آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
خیالی پلاؤ بہت ہی اچھی ڈش ہے اس کے بہت سے فائدے ہیں۔۔ایک فائدہ تو یہ کہ کام جھٹ پٹ ہو جاتا ہے دوسرا یہ کہ بندہ جو بھی کھانا چاہیے فورًا ہی اسے وہ مل جاتا ہے چاہے تو ہوٹل کا کھانا کھا لے پزا کھا لے یا جو بھی دل کر رہا ہو فوراً اپنے لیے منگوا سکتا ہے۔۔;) نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس سے بھوک مٹتی نہیں ہے بلکہ بڑھ جاتی ہے۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
مرغے تین نکال کر رکھے ہیں، ابھی ان کو بنانا ہے پھر پکیں گے، پھر کہیں جا کر کھانے کو ملے گا۔
 

سارا

محفلین
پلاؤ بنایا ہے اور سب تعریف کر رہے ہیں کہ دیگی پلاؤ جیسا بنا ہے۔۔۔ساتھ کریلے ہیں۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
دیگی پلاؤ دیگ میں بنایا جاتا ہے اور اس کا ٹیسٹ زبردست ہوتا ہے چاہے کسی کی شادی کا ہو یا چالیسویں کا۔۔۔;) (ہم یہاں رہ کر اکثر دیگی پلاؤ کو یاد کرتے رہتے ہیں)
دیگچی پلاؤ کے مختلف ذائقے ہوتے ہیں۔۔میری امی چاہے دیگچی میں ہی بنائیں اس کا ٹیسٹ دیگی پلاؤ کے جیسا ہوتا ہے۔۔ان کے ہاتھ میں شاید ایسا ذائقہ ہے۔۔(مجھ سے کبھی کھبار ہی ان جیسا بنتا ہے جیسے آج بن گیا اور سب کہہ رہے تھے لگتا ہے کسی کی شادی کے چاول ہیں۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں جی؟ ہیں جی، یہ تو میرا ریڈی میڈ ناشتہ ہوتا ہے کبھی کبھار۔ ویسے انڈے پراٹھے کے متعلق کیا خیال ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top