آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
ہم بھی معجزے کے منتظر ہیں، سرفراز احمد
محمد یوسف انجم 2 گھنٹے پہلے
1730413-sarfraz-1562249993-717-640x480.gif

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں بہتری گنجائش موجود ہے، سرفراز احمد، فوٹو: فائل

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ پوری قوم کی طرح ہم بھی معجزے کے منتظر ہیں کیوں کہ معجزہ ہی ہمیں سیمی فائنل میں پہنچاسکتا ہے۔

میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں بھی سرفراز احمد کافی افسردہ نظر آئے، ان کا کہنا تھاکہ جانتے ہیں مشکل ہے مگر کوشش کریں گے، اتنے بڑے مارجن کی توقع نہیں تھی، پانچ سو رنز کرنا آسان نہیں، مگر کوشش کرسکتے ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پرفارمنس سے رن ریٹ خراب ہوا جب کہ آسٹریلیا کے ساتھ میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ فارمیٹ کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتے، کچھ سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہوگا جو پہلے ہی بتادیا گیا تھا تاہم ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں بہتری گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کپتانی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی کرے گا ،دل کی خواہش بتا نہیں سکتا۔
 
فرقان احمد

ناچ نہ جانے، آنگن ٹیڑھا ۔۔۔۔۔۔۔۔! بھلا اس فارمیٹ میں کیا مسئلہ ہے!
 
سید ذیشان

کچھ زیادہ ہی شوخے ہو رہے ہیں۔ لگتا ہے بنگلہ دیش ٹھیک ٹھاک مارجن سے ہرائے گا انہیں۔ :LOL:
 
فرقان احمد

محفلین
کیا کسی کے پاس ایسا میسج ہے جسے 20 لوگوں کو بھیجنے سے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے ۔
جی ہاں! تاہم، وہ میسج تبھی کارگر ہو گا جب آپ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو آج ہی اپنے ہاں مدعو کر کے براہ راست پڑھ کر سنائیں؛ یوں گیارہ افراد کو ہی سنانے سے کام چل سکتا ہے۔
 
سیدھا سا منع ہی کر دیں نا ،
آپ ہمیں چورنگی کیوں گھوما رہے ہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
کچھ زیادہ ہی شوخے ہو رہے ہیں۔ لگتا ہے بنگلہ دیش ٹھیک ٹھاک مارجن سے ہرائے گا انہیں۔ :LOL:
بیان اور فعل میں تضاد :)

پاکستان کرکٹ ٹیم نے واپسی کیلیے بیگ پیک کرلئے
عباس رضا جمعرات 4 جولائ 2019
1730109-teampacking-1562231795-411-640x480.gif

کرکٹرز کی واپسی کیلیے ہفتہ کی فلائٹس بک کروا لی گئی ہیں، ذرائع

ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ جانے کے بعد دلبرداشتہ پاکستانی کرکٹرز نے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستانی کیمپ میں سخت مایوسی پھیل گئی، بنگلہ دیش کیخلاف میچ کی حیثیت بھی بیکار مشق سے زیادہ نہیں رہی، سب نوشتہ دیوار پڑھ چکے، کوئی کھلاڑی کسی غیر معمولی کارکردگی کی توقع نہیں کر رہا، شعیب ملک کو الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ میچ میں کوئی کشش باقی نہیں رہی۔

دوسری جانب کھلاڑی لارڈز میں اور ایئر پورٹس پر شائقین کی جانب سے سخت جملوں کے خدشات بھی محسوس کر رہے ہیں، کرکٹرز کی واپسی کیلیے ہفتہ کی فلائٹس بک کروا لی گئی ہیں، ان کی ٹولیوں میں واپسی ہوگی، چند کھلاڑی براہ راست پاکستان پہنچنے کی بجائے دبئی میں چند روز قیام کے بعد آنے کا پلان بنا چکے ہیں۔
 
آپ میچ کے متوقع نتائج سے گھبرا گئے ہیں شاید۔ شاہین رخصتی کا پلان نہیں بنا رہے ہیں۔ یہ اڑان سیمی فائنل میچ کھیلنے سے متعلق ہے جو کہ ہم قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیں یا انگلستان کے کسی میدان میں، ہماری مرضی!
 
Top