آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
ٹینڈے گوشت میں، توے پر پکائی روٹیاں اور لسی۔ کھانے کے بعد تھوڑے سے چیری اور خشک توت کھائے۔ دونوں نانا گلگت سے لائے تھے میرے لیے :lol:
 
ظفری

لائبریرین
اپنی امی کے ہاتھوں کے چپلی کباب اور پراٹھے ۔۔۔ واہ مزا آگیا ۔۔ خاص کر فرمائش کی تھی ۔ :D
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
ٹینڈے گوشت میں، توے پر پکائی روٹیاں اور لسی۔ کھانے کے بعد تھوڑے سے چیری اور خشک توت کھائے۔ دونوں نانا گلگت سے لائے تھے میرے لیے :lol:

گزشتہ دنوں میرے ایک جاننے والے سوات سے آئے تھے۔ انہوں نے مجھے کافی سارے خشک توت دیئے تھے جو وہ سوات سے لائے تھے۔ اچھے مزے کے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
اپنی امی کے ہاتھوں کے چپلی کباب اور پراٹھے ۔۔۔ واہ مزا آگیا ۔۔ خاص کر فرمائش کی تھی ۔ :D

تو کیا امی وہاں آ گئی ہیں یا انہوں نے پاکستان سے ہی پکا کر کسی کے ہاتھ بھجوا دیئے ہیں۔

اور مزہ کیوں نہیں آئے گا کہ اس میں ممتا بھی تو شامل ہے ناں۔
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
تو کیا امی وہاں آ گئی ہیں یا انہوں نے پاکستان سے ہی پکا کر کسی کے ہاتھ بھجوا دیئے ہیں۔
اور مزہ کیوں نہیں آئے گا کہ اس میں ممتا بھی تو شامل ہے ناں۔

میں اسی حیرت میں تھا کہ شمشاد بھائی نے میرے بعد پوسٹ کر دی اور مگر میری پوسٹ میں یہ اہم بات نوٹ نہیں کی ۔ مگر اب یقین ہوگیا ہے کہ شمشاد بھائی کی نظر سے کوئی بھی ، کسی کی بھی پوسٹ چھپی نہیں رہ سکتی ۔ :wink:

جی ہاں ۔۔۔ امی میرے پاس یہاں آگئیں ہیں اور میری پچھلے 6 ہفتے کی غیر حاضری میں دو ہفتے پاکستان میں گذرے ہیں ۔ اور میں امی کی عدت ختم ہونے کے بعد ان کو اپنے پاس لیکر آگیا ہوں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی اتنی اہم خبر اور آپ نے پہلے ہمیں بتایا ہی نہیں۔

یہ تو بہت خوشی کی بات ہے بلکہ اس سے بڑھکر اور کیا خوشی کی بات ہو گی کہ آپ کی ماما آپ کے پاس آ گئی ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
بلکل شمشاد بھائی ۔۔ آپ یقین مانیئے کہ میں بہت مسرور ہوں ۔ اس پردیس میں ماں کا سایہ ساتھ ہو تو سارے جھمیلے سمجھیں کہ دور ہوگئے ہیں ۔ کم کم آنے کا عندیہ بھی اسی وجہ سے دیا تھا کہ میں ان کے ساتھ اب وقت گذاروں‌گا ۔ اگلے ہفتے انشاءاللہ شکاگو سسٹر کے پاس بھی جانا ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top