محمداسد

محفلین
انداز بیاں اور ۔ ۔ ۔

مستنصر حسین تارڑ کے مختصر مضمون کی پیروڈی
مولویوں سے چڑنے اور خار کھانے کے لیے وجوہات کا ہونا ہر گز ضروری نہیں۔ یہی کافی ہے کہ وہ مولوی ہیں. نہ صرف بڑے بلکہ اب تو بچے بھی اس روشن خیالی کے پوری طرح عادی ہوچکے ہیں.
مکمل تحریر پڑھیں
 

خورشیدآزاد

محفلین
کل کے اخبار ساؤتھ چائنہ مورننگ پوسٹ میں ایک خبر پڑھنے کے بعد میں دیر تک خیالات و تصورات میں گم ہوگیا۔ خبر کی سرخی بھی چونکا دینے والی تھی “تین ماہ کی جیل، سوروپے کی رشوت“ خبر کی تفصیل کچھ اس طرح تھی کہ ایک ادھیڑ عمر اور ایک بچے کی ماں عورت جس نے گورنمنٹ پبلک ہاؤسنگ کے لیے درخواست دی تھی کو ایک پبلک ہاؤسنگ بلڈنگ کی چوتھی منزل پرگھر مل گیا تھا لیکن اس نے گھر کے نیچی منزل اور خستہ حالت ہونے کی وجوہ پر نامنظور کیا اور ساتھ ہی گورنمنٹ کے پبلک ہاؤسنگ آفیسر کو ایک خط لکھا جس میں التجاہ کی کہ اسے اچھی حالت اور اوپری منزل پر گھر ملنے میں مدد کرے اور خط کے ساتھ سو روپے کا ایک نوٹ بھی رکھ دیا۔

خوشی سے چاہ پانی، پانچ ماہ جیل اور پاکستان مزید
 

محمداسد

محفلین
ہزارہ مسئلہ کا حل: کانفرنس یا ریفرنڈم؟

موجودہ حالات میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو ان دو آپشنز کے علاوہ کوئی تیسرا آپشن زیادہ موثر نظر نہیں آتا. اس لیے ایوان اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو چاہیے کہ معاملہ کو طول دینے اور سیاسی شدت پسندی کو تقویت ملنے سے قبل ہی اس مسئلہ کو حل کرنے کی سعی کریں. کیوں کہ اکثر درست فیصلہ صرف خراب ٹائمنگ کی وجہ سے ایک بڑی غلطی کا روپ دھار لیتے ہیں.

مکمل تحریر پڑھیں
 

خورشیدآزاد

محفلین
شدت پسند مسلمان، ہم جنس پرستی اور تقویٰ کور

بی بی سی اردو کے فیچر اور تجزیے کے سلائیڈ پٹی پر “کور بینڈ- اسلام کو سمجھانے کی ایک منفرد کوشش“ کے نام سے عنوان پڑھا تو حیرت کا جھٹکا لگا کہ یہ کون ہے جو اسلام کو سمجھا رہا ہے۔ تفصیل جاننے مکمل مضمون پڑھنے لگا جس کے مطابق “پاکستان اور ہندوستان نژاد امریکی مسلمان نوجوان موسیقاروں نے تقویٰ کور نامی میوزیکل بینڈ کے ذریعے دنیا کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ مسلمان شدت پسند نہیں بلکہ موسیقی سے محبت کرتے ہیں۔“ اور “پاکستانی نژاد کینیڈا کے ایک مسلمان ڈائریکٹر عمر مجید نے اس گروپ پر ایک دستاویزی فلم بنائی اس کا نام بھی تقوی کور ہے۔ امریکہ میں بوسٹن فلمی میلے اور انگلینڈ میں نمائش کے بعد اس فلم کا پریمیر شو نیشنل کالج آف آرٹس کے آڈیٹوریم میں پیر کو دکھایا گیا۔نیشنل کالج آف آرٹس میں پڑھنے والے طلبہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے اس فلم کو دیکھا۔“ مزید پڑھیں
 

گرائیں

محفلین
قصہ شروع کے دن کا

پاکستان کے دینی مدارس میں بہت عرصے سے ایک بات چلی آ رہی ہے کہ ہر نئی کتاب، یا مضمون بدھ کے دن سے شروع کی جاتی ہے.
منگل کا دن اکثر گردان یا دہرائی کے لئے رکھا جاتا ہے. میرے والد ایک عالم دین بھی ہیں، لہٰذا میں نے جب ان سے اس بارے میں استفسار کیا تو انھوں نے بتایا کہ حال آنکہ اس بات کی کوئی خاص سند نہیں ہے مگر عام رواج یہی رہا ہے کہ نئی کتاب بدھ کے دن سے شروع کی جاتی رہی ہے. اسی لئے بدھ کو پشتو میں " د شروع روز " یعنی شروع کرنے کا دن کہا جاتا رہا ہے.
 

محمداسد

محفلین
ناکام بم سازش کے اثرات
فیصل شہزاد کی اس ناکام کوشش سے کسی کو کچھ فائدہ ہو یا نہ ہو امریکا کو پاکستان میں ڈرون حملوں کا جواز ضرور مل جائے گا. اس کے ساتھ پاکستان سے آنے والوں کی اضافی اسکیننگ کا مطالبہ بھی امریکی حلقوں میں زور پکڑتا جائے گا. سب سے زیادہ مشکل کا شکار وہ افراد خصوصاَ نوجوان ہوں گے جو تعلیم یا روزگار کی نیت سے امریکا میں مقیم ہیں. انہیں امریکی حکومت سمیت عام امریکیوں کی جانب سے نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے. گویا امریکی حکومت اس واقعہ کو فل کیش کرانے کی پوزیشن میں ہے. جہاں تک پاکستان پر اس واقعہ کے وسیع اثرات کا تعلق ہے تو اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا کہ آیا ماضی کی طرح پاکستانی حکومت اور افواج امریکی دباؤ میں آکر جلد بازی میں شمالی وزیرستان میں آپریشان کا آغاز کرتی ہیں یا پھر خون خرابہ کے بغیر سیاسی داؤ پیج اور مربوط حکمت عملی کے تحت وہاں موجود طالبان و دیگر غیر ریاستی دہشت گردوں کا سفایا کرتی ہیں.
 

شعیب صفدر

محفلین
ویسٹ انڈیز سے پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سے نامراد واپس آ گئی ، ٹیم کی کپتان ثناء میر نے نامراد لوٹنے کی وجہ قوم کی دعاؤں کی عدم دستیابی قرار دیا نائب کپتان نین عابدی نے بھی قوم کا خواتین کھلاڑیوں کے لئے دعائیں نہ کرنے کا گلہ کیا ہے، :) بندیاں سچی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے کیسے لگے کل کو اپنی ناکامیوں کو ہر شخص و طبقہ دعاؤں کی عدم دستیابی کو قرار دیں! پھر کہتے ہیں ہم

قوم کی دعائیں ہمیں کیوں نہیں؟
 
Top