی ہو گی.
 
یاز

محفلین
نیچے فوم بچھا لیں۔۔۔ اور جتنی ردِ بلا کی آیات یاد ہیں ان کا ورد کرتے ہوئے شیشہ کھول دیں۔۔۔۔۔ دیکھی جائے گی۔۔۔۔ انسانی کمک جو کیچ کر سکتی ہو۔ جتنی زیادہ ہو اتنا مناسب رہے گا۔
خوب جناب۔
آئیڈیا برا نہیں ہے ویسے۔ لیکن فوم پہ بھی برتنوں کے آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ جانے کے امکانات ہیں۔ اس کی بہ نسبت پانی کا ٹب رکھ لیں۔ یا اس سے بھی ارزاں نسخہ ہے کہ الماری کا شیشہ گلاس کٹر سے کاٹ لیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
کچھ لوگوں کے مطابق نمازِ تراویح میں قرآن پڑھ رہا ہے تاکہ امام کی غلطیوں کی نشاندہی کر سکے
باقی واللہ اعلم
1978699_636830716372270_3941946009884334064_n.jpg
ممکن ہے کوئی کال رہی ہو جسے کاٹ کر فون سائلنٹ موڈ پہ کر رہے ہوں، جس سے بعد میں آنے والی کال سے ان کی اور دوسروں کی نماز میں خلل نہ پڑے اور یہ درست بھی ہے۔
 
زیک

مسافر
ممکن ہے کوئی کال رہی ہو جسے کاٹ کر فون سائلنٹ موڈ پہ کر رہے ہوں، جس سے بعد میں آنے والی کال سے ان کی اور دوسروں کی نماز میں خلل نہ پڑے اور یہ درست بھی ہے۔
کیا معلوم گرل فرینڈ کا ٹیکسٹ آیا ہو۔

یا فیسبک پر تراویح کی سیلفی پوسٹ کر رہے ہوں
 
خوب جناب۔
آئیڈیا برا نہیں ہے ویسے۔ لیکن فوم پہ بھی برتنوں کے آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ جانے کے امکانات ہیں۔ اس کی بہ نسبت پانی کا ٹب رکھ لیں۔ یا اس سے بھی ارزاں نسخہ ہے کہ الماری کا شیشہ گلاس کٹر سے کاٹ لیں۔

ہمم
بلکہ آگے کھسکاکے پیچھے ہارڈ بورڈ آہستہ آہستہ کاٹ ڈالیں
 
Top