محمداسد

محفلین
RGST پر سیاست!

آر جی ایس ٹی یعنی ریفارمڈ جرنل سیلز ٹیکس کا معاملہ جب سے سامنے آیا ہے، ایک جانب تو اس پر کئی اقتصادی ماہرین مختلف اعتراض کر رہے ہیں تو دوسری جانب بہت سے ماہرین معیشت اسے حکومت کا ایک مثبت قدم قرار دے رہے۔ لیکن موجودہ صورتحال میں یہ اصلاحاتی پیکیج معاشی زاویہ سے نکل کر سیاسی رخ اختیار کرچکا ہے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے قانون کی تیاری اور اسے نافذ العمل کرنے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے مگر اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتیں اس معاملہ پر سیاست کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے اور مفادات کے حصول کی خاطر کمربستہ نظر آرہی ہیں۔

مکمل تحریر پڑھیں
 
کل ٹی وی پر سینئر اداکار جمیل ٍفخری کو روتے دیکھ کر باضمیر پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے ہونگے۔ جمیل فخری پاکستان کے لیجنڈری ادارکارہیں اورتمغہ حسن کارکردگی سمیت مختلف ایوارڈزوصول کرچکے ہیں۔ جمیل فخری نے اپنی زندگی کے 46 سالا کیریئر میں پاکستان ٹیلی وژن اور پاکستانی عوام کی بے پناہ خدمت کی۔ افسانوی اداکارجمیل ٍفخری پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامے "اندھیر اجالا" میں "جعفر حسین" کے کردار سےمشہور ومعروف ہوئے۔ (مزید پڑھنےکیلئےیہاں کلک کریں)
 

سندس راجہ

محفلین
ماں اور بچے میں حساب

نو ماۃ تک تمہیں اپنی کوکھ میں پالنے اور اٹھانے کے لئے
کوئی قیمت نہیں
راتیں جاگ کر تمہارے آرام اور تمہارے لئے دعائیں کرنے کے لئے
کوئی قیمت نہیں
ہر اس آہ اور آنسو ، جو میں نے تمہاری وجہ سے بہائے
کوئی قیمت نہیں
وہ تمام راتیں جو میں نے تمہارے لئے جاگیں اور تمہیں سرد راتوں میں خشک جگہ پر لٹایا
کوئی قیمت نہیں
کھلونوں کے لئے ، خوراک کے لئے ، کپڑوں کے لئے اور تمہارے بہتے ناک کی صفائی
کوئی قیمت نہیں
وہ سارا پیار اور وقت جو میں نے تمہارے نام کر دیا
کوئی قیمت نہیں

مکمل کہانی امید صبح کی زبانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ربط پر
 

محمداسد

محفلین
کرک نامہ - کرکٹ بلاگ

اردو زبان کا دیس برصغیر پاک و ہند ہے اور اس سرزمین سے تعلق رکھنے والوں کا مشترکہ جنون کرکٹ ہے۔ ٹویٹر میں ہندوستان سے ہر وقت کوئی نہ کوئی کرکٹ موضوع ٹرینڈنگ میں رہتا ہے جس سے کرکٹ کے متعلق یہاں کے باسیوں کے جذبات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ دنیا کے اس خطہ میں سب سے بڑی کرکٹ لیگ کھیلی جاتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز تو درکنار یہاں ٹیسٹ میچز میں بھی اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں حالات چاہے کیسے بھی ہوں، کرکٹ کے عاشقوں میں کسی زبان، قبیلے، ذات پات اور عمر کا فرق نہیں، پوری قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔ پاکستان میں میچ جیتنے پر پوری قوم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر جشن مناتی ہے۔ پھر اردو بلاگستان کا دامن کیوں اس سب سے زیادہ اہم موضوع سے خالی رہے؟ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے کرک نامہ میدان میں حاضر ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تیری ہنسی کا راز

خوشی اورغم انسان کی زندگی کا حصہ ہیں بلکہ شاید یوں کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ انسان کی زندگی ہی خوشی اور غم سے عبارت ہے۔ یوں تو آنسو غم اور ہنسی خوشی کی نمائندگی کرتی ہے لیکن جب جب صورتحال پیچیدہ ہوتی ہے یہ دونوں ایک دوسرے کے فرائض بھی سنبھال لیتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔
 

