(آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

شمشاد

لائبریرین
ابتدائی مراحل میں نہیں ہے، خاصا پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ آپ نے شاید اس کا دھاگہ دیکھا نہیں ہے۔
 

رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
آبِ گُم کتنی باقی ہے؟ پہلے کیوں نہ مل بانٹ کر اسی کو ختم کر لیا جائے۔
صرف دو باب باقی ہیں ایک باب ظفری اور محب لکھنا شروع کریں گے :roll: (کب؟؟؟) دوسرا باب آپ اور میں ملکر کرلیتے ہیں۔
قیصرانی اگر “چراغ تلے“ ہی جاری رکھیں تو مناسب ہے۔
شمشاد بھائی میں آپ کی طرف کچھ صفحات آبِ گم کے باب “ شہرِ دو قصہ “ کے بھجواتا ہوں۔ آپ لکھنا شروع کیجیے۔ چار چھ صفحات “دھیرج گنج کا یادگا مشاعرہ“ کے باقی ہیں یہ مکمل کر کے پھر میں آپ کے ساتھ شریک ہوجاؤں گا۔
 

رضوان

محفلین
لیجیے جناب خیر سے آبِ گم کا ایک اور باب “دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ“ پایہ تکمیل کو پہنچا۔
اب صرف دو ابواب باقی ہیں۔ لکھنے کے لیے۔
جو چار ابواب لکھے گئے ہیں ان کی پروف ریڈنگ کے لیے بھی عکس بندی کر لی ہے جو مجاہد مجاہدہ پروف ریڈنگ کرنا چاہیں ان کو بھجوادوں گا۔

ًمحب اب آپ کیا گل افشانی فرماتے ہیں منتظر رہوں گا۔
 
اب شمشاد بھائی کو آپ نے شامل کر لیا ہے تو میں مایوس ہوں کہ اب اس کتاب کو مکمل ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا :(

جو چیپٹر آپ نے شمشاد کو بھیجا ہے وہ تو جاتے ہی پاؤں پڑ‌گیا ہوگا کہ خدائے بلا رفتار خطوط میں عاجز تیری بارگاہ میں آیا نہیں بلکہ بھیجا گیا ہوں ، کچھ رحم کرکے مجھے لکھیے گا، رضوان اور محب کی لاج رہ جائے ورنہ میری کیا مجال اور حیثیت آپ کے زورِ قلم کے سامنے۔ ادھر آپ نے لکھنا شروع کیا ادھر میں خودبخود لکھا جاؤں گا، رحم میرے آقا ۔ :lol:

میں تو الجھا ہوں کار ، کابلی والا اور الہ دین بے چراغ میں، زیادہ مدت نہیں لگے گی کیونکہ ایک رضاکار میرے ہاتھ میں ہے :wink:

ایک حصہ پر میں نے اپنے ہاتھوں سے کام شروع کرنے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے۔ :lol:
 

رضوان

محفلین
شکر ہے خدا کا ۔
ظفری بھی چھٹیوں میں لکھے گا۔ اس طرح کنارے لگ ہی جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایسی بھی بات نہیں محب بھائی

فرصت نکال کے لکھ دوں گا کہ اور بھی غم ہیں دنیا میں۔۔۔۔

بس آپ اپنے بے لاگ تبصروں سے نوازتے رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ رضوان بھائی، انشاء اللہ جلد ہی آپ کی توقع پوری کر دوں گا۔ کم از کم مجھ سے توقع رکھ کر مایوس نہیں ہوں گے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
عشقِ بتان، یادِ رفتگاں، غمِ روز گار
اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کِیا کرئے

اتنے کافی ہیں کہ اور بھی بتاؤں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
رضوان بھائی، شمشاد بھائی سے توقع رکھیں گے تو مایوسی نہیں‌ ہوگی :) انشاء اللہ
بےبی ہاتھی
 
رضوان بہت الٹا سیدھا ہو کر ایک فائل ٹائپ ہو گئی ہے مگر ترتیب یا تو تمہیں پتہ ہے یا کاتب کو :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
شمشاد نے کہا:
آبِ گم کے شہر دو قصہ کا کچھ حصہ پوسٹ کر دیا ہے۔
اسے آپ کچھ حصہ کہتے ہیں آپ نے تو کام کو کنارے لگا دیا ہے۔ بہت شاندار شمشاد صاحب

رضوان بھائی آپ نے “ آبِ گُم “ کا جو پچاس صفحات پر مشتمل “شہر دو قصہ “ کا نذرانہ بھیجا تھا وہ مکمل ٹھکانے لگا۔

اور حکم عالیجاہ

یا پھر منٹو کو شروع کروں۔
 
Top