آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

عباس اعوان

محفلین
میچ تو میں نہیں دیکھ رہا تھا لیکن کرک انفو پہ لکھا ہے کہ امپائر نے اپیل کرنے سے پہلے ہی آؤٹ دے دیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا بغیر اپیل کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینا سہی ہے؟
ویڈیو دیکھی، امپائر نے اپیل کے بعد فیصلہ دیا۔
Screenshot-2019-07-03-at-17-00-34.png
 

فرقان احمد

محفلین
بھئی، چار وکٹیں دس پندرہ رنز میں گر جائیں تو کوئی موہوم سی اُمید شاید پیدا ہو ہی جائے تاہم یہ دونوں کھلاڑی تو چمڑیس ہی ہو گئے وکٹ پر ۔۔۔!
 

فرقان احمد

محفلین
1992 والی سب نشانیاں اختتام پزیر ہوئیں۔ اگر اب بھی پاکستان فائنل میں پہنچے تو یہ 1992 کی نشانی نہیں قیامت کی نشانی ہو گی۔
بانوے کی نشانیاں ڈھونڈتے تو میں بانوے کا ہو گیا ہوں!
نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیشہ پاکستان کی معاونت کرتی آئی ہے؛ سیمی فائنل میں پہنچنا ہو، فائنل میں پہنچنا ہو، یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے علم بغاوت بلند کیا ہے۔ یہ وقت بھی ہمیں دیکھنا تھا؛ یلغار ہو، یلغار ہو، یلغار ہو!
 
ہم نے میچ لگایا اور ایک وکٹ گرائی۔ میچ بند کر دیا۔ اب بقیہ تین آپ گرانے کی کوشش کریں۔ ہیٹ ٹرک کروا دیں تو کیا ہی بات ہے!
معاملات پہنچ سے کافی دور ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش سے جیت ضرور جائیں، باقی اب مشکل ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
معاملات پہنچ سے کافی دور ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش سے جیت ضرور جائیں، باقی اب مشکل ہے۔
اسی لیے کہا تھا کہ انگلستان کو چار سو پچاس رنز بنانے دیں۔ ایک آپ ہیں کہ انگلستان کو جلد آؤٹ کرانے کے چکر میں فیصل مسجد پہنچ گئے! :) ہماری آواز پر کسی نے کان نہ دھرا ۔۔۔!
 

جاسم محمد

محفلین
معاملات پہنچ سے کافی دور ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش سے جیت ضرور جائیں، باقی اب مشکل ہے۔
عمران خان کے پاس اب ۴ سال ہیں۔ اپنے بھرپور اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریلوکٹوں کو جیلوں میں بند کریں۔باقی ٹیم اپنے آپ ٹھیک ہو جائے گی :)
 

فرقان احمد

محفلین
عمران خان کے پاس اب ۴ سال ہیں۔ اپنے بھرپور اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریلوکٹوں کو جیلوں میں بند کریں۔باقی ٹیم اپنے آپ ٹھیک ہو جائے گی :)
یہ آپ نے۴ کیسے لکھا ہے؟ اختیارات کی بات تو بعد میں دیکھیں گے ۔۔۔!
 
Top