آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

آپ کے خیال میں کیا پاکستانی ٹیم رینکنگ برقرار رکھ پائے گی؟

  • Total voters
    10
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دوصفر سے جینے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون کی پوزیشن برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم 9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ نمبر دو کی پوزیشن پر براجمان آسٹریلیا کے پوائنٹس میں 6 درجے کمی ہوئی ہے تاہم اس کی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ تازہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے بعد جنوبی افریقہ 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان ٹیم 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سری لنکا 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، انڈیا 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، نیوزی لینڈ 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 75 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، زمبابوے 39 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ بنگلہ دیش 19 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔
 
arifkarim

معطل
ٹیسٹ کرکٹ تو ایک اختتام پزید کرکٹ فارمیٹ ہے۔ اس کھیل میں اگر نام کما بھی لیا تو کیا تیر مارلیا۔ مزہ تو تب آتا جب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں بھی اسی طرح آسٹریلیا کو ہراتے۔ وہاں تو بہت بری طرح ہار گئے تھے۔
 
حسیب

محفلین
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے۔ جس بلے باز اور بولر دونوں کی صلاحیتوں کا اصل امتحان ہوتا ہے
ٹی ٹوئنٹی تو صرف پیسہ کمانے کے لیے ہے
 
x boy

محفلین
ہمیشہ مثبت سوچ ہونی چاہیے کیا کھویا تھا وہ نہیں کیا پایا وہ ہونا چاہیے اور اچھا کرنے کی جستجوں کا نام ذندگی ہے
اللہ کامیاب کرے ، آمین
 
ٹیسٹ کرکٹ تو ایک اختتام پزید کرکٹ فارمیٹ ہے۔ اس کھیل میں اگر نام کما بھی لیا تو کیا تیر مارلیا۔ مزہ تو تب آتا جب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں بھی اسی طرح آسٹریلیا کو ہراتے۔ وہاں تو بہت بری طرح ہار گئے تھے۔
"Base" کبھی ختم نہیں ہوتا۔
 
میں پاکستان سے بے حد پیار کرتا ہوں ۔ پاکستان کرکٹ سے بہت پیار کرتا ہوں جیتنے کی دعائیں کرتا ہوں ۔بہت اچھا کھیلے ہیں اللہ کرے آئندہ اس بھی اچھا کھیلے۔ جیتے یا ہارے ہمیں اس سے پیار ہے
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Misbah_the_great.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر ٹیم سلیکشن میں کارکردگی کو ہی پیمانہ بنایا جائےتو پاکستانی ٹیم میں بہتری کی گنجائش کافی ہے۔

اگر کارکردگی کی بنیاد پر جزا و سزا (Reward & Punishment) کو یقینی بنایا جائے تو ٹیم میں ڈرامائی تبدیلی آ سکتی ہے۔
 
ایک کرکٹ کمنٹیٹر نے ٹی وی پر کہا تھا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے میں وائٹ واش کے بعد مصباح سمیت پوری ٹیم کی بورڈ نے خوب کلاس لی تھی۔
 
اگر ٹیم سلیکشن میں کارکردگی کو ہی پیمانہ بنایا جائےتو پاکستانی ٹیم میں بہتری کی گنجائش کافی ہے۔

اگر کارکردگی کی بنیاد پر جزا و سزا (Reward & Punishment) کو یقینی بنایا جائے تو ٹیم میں ڈرامائی تبدیلی آ سکتی ہے۔
پیارے بھائی آپ کی بات درست ہے لیکن کیا کیا جائے کرپٹ نظام اس ملک اور اس کے اداروں کی جڑوں میں بیٹھا ہوا ہے۔
 
Top