(آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

رضوان

محفلین
آب گم کا خیر سے دیباچہ اور ایک باب مکمل تحریر ہو چکا ہے۔ مجھ سے غلطی ہوئی کہ فہرست پہلے تحریر کرنی تھی۔ ایک اور باب “حویلی“ ساتھی محب تقریباً مکمل تحریر کرچکے ہیں۔ پروف ریڈنگ اور باقی ابواب کی تحریر کے لیے ساتھیوں (نئے آنے والے ساتھیوں سے خصوصاً ) درخواست ہے کہ ہاتھ بٹائیں اور ماجور ہوں ۔
فہرست کل ہی میں ٹائپ کرسکوں گا پھر جو ساتھی بھی چاہیں ان کی طرف سکین کر کے مطلوبہ باب یا صفحات بھیجے جاسکتے ہیں۔
پروف ریڈنگ کے لیے بھی سکین شدہ صفحات ارسال کیے جاسکتے ہیں۔
 
رضوان آبِ گم تو میں اور آپ ہی مل کر لکھیں گے تاکہ جب ہم آبِ گم کے مکمل ہونے پر جشنِ تکمیل منائیں تو سب کو پتا ہو کہ رضوان اور محب نے تنِ‌ تنہا اس کتاب کو مکمل کیا۔ :wink:

مذاق برطرف ہم دو لوگ ہی مل کر اس کتاب کو مکمل کر لیں گے میری ذاتی رائے میں۔
 

رضوان

محفلین
جیسے پنچوں کی رائے بلکہ سر پنچ کا حکم :cry:
میں تو اس کی ضخامت دیکھ دیکھ کر ہول جاتا ہوں۔
اور جشنِ تکمیل اکتھے منانے کا مطلب ہے کہ مئی سے قبل تکمیل :oops: بھاری پتھر ہے بھائی پھر سوچ لو
 

دوست

محفلین
ماشاء اللہ ۔
آپ لوگوں نے رونق لگائی ہوئی ہے ہمارا تو آج کل دوسرے کاموں نے داخلہ بند کیا ہوا ہے لبیک لے سلسلے میں۔
دعا کر دیجیے گا کہ لبیک مکمل کر کے ہی امتحان دینے جاؤں۔
(بدلے میں مَیں آپ کے لیے دعا فرما دوں گا کہ مئی سے پہلے آب گم مکمل ہوجائے) :wink:
 

رضوان

محفلین
گویا اکٹھے دو امتحان پڑے ہیں شاکر ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں لیکن قبولیت کی فائل میں ایک نوٹ بھی ساتھ نتھی ہے۔ امتحان کی کامیابی “ لبیک “ کے ساتھ مشروط نہیں امتحان مکمل کریں “ لبیک “ کے لیے تو آپ لبیک کہہ ہی چکے ہیں۔ :wink: کامیابیاں آپ کا قلم چومیں گی
 

رضوان

محفلین
لیں جناب “ آبِ گم “ کا ایک اور باب “حویلی“ مکمل ہوچکا۔
اب “دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ“ زیرِ تحریر ہے پھر باقیماندہ ابواب تحریر ہوں گے اگر زندگی رہی تو۔۔۔
 
کچھوے کی رفتار بھی کیا رفتار ہو گی جو رفتار ہماری آب گم کی جارہی ہے :lol:

میں بتا رہا ہوں کہ اب دنیا والوں کی باتیں نہیں سنی جاتی مجھ سے، یونہی گر الزام سہنے پڑے تو کسی دن کچھ کھا کر یا کہیں سے لٹک کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں سمجھ گئے نہ
 

رضوان

محفلین
ابھی نہیں لٹکنا بھائی پہلے لکھ لیں پھر اکٹھے کھا پی کے لٹکیں گے، یونہی تھوڑی خالی پیٹ :lol: :warzish:
 
میں لٹکنے کی بات کر رہا ہوں اور مزے سے ڈنٹر پیل رہے ہیں ، واہ کیا خوب

:boxing:

