آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کی ٹرافی

شمشاد

لائبریرین
سُننے میں آیا ہے، بلکہ ٹی وی سلائیڈ بھی چلتی دیکھی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کی ٹرافی جو ہندوستان کو فائنل میچ میں جیتنے کے بعد دی گئی ہے، اس پر آئی سی سی کا لوگو (Logo) ہی نہیں ہے۔ کیسی غیرذمہ داری ہے یہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم لائی ہوتی تو اب تک یا تو پانی بند ہو چکا ہوتا،

یا پھر ہوائی مستقر پر کسٹم والوں نے پکڑ لیا ہوتا۔
 

عثمان

محفلین
۱۹۹۹ء کے ورلڈکپ سے یہ رواج ہے کہ آئی سی سی اصل ٹرافی صرف فائنل والے دن فاتح ٹیم کو تھماتی ہے۔ اس کے بعد اصل ٹرافی واپس لے کر اس کا ماڈل فاتح ٹیم کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ اصل ٹرافی مستقل طور پر آئی سی سی ہی کی ملکیت ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح فٹ بال کے ورلڈکپ میں ہوتا ہے۔
بہرحال یہ مہر نہ ہونے والی بات عجیب سی ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے تو دال میں کچھ کالا لگ رہا ہے
آئی سی سی نے اپنا لوگو نہیں لگایا بلکے 2011 کا لوگو لگایا ہے لیکن میڈیا میں وہ لوگو بھی نہیں دیکھایا گیا
خیر میڈیا کو تو باتیں کرنی ہی آتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن عثمان بھائی نے جو حوالہ بی بی سی کا دیا ہے، اس کے مطابق تو “سب اچھا“ کی رپورٹ ہے۔
 

میم نون

محفلین
چوری ہو گیا ہو گا، اب انڈیا والے اپنی سیکیورٹی کے فیل ہونے کو تو ظاہر نہیں کر سکتے ناں :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
تو پہلے ہی اس کی فوٹو کاپیاں کروا کے رکھ لیتے ناں تا کہ چوری ہونے کی صورت میں خوار نہ ہونا پڑے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کسٹمر والوں کے پاس ہے لیکن وہ اصلی ہے جو نمونے کے طور پر ہوتا ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے لوگو کیوں نہیں ہے آئی سی سی کا
لوگو تو ضرور ہونا چاہے تھا
 
Top