آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

فہیم

لائبریرین
جی ہاں میں سحری میں بس پینے کی ہی شوقین ہوں :battingeyelashes:
کھانا میرے بس کی بات نہیں۔۔۔اتنی صبح کب بھوک لگتی ہے۔۔۔۔رہی سہی بنانے کے دوران غائب ہو جاتی ہے۔۔۔:(
اور بنانا سب کے لیے مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔۔۔اور بھائیوں کو تو خوب ٹھونساتی ہوں۔۔۔۔:battingeyelashes:

پھر تو لگتا ہے آپ بھی ملائکہ کی طرح ---- قبیلے سے تعلق رکھتی ہونگی:p
 

تیشہ

محفلین
جیسا کہ آج یہاں‌ پاکستان میں‌اس رمضان مبارک کی پہلی سحری ہے۔
تو آج کے سحری کے وقت میں ہی یہ تھریڈ شروع کرنے کا خیال آیا۔

کہ آپ نے سحری میں کیا کیا تناول فرمایا اور کس چیز پر لمبے لمبے ہاتھ مارے:grin:


میں نے پہلے تو تھوڑا سا دودھ میں بھیگا کھجلہ کھایا۔
اس کے بعد بھنے ہوئے قیمے اور پراٹھوں کے ساتھ انصاف کیا۔
اور دو گلاس پانی کے پینے کے بعد ایک کپ چائے پی۔

ابھی چونکہ سحری کا وقت ختم ہونے میں‌وقت ہے تو مجھے تھوڑا پانی اور پینا ہے اور شاید 2 چمچے دہی کے بھی کھالوں۔




کتنے پراٹھوں سے انصاف کیا ؟
 

تیشہ

محفلین
دو سُکیاں روٹیاں ساتھ قیمے کا سالن ایک پلیٹ دھی اور ایک کپ جائے بس یہی سحر کو میسر ہوا




آو میرا بچارہ لاڈلا بھائی ، سوکھی روٹیاں کھا رہا ہے :noxxx: مجھ سے یہ سہا نہیں جارہا سب پراٹھے کھارہے ہیں اور آپ سوکھی روٹی ، بس ابھی میں آپکے لئے رشتہ تلاش کرتی ہوں تاکے دوسری بیوی آجائے تو کچھ سحری و افطار تو اچھا اچھا بناکر کھلائے ناں ۔ ۔

:lol:
 

طالوت

محفلین
آدھا پراٹھا چکن کے ساتھ دو چمچ زبردستی سویوں کے امی نے منہ میں ڈالے اور ڈھیر سارا پانی:whistle: :whistle::whistle:
آدھا پراٹھا ، اس سے کیا ہوتا ہے ؟ اور سویاں کیوں ؟ پھینی کیوں نہیں ؟ ڈھیر سارا پانی ؟ کیا ٹینکر پی گئیں ؟
ہائیں:eek:
ہم تو سمجھتے تھے کہ صرف پاکستان میں‌ ہی ایسا ہوتا ہے:idontknow:
اپنے بھائی ہر جگہ مل جاتے ہیں ;)
------------------------------------------------------------
پاکستانی آم کھائے، 6 کجھوریں چند دانے انار اور مشروب مشرق ۔ افطاری میں ۔
مکئی کی روٹی کھائی بھی کم جاتی ہے اور ہضم بھی دیر سے ہوتی ہے ۔ اسلئے سحر میں لسی کے ساتھ مکئی کی روٹی بڑی کار آمد ہے ۔ سحری ضرور کریں صرف مشروب استعمال نہ کریں ۔ اچھی صحت کے لئے ضروری ہے۔
وسلام
 

dxbgraphics

محفلین
میرے خیال میں پاکستان ایکسپورٹ کردینے چاہئیں ایک سو ڈبے گھی کے۔ سال تو آسانی سے نکل جائے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
افطاری تو لکھنا رہ ہی گئی۔

افطاری میں کجھور، فروٹ چاٹ، دو تین اقسام کے پکوڑے، شربت اور پانی شامل تھا۔
 
Top