محمدصابر

محفلین
...
بہت سے یونی کوڈ یو ٹی ایف فونٹس میں تمام ایسے حروف تہجی اور بیس تک اعداد موجود ہوتے ہیں۔ جو دائرے میں مقید ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کی یونیکوڈ قیمتیں معلوم کیں اور اپنا کام چلا لیا۔ ان میں سے کچھ قیمتیں اور ان پر موجود حروف آپ کی خدمت میں بھی پیش کر رہا ہوں ان کو مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔طریقہ نمبر 1:
یہ طریقہ تقریبا ہر طرح کی زبان کے ساتھ کام کرتا ہے لیکن کچھ مشکل ہے۔
۱۔ آلٹ والی کنجی کو دبا کر رکھیں اور
جاری رکھیں

 

محمدصابر

محفلین
چوبیس جنوری انیس سو چورانوے کی صبح کی اس پروگرام میں میزبانوں کو مصیبت پڑی ہوئی ہے کہ @ کو کس طرح بولنا ہے۔ان کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ انٹرنیٹ کیا بلا ہے؟ اس لئے وہ اپنے ٹیکنیکل سٹاف سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا اسے عام ڈاک کی لکھتے ہیں؟ کیا یہ صرف یونیورسٹیوں میں ہے؟ کیا اس کے لئے فون لائن کی ضرورت ہوتی ہے؟ اور ہاں یاد رہے
مزید پڑھیں
 

جاویداقبال

محفلین
تیونس کےانقلاب کےبعدمصریوں نےسوچاکہ وہ کیوں نہیں اس آمرسےنجات حاصل کرسکتےانہوں نےاکٹھےہوکربتادیاکہ عوام ہی سب سےبڑی طاقت ہیں۔آخرکارجمعہ کواٹھارہ دن کےانتظارشکن لمحات کےبعدحسنی مبارک کےاقتدارکاخاتمہ ہوااس نےمصرپرپورےتیس سال بلاغیرےحکمرانی کی ہےاوراس گنگامیں سترارب سےزیادہ کےاثاثےبنائےہیں۔ قاہرہ کےآزادی چوک میں دس لاکھ۔ کےمصریوں کےمجمع نےحسنی مبارک کی کوئی بھی چلنےنہیں دی اس نےبڑےپنترےبدلے لیکن عوام کےآگےاس کی ایک نہیں چلی اوریہ انقلاب جس کی رہنمائی

مصر میں آمریت کی موت۔
 

جاویداقبال

محفلین
زندگی ایک کرائے کاگھرہے
ایک نہ ایک دن بدلناپڑےگا
زندگی ایک کرائے کاگھرہے
ایک نہ ایک دن بدلناپڑےگا
موت جب تجھ کوآوازدےگی
موت جب تجھ کوآوازدےگی
گھرسےباہرنکلناپڑےگا
روٹھ جائیں گی جب تجھ سےخوشیاں
غم کےسانچےمیں ڈھلناپڑےگا
وقت ایسابھی آئےگانادان
وقت ایسابھی آئےگانادان

زندگی ایک کرائے کاگھرہے
 

رانا

محفلین
آج کل اپنے اردگرد اکثر لوگ آپ کو قوت فیصلہ سے محروم نظر آئیں گے۔ یہاں تک کہ ایسے لوگ بھی جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ فوری فیصلہ کرنے کی خوبی سے مالامال ہیں ان کے رویے کا بھی بغور مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ فیصلہ تو واقعی بروقت اور فوری کرتے ہیں لیکن ان کی فطرت میں مسقل مزاجی نہیں ہوتی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فیصلے میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ طلبا میں سے ایک اچھی خاصی تعداد اس کا شکار نظر آتی ہے۔ ابھی بیچارے میٹرک میں ہی ہوتے ہیں کہ اگر کسی نے بزنس ایڈمنسٹریش کے شعبے کی تعریف کردی اور اس میں سبز باغ دکھائے تو فرسٹ ایئر کامرس میں داخلہ کا پلان بن جاتا ہے اور پھر کسی ڈاکٹر سے واسطہ پڑ گیا اور اس نے میڈیکل میں اپنی کامیابی کی داستانیں سنادیں تو پری میڈیکل کا سوچنا شروع کردیا۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بروقت فیصلہ کرنے کے بعد اس میں بعد میں کی گئی تبدیلی کو برا نہیں سمجھتے بلکہ ان کا نظریہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کو وقت کے ساتھ چلنا چاہئے اس لئے اگر بعد میں اپنے فیصلے میں کوئی سقم نظر آئے تو اسے تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

