آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پکانا تو خاتونِ خانہ نے ہی ہے۔ میں تو مشورہ ہی دے سکتا ہوں اور وہ بھی کبھی کبھار، یا پھر جو انہوں نے کہہ دیا۔ آمنا و صدقنا کہہ کر مان لیا۔
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام ماوراء۔۔۔الحمد للہ خیریت سے ہوں۔۔گھر تبدیل کیا ہے تو اس وجہ سے بزی تھی۔۔اور انٹرنیٹ لگنے میں کافی ٹائم لگ گیا۔۔کہا تو انہوں نے 3 دن کا تھا لیکن لگانے میں 2 ہفتے لگا دیے:rolleyes:
تم سناؤ سب خیریت۔۔۔؟
 

ماوراء

محفلین
اچھا۔۔ میں سوچ رہی تھی، سارا اتنے دن سے غائب ہے۔ کوئی اتہ پتہ ہی نہیں۔ آنٹی اور علی پاکستان سے واپس آ گئے کیا؟

اور میں بالکل ٹھیک۔
 

سارا

محفلین
نہیں امی 27 اگست کو آئیں گی۔۔۔لیٹ کروا لیا ہے ٹکٹ۔۔میں تمہیں اپنا فون نمبر پی ایم میں بھیج دوں گی انشا اللہ۔۔اگر کبھی ضرورت پڑھ جائے تو چیک کر لیا کرنا :rolleyes:۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچن میں گپ شپ کے بغیر بھی کبھی کھانا بنا ہے۔

ایک صاحب کہنے لگے میری بیوی کا زیادہ وقت کچن میں گزرتا ہے ۔ تو دوسرے نے کہا کہ پھر تو نئے نئے کھانے کھانے کو ملتے ہوں گے۔ تو پہلے صاحب بولے، نہیں یار وہ کیا ہے کہ ہمارا فون کچن میں لگا ہوا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
عرصہ ہو گیا کھانا پکانے میں ہاتھ نہیں ڈالا۔ آخری مرتبہ محب علوی کے لیے پکایا تھا :) اب یہ وہی بتا سکتے ہیں کہ کیسا بنا تھا، اپنے منہ تعریف اچھی نہیں لگتی
 

طالوت

محفلین
آج میں آپ کو بتاتا ہوں سب سے آسان ، کم خرچ اور جلدی پک جانے والا پکوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور جناب وہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

خیالی پلاؤ ۔۔۔۔۔۔۔جتنا چاہیں جب چاہیں پکائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

طالوت

محفلین
ناشتے میں ایک بیئر (بغیر الکوحل کے) پھر ایک سینڈوچ پھر فلافل یا زاتر اور رات کا کھانا عموما ریسٹورنٹ سے۔۔۔۔ پکانے کو جی ہی نہیں چاہتا ویسے اگر آپ میں سے کوئی آسان ترین پکوان کی ترکیب بتا دے دو چار ہوں تو اور اچھا ذرا ہم چھڑے چھانٹوں کے لیئے آسانی رہے گی۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
بتائی تو ہے اوپر طالوت نے۔

خیالی پلاؤ پکاتا تو میں بھی بہت ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کھانے کوئی نہیں آتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top