شروع ہونے کا سخت خطرہ ہے مجھے ، جو جیتا آبِ گم اس کی
 

رضوان

محفلین
بس ظفری بھائی کی کمک مل گئی تو کیا ہی بات ہے۔ ورنہ دوچار مکے کھا لیں گے۔
 

رضوان

محفلین
سکینر ہی کا تو مسئلہ ہے وہ حل ہوا تو میموری سٹک میں سے دھواں نکل آیا۔ آج نائٹ میں میں یہ کام کر لوں گا ورنہ گھر پہنچ کے ہوگا۔
 

ماوراء

محفلین
ظفری۔۔ :shock:
273_O_nahi_1.gif

انھیں تو میں نے اپنی مدد کے لیے کہا تھا۔ اور انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ وقت ہوا تو میں ضرور مدد کرواؤں گا۔ یہاں تو کایہ ہی پلٹ گئی۔ :? :roll:
 

رضوان

محفلین
بھئی کوئی بات نہیں ایک ہی باب تو ہے۔ اس کے بعد آپ کی مدد یہ تو مل جل کر کام کرنا ہے۔ میرا مقصد یہ تھا کہ ظفری ذرا رواں ہو جائیگا پھر مشکل کام بھی نہ ہو اس وجہ سے :lol:
اب آنے والی کتابیں سب لوگ مل کر لکھیں گے۔ ( تاکہ اگر کوئی بندہ خالی باتیں بھی بنائے تو کتاب کا حرج نا ہو۔ آپ سمجھ دار ہو میرا اشارہ اچھی طرح سمجھ گئی ہو بس اسکا نام نہیں لینا :wink: )
 

ماوراء

محفلین
سمجھ داری تو مجھ میں ماشاءاللہ کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ اس لیے نہ سمجھوں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔
ظفری کو جب میں نے کہا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ یہ کافی مشکل کام ہے۔ لیکن میں فارغ ہوا تو ضرور مدد کرواؤں گا۔ لیکن آپ کی بار تو مکمل حامی بھر لی ہے۔ :?
لیکن میں خوش ہوں شکر ہے، آپ کے کہنے سے ہی ، مگر مانے تو صیحح۔ :p
 

رضوان

محفلین
یہ ہوئی نہ اچھے ساتھیوں والی بات۔ ابھی بھی وہ سوچ رہے ہیں۔ نیا بندہ سمجھتا ہے پتا نہیں کیسی ٹیم ہے۔ کیسا کام ہے ایک دفعہ تال میل بن جائے تو پھر چل سو چل۔
کام کی رفتار میری طرف تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور کتاب بہت بڑی ہے ابھی آدھی ہوئی ہے۔ محب واپس یو کے گئے تو مزید معاونین مل جائیں گے۔ امید تو ہے :roll:
 

ماوراء

محفلین
ظفری کو محب کی کمپنی میں بالکل جانے نہ دینا۔ ورنہ چوتھے دن ہی کام سے یا محب سے دور بھاگ جائیں گے۔ :p
کام ساتھ ساتھ تو ہوتا ہی رہے گا۔ انشاءاللہ مدد کرنے والے بڑھیں گے ہی۔ ویسے مجھے ایک بہت کام کا بندہ ملا ہے۔ وہ پاکستان سے یہاں پڑھنے آئیں ہیں۔ اور ان کے پلانز میں سے ایک اردو کی ترجیح بھی تھا۔(جو کہ بہت متاثر کرنے والے تھے) اور وہ آئی ٹی میں سپیشلاائز کر رہے ہیں۔ پر میں ان کو یہاں انوائٹ کرتے کرتے رہ گئی۔ کیونکہ ہمارا ان سے فیملی تعلق ہے۔ مجھے کچھ زیادہ ہی اچھا بن کر رہنا پڑے گا۔ :cry:
 

رضوان

محفلین
چلیں کوئی نہ کوئی سبیل نکل ہی آئے گی۔
ہم نا ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
پاکستان میں اتنے جھمیلے ہیں کہ کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے اور جن کے پاس وقت ہے وہ یہ کام کرنا نہیں چاھتے۔
 
Top