آج کا دن کیسا رہا؟ - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ اپنی مرضی کی انگلیاں استعمال کرتے ہیں یا اصول کے مطابق اگر تو اصول کے مطابق کرتے ہیں تو آپ کے لیے بہتر ہے آپ پہلے کوئی انگلش کا ٹائپنگ ٹیوٹر انسٹال کر کے اس پر ہاتھ سیدھا کریں اور اس کے بعد اردو لکھنا بہت آسان ہوجائے گا کیونکہ جو فونٹک کی بورڈ ہے وہ انکلش کے حرف کے مطابق ہی ہے
 
mfdarvesh

محفلین
بس جی دو انگلیاں استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور بعض اوقات صرف ایک ہی انگلی استعال کرتا ہوں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایسے تو کبھی بھی سپیڈ ٹھیک نہیں ہوگی آپ کو پراپر طریقے سے ٹائپنگ کرنی ہوگی ساری انگلیاں استعمال کرنی ہونگی
آپ نٹ پر سرچ کریں کوئی ٹائپنگ ٹیوٹر انسٹال کریں اور اس کے مطابق ٹائپنگ کریں
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے نہیں
ایک ایک دو دو لائینیں لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا
کم از کم ایک دو صفحات لکھ کر شئیر کریں ویسے آپ کی سپڈ ہے کتنی

مجھ سے پوچھو، اس کی ٹائپ کرنے کی سپیڈ کوئی 20 سے 30 الفاظ ہو گی لیکن اللہ معاف کرئے اس کی بولنے کی سپیڈ 2000 سے 3000 الفاظ فی منٹ تو ہو گی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھ سے پوچھو، اس کی ٹائپ کرنے کی سپیڈ کوئی 20 سے 30 الفاظ ہو گی لیکن اللہ معاف کرئے اس کی بولنے کی سپیڈ 2000 سے 3000 الفاظ فی منٹ تو ہو گی۔

آپ کی اس بات پر مجھے بہت ہنسی آئے ہے لیکن میں ہنسوں گا نہیں چاکلیٹ کا معاملہ ہے جناب:grin:
 
mfdarvesh

محفلین
ایسے تو کبھی بھی سپیڈ ٹھیک نہیں ہوگی آپ کو پراپر طریقے سے ٹائپنگ کرنی ہوگی ساری انگلیاں استعمال کرنی ہونگی
آپ نٹ پر سرچ کریں کوئی ٹائپنگ ٹیوٹر انسٹال کریں اور اس کے مطابق ٹائپنگ کریں

کوشش تو جاری ہے، typing master pro انسٹال ہے مگر وقت نہیں ملتا مشق کرنے کا
 
میم نون

محفلین
جب ٹھیک ہو جائے تو ایک آدھ گلاس جوس ادھر بھی بھیج دیجئیے گا :grin:

آج کا دن بھی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ تو مکسر میں گرم مصالحہ پیسنا چاہ رہے ہیں۔ گرم مصالحے کا جُوس بنتے تو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایسے نہیں
ایک ایک دو دو لائینیں لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا
کم از کم ایک دو صفحات لکھ کر شئیر کریں ویسے آپ کی سپڈ ہے کتنی
بس 45 ورڈز پر منٹ
مجھ سے پوچھو، اس کی ٹائپ کرنے کی سپیڈ کوئی 20 سے 30 الفاظ ہو گی لیکن اللہ معاف کرئے اس کی بولنے کی سپیڈ 2000 سے 3000 الفاظ فی منٹ تو ہو گی۔

وہ آپ کی نہیں میری سپیڈ کی بات کر رہے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو میں بھی تمہاری ہی بات کر رہا ہوں، اپنی پھوپھی کی تھوڑا ہی کر رہا ہوں۔
 
mfdarvesh

محفلین
جب ٹھیک ہو جائے تو ایک آدھ گلاس جوس ادھر بھی بھیج دیجئیے گا :grin:

آج کا دن بھی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہے۔

میں تو مکسر مشین، جس میں سیمنٹ اور ریت مکس کرتے ہیں اس کی بات کر رہا تھا

میں تو اپنی سپیڈ بتا دی اب اس سے زیادہ بڑھانی ہے انشا اللہ کچھ دن ہی لگیں گے:rolleyes:

کیا بات ہے بہت تیز رفتار ہیں آپ، میں تو ایک ایک لفظ دیکھ کے لکھتا ہوں :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top