(آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی پتہ نہیں کہاں سے شروع ہوکر 309 تک پوسٹ کر دیا ہے، باقی کتنے ہیں میرے پاس، آپ کو تو اندازہ ہو گا ہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں آج 310 سے لیکر 329 تک پوسٹ کر دیا ہے۔

حساب چکتا ہو گیا ہے۔ میرے پاس آبِ گم کا اب کچھ نہیں رہا۔

کُل 42 صفحے تھے جو آج مُک گئے ہیں۔

اب تو بتا دیں کہ کتنا کام باقی ہے۔

ظفری تو آج تن من دھن وغیرہ وغیرہ سے لکھنے میں مصروف ہیں۔ لگتا ہے اب ختم کر کے ہی اٹھیں گے۔

اب چاہے حور آئے یا پری
شباب آئے کہ آئے شراب
سب کو ہے ایک سا جواب
آبِ گُم، آبِ گُم، آبِ گُم
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی میں آپ کو کچھ نہیں کہتا، بس ادھر دیکھ لیں میں نے آپ کی طرف دیکھتے ہوئے منھ پہ انگلی رکھی ہوئی ہے ۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
جناب بہت بہت شکریہ یہ پورا باب تمام ہوا۔
ظفری بھی لگے ہیں اپنی دھن میں اور حور و غلمان ہاتھ باندھے باادب کھڑے کہ کہ کب آبِ گم ختم ہوتی ہے اور کب ان کی طرف نگاہ بھر کے دیکھتے ہیں۔
محب بلا تبصرہ میں بھی کچھ کہنے کی تاب نہیں رکھتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا تو بتا دیں کہ کتنے صفحے باقی ہیں، کہ محب اور ظفری کی لکھائی کے بعد مکمل ہو جائے گی؟
 
بہت خوب رضوان مجھ سے کوئی پرانی دشمنی نکالی ہے کیا جو الٹے سیدھے اکٹھے 86 صفحات بھیج دیے ہیں۔ خیر میں نے جی جان سے تقریبا 30 صفحات کر لیے ہیں اور اگلا مہینہ چڑھنے سے پہلے اپنا حصہ ختم کرکے آبِ گم گم کردوں گا۔ :lol:

ویسے شمشاد آپ کی منہ پر انگلی رکھنے کی ادا مجھے بہت پسند آئی۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
محب ایک کرم فرما کو یہ سکین کنے کے لیے دیے تھے مجھے کیا پتہ تھا کہ بیگار سمجھ کر کرے گا۔

شمشاد بھائی کتاب اس وقت پاس نہیں ہے دیکھ کر آپکو کنفرم کرتا ہوں۔
 

رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
اتنا تو بتا دیں کہ کتنے صفحے باقی ہیں، کہ محب اور ظفری کی لکھائی کے بعد مکمل ہو جائے گی؟
شمشاد بھائی ترتیب میں نے چیک کرلی ہے صفحہ بہ صفحہ بالکل ٹھیک ہے صرف ایک مضمون “ علیگڑھ کٹ پاجامہ اور ارہر کی دال “ آپ سے رہ گیا تھا جو میں نے لکھ دیا ہے۔
ظفری آپ کے پاس صفحہ نمبر 150 سے 171 ہیں لکھنے کے لیے ہیں یعنی اب کُل 14 صفحات مزید آپ نے لکھنے ہیں۔
محب آپ نے خیر سے دو صفحات پورے لکھ دیے ہیں باقی صرف 63 ہی بچے ہیں۔ آپ نے صفحہ نمبر 172 سے 236 تک لکھنے تھے۔
(ظفری آپ خیال رکھیے گا صفحہ نمبر 172 سے آگے محب لکھ چکے ہیں۔ )
یوں کل ملا کر 77 صفحات باقی ہیں۔
 
میں نے خیر سے پورے 20 صفحات پوسٹ‌کردیے ہیں مگر جانے کیوں صرف دو ہی نظر ہی آئے ہیں اب تک۔ مزید 20 بھی لکھے جاچکے ہیں بس ذرا ترتیب دے رہا ہوں ، دھیان سے دیکھ لینا کیوں کہ ترتیب مسئلہ کر رہی ہے ، باقی اس ہفتہ کتاب ختم لو۔ :lol:
 

