آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

فہیم

لائبریرین
اچھی فلمیں ہیں فہیم، آپ کا ذوق اچھا ہے، یا پھر آپ بھی میری طرح بدذوق ہیں :)
شکریہ وارث بھائی۔
ذوق صاحب کا تو پتہ نہیں بس جو اچھا لگ جائے۔
اسی لیے گانوں اور موویز وغیرہ میں میری پسند کچھ ایسی ہے کہ بعض دفع جو کسی کو پسند نہ آئے وہ مجھے پسند آجاتا ہے۔
کبھی جو بہت لوگوں کو پسند ہو وہ مجھے نہیں آپاتا:)

ایسا کیجئے ایک چھوٹی سی لسٹ آپ بھی بنا ڈالیں:)
 
محمد وارث

مشکل کام ہے لیکن کبھی فرصت ملی یا اس طرف کی ہوا چلی تو ضرور :)
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں قیصرانی بھائی
ڈینئیل ڈے لویز اس طرح کا اداکار نہیں۔
یہ بہت نیچرل اداکار ہے۔
اس کے کچھ کردار ایسے ہیں جو مجھے نہیں لگتا کہ اس کے علاوہ کسی اور نے کیے ہوتے تو ویسے کر پاتا۔
جن میں ایک
گینگز آف نیو یارک میں "ولیم کٹنگ"
اور دوسرا
دیئر ول بی بلڈ میں "ڈینئیل پلین ویو"
یہ دونوں بہت زیادہ قابل ذکر ہیں۔

معلوماتی
 
فہیم

لائبریرین
دو انتہائی بد قسمت موویز

Quiz Show
Four Weddings and a Funeral

اب ان کی قسمت خراب کیوں ہے یہ آپ بتائیں۔
 
عندلیب

محفلین
لاسٹ ویک اینڈ راز دیکھی ایک دم بکواس لگی ۔۔ کچھ دلچسپ مناظر جو رومانیہ میں فلمائےگئے ہیں قابل دید لگے۔ کل رات امیتابھ کی "پنک" دیکھی موجودہ معاشرے کی عکاسی کرتی بہترین فلم۔
 
زیک

مسافر
دو انتہائی بد قسمت موویز

Quiz Show
Four Weddings and a Funeral

اب ان کی قسمت خراب کیوں ہے یہ آپ بتائیں۔

LoL!
These are,
Coz these had been released in 1994

Note: Urdu editor is not working

دونوں آسکر نہیں جیت پائیں بہترین فلم کے لئے نامزد ہونے کے باوجود۔ کیا یہ وجہ ہے بدقسمتی کی؟
چونکہ 1994 اچھی فلموں‌کا سال تھا:
Pulp Fiction
Shawshank Redemption
Forrest Gump
Lion King
Legends of the Fall
 
جی یہی وجہ تھی۔ بلکہ ان میں بھی سب سے آخر والی لیجنڈز آف دی فال بد قسمت شمار ہوگی کہ ان کا نام تک آج کوئی نہیں جانتا۔
جبکہ اوپر والی چار ایسی ہیں جو آج بھی سپر ہٹ ہیں اور بہت زیادہ مشہور ہے۔
واچ موجو ویب سائٹ کے مطابق
ٹاپ ٹین ایئرز فار موویز میں 1994 نمبر ون پر ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ اچھی بات نہیں ہوئی، بار بار کی بورڈ بدل کر یہاں لکھنا پڑتا ہے :)
مجھے بھی بار بار کیبورڈ بدل کر لکھنا پڑتا ہے۔
کل چھوٹے بھائی کے لیپ ٹاپ سے پوسٹ کی اور اس کے بعد اردو کیبورڈ انسٹال نہیں تھا۔
 
Top