آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
خیر، اب بھی گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ ہم ایک یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کر چکے ہیں اور اس چینل کے اونر کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ایسی ویڈیو بنائیں گے جس کو دیکھ کر ہمیں یقین آ جائے گا کہ پاکستان کی ٹیم بآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ شرط صرف یہ ہے کہ ہمیں گھنٹی کے نشان پر کلک کرنا ہے اور پوری ویڈیو دیکھنی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
معاملہ تقریباِِ 300 پر طے ہو گا۔ سادہ سی بات ہےکہ پاکستان پہلے کھیلے، 450 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو 150 پر آؤٹ کر دے! سرفراز کو ٹاس ضرور جیت جانا چاہیے ۔۔۔!

316 ایگزیکٹ
 
اور بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرے تو کیا رن ریٹ چاہیے ہو گا؟
 
فرقان احمد

محفلین
اور بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرے تو کیا رن ریٹ چاہیے ہو گا؟
یہ تو ہمیں معلوم نہیں ہے۔ ہمارے خیال میں بنگلہ دیش جتنے رنز بھی بنا لے، ہمیں وہ اسکور شاید دس اوورز میں پورا کرنا پڑ جائے گا۔ تاہم، اس حوالے سے عبداللہ صاحب ہی کسی قدر سہولت سے بتا پائیں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
غیب کا علم ہمارے پاس نہ ہے۔ تاہم، اتنا ضرور ہے کہ تصورات کی دنیا میں ہم بنگلہ دیش کو چار سو رنز سے بھی ہرا سکتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہم تو صاحب، معجزے کی منتظر قوم ہیں۔۔۔ ! جمعہ آنے تک سو بار بنگالیوں سے کھیلیں گے، اور سو بار اُن سے جیتیں گے، کبھی تین سو سولہ رنز سے، کبھی چار سو سولہ رنز سے ۔۔۔! اور پھر جمعہ کا سورج طلوع ہو جائے گا ۔۔۔!
 
ویسٹ انڈیز لے ڈوبا پاکستان کو۔۔۔ پہلے پاکستان کو کھائی میں دھکیل دیا اور ایک موقع پر جیت والے شاٹ پر وکٹ دے دی کیویز کے خلاف۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
اور بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرے تو کیا رن ریٹ چاہیے ہو گا؟
اُڑتی اُڑتی سُنی ہے کہ اس صورت میں کوئی چانس نہیں ہے پاکستان کے پاس، یعنی کہ اگر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باری لی تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے موہوم سے امکانات بھی ختم ہو جائیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

آپ نے بالکل درست سنا ہے، بنگلہ دیش اگر ساری ٹیم صفر پر بھی آؤٹ ہو جائے اور پاکستان پہلی گیند پر بھی ٹارگٹ پورا کر لے تب بھی ان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے کم رہے گا۔ (بقول مائکرو سافٹ ایکسل)

سو صرف ایک چانس ہے، وہ بھی ٹاس پر آ گیا ہے کہ پاکستان پہلے بیٹنگ کرے اور کم از کم 320 رنز سے میچ جیتے۔

خلاص! :)
 
آپ نے بالکل درست سنا ہے، بنگلہ دیش اگر ساری ٹیم صفر پر بھی آؤٹ ہو جائے اور پاکستان پہلی گیند پر بھی ٹارگٹ پورا کر لے تب بھی ان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے کم رہے گا۔

سر 319 یا 318 تک چلے گا؟ :):):)
 
اگر بنگلہ صفر پر آؤٹ ہوتی ہے تو
رنز کنسیڈڈ 1773 اوورز 353.5

پاکستان پہلی گیند پر چھکا مار کر میچ جیتتا ہے تو

رنز سکورڈ 1776 اوورز 339

نیٹ رن ریٹ = 0.27

بولے تو ہومیوپیتھک ہی سہی چانس تو ہے ۔ ;)

پاکستان کا نیٹ رن رینٹ اسوقت0.792 مائنس ہے۔
پاکستان رنز سکورڈ 1770 اوورز 338.5
پاکستان رنز کنسیڈڈ 1773 اوورز 303.4

آپ نے بالکل درست سنا ہے، بنگلہ دیش اگر ساری ٹیم صفر پر بھی آؤٹ ہو جائے اور پاکستان پہلی گیند پر بھی ٹارگٹ پورا کر لے تب بھی ان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے کم رہے گا۔

سو صرف ایک چانس ہے، وہ بھی ٹاس پر آ گیا ہے کہ پاکستان پہلے بیٹنگ کرے اور کم از کم 320 رنز سے میچ جیتے۔

خلاص! :)
اُڑتی اُڑتی سُنی ہے کہ اس صورت میں کوئی چانس نہیں ہے پاکستان کے پاس، یعنی کہ اگر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باری لی تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے موہوم سے امکانات بھی ختم ہو جائیں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
آپ نے بالکل درست سنا ہے، بنگلہ دیش اگر ساری ٹیم صفر پر بھی آؤٹ ہو جائے اور پاکستان پہلی گیند پر بھی ٹارگٹ پورا کر لے تب بھی ان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے کم رہے گا۔ (بقول مائکرو سافٹ ایکسل)

سو صرف ایک چانس ہے، وہ بھی ٹاس پر آ گیا ہے کہ پاکستان پہلے بیٹنگ کرے اور کم از کم 320 رنز سے میچ جیتے۔

خلاص! :)

مفروضہ 1: فخر زمان نے 30 گیندوں پر سنچری بنا لی۔
مفروضہ 2: پاکستان نے پانچ سو رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
مفروضہ 3: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 327 رنز سے ہرا دیا۔

یہ سب مفروضے سچ ثابت ہو سکتے ہیں، اگر سرفراز صاحب کم از کم ٹاس جیت جائیں ۔۔۔!
 
Top