آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

وجی

لائبریرین
مووی فلمائی اچھی گئی ہے۔
لیکن اس میں کئی جگہوں پر جھوٹ کا سہارا لیا گیا۔

جیساکہ دکھایا گیا ہے کہ آخری لڑائی میں صلاح الدین ایوبی کو کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور قلعے میں موجود عیسائی فوج اور عام لوگوں نے بہت زبردست جنگ کی اور اس کے بعد ہتھیار ڈالے۔
جھوٹ اور بھی کافی سارے تھے
رینالڈ دی چیٹلیئن جس کاصلاح الدین ایوبی نے اپنے ہاتھوں سر قلم کیا تھا دراصل اس نے نبی اکرم ٖؤﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی۔
جنگ جیتنے کے بعد کیا صلاح الدین ایوبی نے سب کو ایسے ہی جانے دیا ؟؟
 
جھوٹ اور بھی کافی سارے تھے
رینالڈ دی چیٹلیئن جس کاصلاح الدین ایوبی نے اپنے ہاتھوں سر قلم کیا تھا دراصل اس نے نبی اکرم ٖؤﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی۔
جنگ جیتنے کے بعد کیا صلاح الدین ایوبی نے سب کو ایسے ہی جانے دیا ؟؟

جانے تو ایسے ہی دیا تھا
 

محمد وارث

لائبریرین
سنجیو کمار ہے شاید اور نواب وغیرہ بنا ہوا ہے اس مووی میں؟
جی آنجہانی سنجیو کمار اور مرحوم سعید جعفری لیڈ رول میں ہیں، شطرنج کے دو دیوانے۔ کہانی ریاست اودھ کے پس منظر میں ہے جب انگریزوں نے وہاں قبضہ کیا۔ اودھ کے نواب واجد علی شاہ کا کردار امجد خان مرحوم نے ادا کیا ہے، پس منظر کمنٹری امیتابھ بچن کی ہے۔ اگر کسی کو آرٹ فلموں، تاریخ، اودھ، ہندوستان کی تہذیب و ثقافت، شطرنج، کلاسیکی موسیقی، سنجیو کمار، سعید جعفری یا امجد خان سے کچھ بھی لگاؤ ہے تو یہ فلم دیکھنی لازمی ہے۔ میں نے اپنے بچپن میں دُور درشن کے امرتسر کیندر سے دیکھی تھی، اب یو ٹیوب کا زمانہ ہے سو جب کبھی موڈ بنے دیکھ لیتا ہوں :)
 
ویسے اس ضمن میں انڈین پنجابی موویز کی بات نہ کی جائے تو زیادتی ہو گی ۔۔ ہلکے پھلکے طنز و مزاح ، اداکاری اور پنجاب کے اصل رنگوں میں رنگی انڈین پنجابی فلمیں اب بالی وُڈ پہ اپنا تاثر چھوڑنے میں کامیاب ہو چکی ہیں ۔۔۔ کیری آن جٹا اس سلسلے کی پہلی فلم تھی جسے انڈیا اور پاکستان کے عوام نے پسندیدگی کی سند دی ۔ پھر جٹ اینڈ جولیٹ ۔۔ فرار ۔۔ جنہے میرا دل لُٹیا ۔۔ میل کرا دے ربا ۔۔ ایویں رولا پے گیا ۔۔ یہ سب موویز ناظرین کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ۔
ان سب میں سے میری فیورٹ ۔۔ مُنڈے کمال دے ۔۔ مسٹر اینڈ مسز 420 ۔۔۔
ٹائم ہو تو ضرور دیکھیے گا ۔
 
Top