آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
غالب نے سونپ دی مجھے، عاصم عروسِ شعر
““ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ““
لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
حسین سانپ کے نقش و نگار خوب سہی
نگاہ زہر پہ رکھ خوش نما بدن پہ نہ جا ۔۔۔
استاد کاوش عمر
 

طالوت

محفلین
ڈھونڈو گے گر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
وسلام
 

مغزل

محفلین
کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں‌فراز کب تک ؟
جو تمھیں بھلا چکا ہے ، اسے تم بھی بھول جاؤ

احمد فراز
 

طالوت

محفلین
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دیوانہ مر گیا آخر تو ویرانے پہ کیا گزری
-------------------------
وسلام
 

مغزل

محفلین
تجھ کو کیا معلوم اس کارِ جنو ں کی لذتیں
تو ، تو پتھر مارنے والوں میں بھی شامل نہ تھا
خیام قادری
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top