آج کا دن کیسا رہا؟ - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
ابھی تو دن شروع ہوا ہے اللہ تعالیٰ سے امید ہے اپنی نوازشوں کا سلسلہ برقرار رکھے گا تمام تر کوتاہیوں کے باوجود
 

mfdarvesh

محفلین
آج کا دن بہت مصروف گزرا، رات بھر کے سفر کی وجہ سے کافی تھکن رہی مگر آفس جانا مجبوری تھا
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آج 11 بجے تو پیپر دینے جانا ہے پھر تھوڑا آرام کروں گی اور شام کو واشنگ مشین لگانی ہے ساتھ کھانا بنانا ہے اس کے ساتھ کوشش ہوگی کہ کچھ میتھ کی پریکٹس کر لی جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دفتر سے ساڑھے چار دن کی چھٹی پر ہوں۔ دو دن گزر چکے ہیں، ڈھائی دن باقی ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
طبیعیت کو کیا ہوا ؟

یہاں تو شدید "لُو" کا راج ہے تاہم دن بہت اچھا گذرا ۔

اپیا گرمی راس نہیں آتی چکر آنے لگ جاتے ہیں۔۔
شام کو موسم کچھ ٹھیک تھا بارش ہوئی خوب مزہ آیا۔ زمین کی پیاس بجھ گئی ۔ آج ابھی تک اتنی گرمی نہیں ہے۔
 

میم نون

محفلین
آج صبح صبح کافی عرصہ کے بعد دوڑنے گیا، بہت مشکل تھا ایک مدت کت بعد دوبارہ دوڑنا، پاؤں میں بھی درد ہو گیا۔
پھر صبح ریڈ کراس کی ڈیوٹی پر گیا اور دوپہر کو واپس آ کر سو گیا، اور شام تک سوتا ہی رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
حالانکہ معلوم بھی ہے کہ جو سوتے ہیں وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں۔ کہیں پنجابی والا نہ سمجھ لیجیے گا۔

شادی ہو لینے دیں پھر روزانہ ہی دوڑیں لگا کریں گی۔
 

میم نون

محفلین
تب کی تب دیکھی جائے گی، فی الحال تو جب تک موجیں منا سکتے ہیں، خوب منائیں گے ;)

میرا کمپیوٹر تین دن سے خیر آباد کہہ چکا ہے اور اب کسی دوسرے کمپیوٹر کا بندوبست کرنا ہے، اب بھائی کا لیپ ٹاپ استعمال کر رہا ہوں جو کہ کافی دشوار کام ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top