آج آپ نے کیا خریداری کی؟

mfdarvesh

محفلین
آڈٹ کے لیے حساب پیش خدمت ہے۔

نام اشیاء|قیمت
مکئی کا تیل دو بوتل، 8۔1 لیٹر|24 ریال
دہی چھ پیکٹ ، فی پیکٹ 170 گرام|5 ریال
گفٹ پیپر، 2 عدد|4 ریال
ڈونٹ|15 ریال
دودھ دو لیٹر|6 ریال
روٹی ایک پیکٹ|1 ریال
سبزی|10 ریال|

یہ کُل 65 ریال بنے تھے۔

بہت مہنگائی ہے آپ کے ہاں
یہاں تو کافی کم ہیں یہ چیزیں

بہت اچھے خرم بھائی، کھانا تو کھانا ہوتا ہے، پیٹ بھرناہوتا ہے وہ جو کے دلیے سے بھی بھر سکتا ہے اور میکڈونلڈ سے بھی بھر سکتا ہے

میں نے تو پٹرول لیا تھا، 2 سو کا، سوا دو لیٹر آگیا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
توبہ اللہ میری، اماں کو بھی کوئی مارتا ہے، توبہ توبہ، کیسا زمانہ آ گیا ہے۔ قربِ قیامت کی نشانی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج گاڑی صاف کرنے والے کو 60 ریال دیئے۔
گاڑی کا انجن کا تیل تبدیل کروایا جس کے 95 ریال دیئے۔
 

میم نون

محفلین
آپ تو بڑے "فضول خرچ" واقع ہو رہے ہیں :eek:

میں نے تو نا کبھی گاڑی دھلوائی نا ہی کبھی تیل بدلوایا :grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آڈٹ کے لیے حساب پیش خدمت ہے۔

نام اشیاء|قیمت
مکئی کا تیل دو بوتل، 8۔1 لیٹر|24 ریال
دہی چھ پیکٹ ، فی پیکٹ 170 گرام|5 ریال
گفٹ پیپر، 2 عدد|4 ریال
ڈونٹ|15 ریال
دودھ دو لیٹر|6 ریال
روٹی ایک پیکٹ|1 ریال
سبزی|10 ریال|

یہ کُل 65 ریال بنے تھے۔

کیا کرتے ہیں شمشاد بھائی یہ سبزی کتنے کلو لی تھی اور کون سی جو دس ریال میں آئی
اور دہی بھی میرے خیال میں یہاں تین درہم کا ہے شاہد
بہت مہنگائی ہے وہاں تو
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بھی سبزی سات، آٹھ ریال کلو سے کم نہیں۔ بلکہ زیادہ ہی ہے۔

دہی کا 400 گرام کا ڈبہ دو ریال کا ملتا ہے۔ جبکہ 170 گرام والے چھ پیکٹ پانچ ریال میں مل جاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ تو بڑے "فضول خرچ" واقع ہو رہے ہیں :eek:

میں نے تو نا کبھی گاڑی دھلوائی نا ہی کبھی تیل بدلوایا :grin:

یہاں گاڑی اچھی حالت میں رکھنا دوسری بیوی رکھنے کے برابر ہے۔

ایک بندے کو کہہ رکھا ہے وہ ہر دوسرے دن گاڑی دھوتا ہے اور مہینے کے ساٹھ ریال لیتا ہے۔

جب گاڑی چلے گی تو انجن کا تیل بھی بدلوانا پڑے گا۔ عموماً دو سے ڈھائی ہزار کلومیٹر کے بعد تیل بدلتا ہوں۔ ایک دفعہ صرف تیل، دوسری دفعہ بمع فلٹر کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے موبائل فون کی سکرین ٹوٹ گئی تھی، ابھی نیا موبائل لیکر آیا ہوں۔ 289 ریال خرچ ہوئے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
آپ تو بڑے "فضول خرچ" واقع ہو رہے ہیں :eek:

میں نے تو نا کبھی گاڑی دھلوائی نا ہی کبھی تیل بدلوایا :grin:

بڑا بھائی گاڑیوں کے معاملے میں بڑا حساس ہے اور شوقین بھی، تو گاڑی کو وہ دھو دیتا ہے ;)
چھوٹا بھائی میکینک ہے تو تیل شیل وہ بدلی کر دیتا ہے ;)

گاڑی کے معاملے میں میں بڑا لا پرواہ قسم کا ہوں اور کافی دفعہ ڈانٹ بھی کھا چکا ہوں، پر فیر وی اپنیاں تے موجاں ای موجاں :grin:
 
اگر اپ اعداد وشمار دیکھیے تو وہ لوگ جو موبائیل استعمال نہیں کرتے ان لوگوں سے زیادہ ہیں جو استعمال کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اگر اپ اعداد وشمار دیکھیے تو وہ لوگ جو موبائیل استعمال نہیں کرتے ان لوگوں سے زیادہ ہیں جو استعمال کرتے ہیں

کم از کم سعودی عرب میں تو نہیں۔
اور پاکستان کی تو بات ہی نہ کریں کہ ایک ایک آدمی نے دو دو موبائیل پکڑے ہوتے ہیں۔
 
Top