آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

ماوراء

محفلین
افطاری کے لیے چاول، چکن کری بن رہا ہے۔ اور سویٹ ڈش میں رس ملائی۔
آدھا گھنٹہ رہ گیا ہے روزہ کھلنے میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس آفر سے دوسرے کیسے اور کب مستفیذ ہو سکتے ہیں؟ کوئی سستا سا نسخہ ہے تو ہمیں بھی بتائیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
افطاری : کھجور، جامِ شیریں، آلو کے پکوڑے، فروٹ چاٹ، دہی بڑے اور پانی
سحری : قیمہ ہری مرچ، دودھ اور پانی
 

سارہ خان

محفلین
سحری میں قیمہ روٹی ، دہی ، دودھ سویاں اور چائے

افطاری میں ۔۔ پکوڑے ۔ دہی بڑے ، فروٹ چاٹ اور لوبیا ۔۔ ابھی بناؤں گی ۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
کم کھایا کرو لڑکی ورنہ اور زیادہ موٹی ہو جاؤ گی

اور یہاں یہ بتانا ہے آپ نے کتنا کھایا یہ نہیں کے پوری فیملی نے کیا کیا کھایا
 

سارہ خان

محفلین
تیلے بھیا میں یہ ساری چیزیں کھاتی ہوں پر تھوڑی تھوڑی ۔۔۔:battingeyelashes:۔۔ اور موٹی کیا مطلب ۔۔:eek: اللہ نہ کرے میں موٹی ہوں ۔:worried:۔ آپ نظر نہ لگائیں میرے کھانے پینے کو ۔۔۔:tongue:

فہیم لوبیا کو بوائل کر کے اس میں تھوڑی سی پیاز کاٹ کر نمک مرچ چاٹ مصالحہ اور املی کی چٹنی ڈال کر بناتی ہوں ۔۔
 
کل کی سحری دو پلواری پراٹھے اور ایک پیالی دہی
افطاری ہریس ۔ پکوڑے ۔ روح افزا اور بریانی
آج کی سحری ایک ملواری پراٹھا اور دہی کی ایک پیالی

افطاری ۔ واللہ اعلم بالثواب
 
Top