آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

شمشاد

لائبریرین
ہوٹل میں افطاری تھی، بہت کچھ تھا اور بہت کچھ کھایا، اب نام کیا لکھوں۔ چائے میں وہاں دیر تھی تو گھر آ کر پی۔
 
شمشاد

لائبریرین
تمہارا مطلب ہے زونی نے وہاں جا کر اسکنجین بنائی تھی، نہیں یہ نہیں ہو سکتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں باجو یہ تو دفتر والوں کی طرف سے دعوت تھی جس میں سب کے سب حضرات ہی تھے یعنی کہ دفتر کا عملہ ہی تھا۔
 
تیشہ

محفلین
میں نے افطاری میں کھجوریں،روح افزاء، اور لسی پی ہے 1
مع السلام

:nailbiting:

یہاں سب بار بار شربت کا نام لکھتے ہیں تو میرے منہ میں پانی آتا ہے دل کرتا ہے میں بھی روح افزا ۔۔شربتا ۔۔ سکنجیبن وغیرہ وغیرہ پی لوں ۔۔ دس سال سے زیادہ ہوئے مجھے کبھی شربت پینا نصیب نہیں ہوا :( یاد آگیا گرمیوں میں ٹھنڈی ٹھنڈی برف ڈال کر پیا جاتا تھا روح افزا ۔، شربت ، سکوائش ، سکنجیبن :lovestruck:
 
تیشہ

محفلین
تو اس میں کیا مشکل ہے؟ کیا وہاں روح افزا نہیں ملتا؟

ایئشن شاپس سے ملتا ہے ۔۔مگر یہاں کبھی ضرورت ہی نہیں پڑی لانے کی ۔ ٹھنڈ میں پینے کا کیا مزہ ۔ مزہ تو گرمیوں میں ہے بہت گرمی ہو اور کوئی مجھے شربت بنا کے دے ۔ اور میں مزہ لے لے کر پئیوں تو بات ہے ،، ورنہ کہاں یہ شربت ۔
 
علی ذاکر

محفلین
:nailbiting:

یہاں سب بار بار شربت کا نام لکھتے ہیں تو میرے منہ میں پانی آتا ہے دل کرتا ہے میں بھی روح افزا ۔۔شربتا ۔۔ سکنجیبن وغیرہ وغیرہ پی لوں ۔۔ دس سال سے زیادہ ہوئے مجھے کبھی شربت پینا نصیب نہیں ہوا :( یاد آگیا گرمیوں میں ٹھنڈی ٹھنڈی برف ڈال کر پیا جاتا تھا روح افزا ۔، شربت ، سکوائش ، سکنجیبن :lovestruck:

کیوں‌باجو وہاں شربت نہیں ملتا ؟

میں نے تو سنا ہے جوس تو وہاں عام ہے اور رہی بات سکنجبین کی تو لیموں لائیں ان کو کاٹیں ایک جگ لیں اس میں پانی ڈالیں چینی،نمک،اور پھر اس میں لیموں ڈالیں اور گڑ گڑ کر پی جائیں :grin:!

مع السلام
 
Top