ظفری

لائبریرین
20 صفحات لکھے جا چکے ہیں یا لکھ چکا ہوں ۔۔۔ اور یہ تم لکھ لکھ کر کہاں پوسٹ کر رہے ہو کہ صرف دو نظر آرہے ہیں ۔
:wink:
ویسے میں اپنے حصے کا کام ختم کر چکا ہوں یعنی صفحہ 171 تک لکھ کر پوسٹ کرچکا ہوں ۔
 

رضوان

محفلین
بھائی محب آپ کے ہاں ہفتے میں کتنے ماہ ہوتے ہیں؟ :wink:
شکریہ ظفری ابھی بجلی اور کنکشن ناقابلِ اعتبار ہیں ‌جیسے ہی مناسب وقت ہوا میں ترتیب دے لوں گا۔
 
پورا لکھ ڈالا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ایک لفظ صفحہ 236 تک :lol:

اس طرح بالآخر آبِ گم اختتام کو پہنچ گئی اور ہماری محنت بھی بر آئی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
بالآخر آبِ گم اختتام کو پہنچ گئی اور ہماری محنت بھی بر آئی۔

السلام علیکم

تو وہ مژدہ بالآخر سنا ہی ڈالا آپ نے جس کا کب سے انتظار تھا۔ بے حد خوشی ہوئی !
( کچھ باتیں محفوظ ہیں اگر ہم اس کا جشن منا سکیں !)

ایک اچھی سی اپڈیٹ شروع سے آخر تک دینے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ سب اراکین جنھوں نے اس میں جنھوں نے کام کیا اور محنت کی (بالخصوص ایسے رکن یا اراکین جنھیں اب تک لائبریری میں باقاعدہ خوش آمدید بھی نہیں کہا جا سکا ہو)؟ کچھ اور خیالات (آئیڈیاز) بھی ذہن میں آرہے ہیں اگر عملی جامہ پہنائے جانے کے قابل ہوئے تو یہاں لکھوں گی۔
 

رضوان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو مجھے شمشاد اور ظفری اور پوری لائبیریری ٹیم کو :lol:
یہ ایک تاریخی واقعہ ہے اور تاریخ میں شاید یاد بھی رکھا جائے گا کہ پہلی دفعہ محب کی وجہ سے ہمارا سر بھی فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ ویسے تکبر کی بات نہیں ہے مگر ریکارڈ کی درستگی کے لیے عرض کرتا چلوں کہ “ آبِ گم“ محفل کی لائبیریری میں سب سے پہلے شروع کی جانے والی کتاب تھی۔ آج خوشی کے ساتھ ایک عجیب طرح کی اداسی بھی ہے جیسے مالٹے والے کے سب مالٹے اچانک اور توقع سے پہلے بک جائیں تو وہ سوچتا ہے کہ اب کیا بیچوں گا؟
ان سب باتوں سے قطع نظر یہ فیضان صرف ظفری اور شمشاد بھائی کا تھا کہ ان کے میدان میں آتے ہی “ آبِ گم “ کو پر لگ گئے ورنہ میں اور آپ تو اسے ترکہ میں چھوڑ کر ہی جانے والے تھے ورثا کو وصیت ہوتی کہ ہر برسی پر قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ایک باب کتاب کا بھی پوسٹ کر کے بخش دیں۔
شکریہ تو ضروری ہے دوستوں کا حالانکہ حساب دوستاں درِ دل (یا دردِ دل )
سیدہ شگفتہ تقریب اب آپ کی صوابدید پر ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
میں اور آپ تو اسے ترکہ میں چھوڑ کر ہی جانے والے تھے ورثا کو وصیت ہوتی کہ ہر برسی پر قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ایک باب کتاب کا بھی پوسٹ کر کے بخش دیں۔
شکریہ تو ضروری ہے دوستوں کا حالانکہ حساب دوستاں درِ دل (یا دردِ دل )
سیدہ شگفتہ تقریب اب آپ کی صوابدید پر ہے۔
کیا واقعی نوبت یہاں تک آگئی تھی؟ :lol:
 
Top