تیرہویں سالگرہ آئیے آئیے - گرہ لگائیے

م حمزہ

محفلین
آئیے آئیے کا بینر ایسے لگا رکھا جیسے بہت بڑی نمائش ہو اور 80 فیصد ڈسکاؤنٹ ۔ بڑی مایوسی ہوئی یہاں آکر۔ پیٹرول کا پیسہ بھی وصول نہیں ہوا۔

ہم اپنے پی اے کو بھیج دیتے ہیں شاید ان کے لائق یہاں کچھ ہو۔ ویسے بھی انہوں نے میرا بھیجا فرائی کر ہی دیا ہے۔ ہوسکتا ہے یہاں بھی۔۔۔۔
 
عظیم

باس! بھلے ہی آپ مجھے نوکری سے نکال دیں۔ لیکن میں اس کھیل میں حصہ نہیں لوں گا۔ میں جانتا ہوں کہ آپ مجھے شاعر کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں اور اب ایسی جگہوں پر ٹیگ کر کے مجھے شاعر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ میں آپ کو لکھ کر دے رہا ہوں کہ میں شاعر نہیں ہوں
 
سید رافع

محفلین
گٹر کی صفائی، سڑک کی دھلائی
جو بھی دیکھا، وہ خواب میں دیکھا

بلاول میں بھٹو، مریم کے کامے
جو بھی دیکھا، وہ خواب میں دیکھا

ریحام کی سی کتب اور اسکے جو نظارے
جو بھی دیکھا، وہ خواب میں دیکھا
 
سید رافع

محفلین
اک بار پھر سے نکاح چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

بیوی کو بتا کر، اک شادی چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ریحام سے نکاح، لئی سے دوستی چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

رشیا کا حسن قلب میں رکھ کر ایمان چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

عمر ہے پچاس لیکن امی کی اجازت چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
 
سید رافع

محفلین
مانا کہ تم گلاب ہو لیکن، وہ
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

اجازت ہو تو دیکھ لوں اسے، وہ
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

کیا یہی ہے آئین وفاداری چمن
کہ اب ہر گل مجھ سے یہ کہے

دیکھ لو مجھے پر اسکو نہ دیکھ کہ، وہ
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
 
Top