آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

الف عین

لائبریرین
آج الحمد للہ افطاری میں فروٹ چاٹ، کارن سوپ، حلیم، کھیرے اور پوہے تھے۔ (پوہے کٹے ہوئے چاولوں کے ہوتے ہیں، جس سے چیوڑا بھی بنایا جاتا ہے، لیکن پوہے تلے نہیں جاتے، بھگو کر پکائے جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ہوٹل میں افطاری تھی اور جب ہوٹل میں افطاری ہو تو انواع و اقسام کی ڈشیں ہوتی ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
بلِ کیوں بھلا :heehee: کونسا ہوٹلنگ کرنے نکلے ہوئے تھے یہ تو دعوت پے گئے ہوئے تھے ۔ دعوت میں کیسا بل ِ
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے کیئے ہوئے کاموں کا الزام مجھے مت دو۔

میں تو باجو کے لیے تھوڑا سا کھانا لایا ہوں۔
چھ عدد سیخ کباب
تین پراٹھے
دو عدد روغنی نان
دو پلیٹ مرغے کی بریانی
دو پلیٹ قورمہ
چھ عدد گلاب جامن
کچھ سافٹ ڈرنکس
اور چائے تو ہم گھر میں بنا ہی لیں گے۔

آ جائیں باجو اس کھانے سے تو سحری کی جا سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رمضان تو ہر سال ہی آتا ہے۔

کون جانے اگلے سال کس کو نصیب ہو اور کس کو نہ نصیب ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے سحری میں دہی اور پراٹھا کھایا، زیتون بھی کھایا تھا، چائے اور دوائی تو لازمی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی پھلوں کی چاٹ بنا کر فارغ ہوا ہوں۔ ابھی روزہ افطار ہونے میں 15 منٹ باقی ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
افطاری میں بس کھجور، فروٹ چاٹ، چھولے اور سموسے کھائے۔
اس کے بعد ابھی قیمہ شملہ مرچ سے انصاف کرنے کے بعد ایک کپ چائے ڈکار کر بیٹھا ہوں۔
 
Top