میرے نزدیک قوت فیصلہ اور بروقت درست فیصلہ کا انحصار اس بات پر ہے کہ


قوت فیصلہ
 

جاویداقبال

محفلین
شادی ایک ایسابندھن ہےکہ جسمیں ہرکسی کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ اس رشتےمیں بندھ جائے۔اورشادی کی رسم ورواج ہرملک کی اپنی جداگانہ ہوتی ہے۔ جمعرات کوسعودی عرب میں ایک شادی دیکھنےکااتفاق ہوا۔ یہاں پرکچھ۔ اس کی تفیصل بیان کرتاہوں۔کہ سعودی عرب میں شادی کےکیارسم ورواج ہیں۔
سعودی عرب میں شادی
 

جاویداقبال

محفلین
ناظرین دنیامیں پچیس خواہیشیں یامسائل ہیں اورہم ان عموماپچیس مسائلوں سےپچتےہیں یاان پچیس خواہشات کی تکمیل کےلئےدعاکرتےہیں اوراللہ تعالی کےنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےان خواہشات کی تکمیل کاراستہ سمجھادیاتھاایک بدونےنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سےسوال کیاکہ میں امین بنناچاہتاہوں ؟
25 مسائل اور انکا اسلامی حل
 

جاویداقبال

محفلین
قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ ۖ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۖ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ ۖ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ ۖ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۖ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ﴿006:151
جوناگڑھی]‏ آپ کہیے کہ آؤ تم کو وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جن کو تمہارے رب نے تم پر حرام فرما دیا ہے (١) وہ یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ (٢) اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو (٣) اور اپنی اولاد کو افلاس کے سبب قتل مت کرو ہم تم کو اور ان کو رزق دیتے ہیں (٤) اور بےحیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس مت جاؤ خواہ وہ اعلانیہ ہوں خواہ پوشیدہ اور جس کا خون کرنا اللہ تعالٰی نے حرام کر دیا اس کو قتل مت کرو ہاں مگر حق کے ساتھ (٥) ان کا تم کو تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو۔‏
تفسیر ابن کثیر:۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیتیں
ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وصیت کو دیکھنا چاہتا ہو جو آپ کی آخری وصیت تھی تو وہ ان آیتوں کو (تتقون) تک پڑھے ، ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سورۃ انعام میں محکم آیتیں ہیں پھر یہی آیتیں آپ نے تلاوت فرمائیں ۔ ایک مرتبہ حضور نے اپنے اصحاب سے فرمایا ، تم میں سے کوئی شخص ہے جو میرے ہاتھ پر ان تین باتوں کی بیعت کرے، پھر آپ نے یہی آیتیں تلاوت فرمائیں اور فرمایا جو اسے پورا کرے گا، وہ اللہ سے اجر پائے گا اور جو ان میں

انڈین ڈرامے اور ہماری نئی نسل
 

سندس راجہ

محفلین
روپیہ پیسہ بڑے بڑے رشتے اور تعلق بھلا دیتا ہے
ٹیکسی ڈرائیور نے یہ کہہ کر جانے سے انکار کر دیا کہ اس نے

آج اپنے عزیز اور پسندیدہ لیڈر چرچل کی تقریر سننی ہے اس لئے وہ نہیں جائے گا۔ یہ سن کر چرچل بہت خوش ہوا

اور اس نے اس ٹیکسی ڈرائیور کو کچھ رقم تھما دی ۔ اور پیدل چلنا شروع ہو گیا۔ تو پیچھے سے ٹیکسی ڈرائیور نے اسے

آواز دی کہ آو میں آپ کو چھوڑ آتا ہوں جہاں آپ نے جانا ہے چرچل کو دفعہ کرو

مکمل مضمون پڑھیں
 
Top