(آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

رضوان

محفلین
کار کابلی والا اور الہ دین بے چراغ ظفری اس کے کچھ صفحات ابھی میل کیے ہیں ان کو لکھ لیں تو پھر باقی بھی کر دیتے ہیں۔ یہ باب آپ میں اور محب مشترکہ طور پر لکھ ہی لیں گے۔
 

رضوان

محفلین
آبِ گم 404 صفحات اور 6 ابواب پر مشتمل ہے۔ جنمیں سے 4 ابواب لکھے جاچکے ہیں اب دو باقی ہیں تقریباً 120 صفحات کے ۔ ظفری ساتھ شامل ہوئے ہیں محب کو بھی شرم آئی ہے۔ :wink: اب دیکھیے کیا صورت بنتی ہے ۔
 

رضوان

محفلین
فائل نمبر 1 ظفری کے پاس گئی ہے۔
فائل نمبر 2، 3، اور 4 محب کے پاس ہیں ترتیب سے مکمل کر لیتے ہیں۔
 
شرم تو سب کے ساتھ ہی آئے گی نہ :)

ویسے میں تو شرمندہ ہو کر زاویہ پر چلا گیا تھا اب پھر لوٹ آیا ہوں۔ اب یہ کام رواں ہو جائے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
جب حامی بھر ہی لی ہے تو پھر کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔
بس ذرا جمنازیم جوائن کرنا پڑے گا اور ہاں رضوان بھائی ۔۔۔۔۔ ذرا بادام تو ای میل کردینا ۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
رواں پہلے ہی تھا اب دواں بھی ہوجائے گا۔
پہلے کچھوا کھینچ رہا تھا۔ خرگوش کچھ لکھ کر غائب تھا اب دونوں بلکہ تینوں (یہ تیسرا کیا ثابت ہوتا ہے دیکھتے ہیں) کھینچتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
ظفری نے کہا:
جب حامی بھر ہی لی ہے تو پھر کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔
بس ذرا جمنازیم جوائن کرنا پڑے گا اور ہاں رضوان بھائی ۔۔۔۔۔ ذرا بادام تو ای میل کردینا ۔ :wink:
کاجو بھجوا رہا ہوں تاکہ ذہنی و جسمانی تقویت کا باعث بنے۔
 

رضوان

محفلین
نوازش شمشاد بھائی ایک پورا باب اور ہے 90 صفحات والا آپ فارغ ہو لیں زاویہ سے پھر بھجواتا ہوں سکین کر کے۔
شہرِ دو قصہ ۔۔۔لکھنے میں بھی مزہ آجاتا ہے۔ کتنے ہی نئے معانی کھُلتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت دفعہ پڑھی ہے یہ کتاب اور ہر دفعہ نئے معانی ہی کھلتے رہے۔
پھر ایک دوست مانگ کر لے گئے، اسی دوران ان کے بچے پاکستان سے آئے ہوئے تھے، وہ پاکستان لے گئے لاہور، پھر وہاں ان کے کوئی ملنے والے ملتان سے آئے تو وہ وہاں لے گئے، اب پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے۔

دوسری دفعہ انہی دوست نے ایک اور کتاب مانگی تو میں نے صاف انکار کر دیا کہ بھئی مجھ سے ملتان نہیں‌ جایا جا سکتا۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
محب علوی نے کہا:
اصل میں کیا ہے رضوان کہ مجھ سے آپ اپنی برکتیں سنبھلتی نہیں کہیں نہ نہیں لگی رہیں تو قرار رہتا ہے ، ایسا نہ ہو کہ گھوم پھر کر یہ “آبِ گم“ پر نازل ہو جائیں ۔

ویسے کمال کے صفحات سکین کیے ہیں، مجھے تو لگتا ہے کہ آبِ گم الٹا ہو کر لکھنی پڑے گی :wink:

اور کچھ سیدھی ہو کر، کس جنم کے بدلے لے رہے ہو بھائی۔ :p
یہی تو کہہ رہا تھا کہ پی ڈی ایف نہیں بن رہا درست طریقے سے کتاب تو صحیح رخ پر تھی مگر فائل میں اس طرح کچھ الٹ پلٹ ہوگئے ہیں۔
ظفری کو بھی ایسی ہی بھیجی ہے اور قیصرانی کو بھی اسی طرح بھیج رہا ہوں بہت وقت لگایا ہے مگر گڑ بڑ ہے۔
کام چل جائے گا یا پھر ؟؟؟
 
رضوان کام چل جائے گا ، ایسا کریں کہ جب سکین ہو جائے تو پھر اسے ریڈر میں کھولیں ۔

Toolbars--> Rotate View

کو کلک کریں ، اب آپ گھما سکتے ہیں صفحہ ( خود کو نہ شروع کردیں) کو اور ٹھیک کرلیں۔

ویسے ظفری ، میں اور آپ اب رواں دواں ہو جائیں گے گھبرانا نہیں، شمشاد بھائی کو چراغ تلے ، اور اوکھے لوگ اور منٹو کے لیے بھی رکھنا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی میرے رائے میں ایک وقت میں ایک کتاب پکڑیں اور دشمن کی طرح ٹوٹ پڑیں اس پر، چند ہی دنوں میں اس کا تیاپانچہ کر کے رکھ دیں۔ اس کے بعد دوسری۔۔۔۔۔ الغ

آگے جو آپ کی مرضی۔
 

رضوان

محفلین
بالکل درست فرمایا آپ نے نئی کتاب شروع کرنے سے پہلے مشورہ کر لیا جائے اور تمام پہلو مدِ نظر رکھ کر چلیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آبِ گُم کتنی باقی ہے؟ پہلے کیوں نہ مل بانٹ کر اسی کو ختم کر لیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ابھی اس پر کام ابتدائی مراحل پر ہے۔ تفصیل تو محب یا رضوان بھائی ہی دے سکتے ہیں۔ ویسے خیال بہت عمدہ ہے۔
بےبی ہاتھی
 
Top