آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
برداشت کرنا آ جائے تو یہ بھی غنیمت ہیں۔

بھیا جب بھوک لگی ہو اور کرنا بھی خود ہی ہو تو نوڈلز بھی بہت اچھے لگتے ہیں وہ وقت کوئی بھی ہو۔۔۔۔

ہمیں بھی ایک دن بڑی طبعیت خراب کچھ پکانے کو دل نہ چاہے پھر یہی کھا کے بہت اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔،
آپ لوگ تو ایسے بات کر رہے ہیں جیسے کوئی زبردستی کھلا رہا ہے
 

عثمان

محفلین
خیر نوڈلز بھی اچھی ہیں لیکن پراٹھوں کو ریٹائر نہیں ہونا چاہیئے ۔ دونوں آپشنز اچھے ہیں ۔نوڈلز البتہ ہینڈی اور کوئک ہوتی ہیں ۔
مجھے پراٹھے کی نیوٹریشن ویلیو کا علم نہیں۔ لیکن اندازہ ہے کہ کچھ خاص نہیں ہوتی۔ بس پیٹ بھرنے کا ذریعہ ہے۔ پھر پاکستانی پکوانوں کی تیاری میں جو طوالت اور جھنجٹ درکار ہوتا ہے، پراٹھا اس کی نمایاں ترین مثال ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے پراٹھے کی نیوٹریشن ویلیو کا علم نہیں۔
سادہ پراٹھے کی نیوٹریشن ویلیو آٹا ہے بس اور ایک دو چمچی تیل یا گھی ۔البتہ بُھرتے ،قیمے یا کسی قسم کی فلنگ سے غذایت پر فرق پڑتا ہے ۔
عثمان ! البتہ بہت طوالت یا بہت جھنجھٹ نہیں لیکن اس میں ۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیسن اور میتھی والی روٹی کے بارے کیا خیال ہے بھائیو۔۔۔ جب میتھی پال پوس کر بڑی بھی خود کی گئی ہو۔
اس میں تو بالکل بھی جھنجھٹ نہیں ہے ۔



 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کھانے میں میتھی والی چٹنی تو بہت مزیدار ذائقہ دیتی ہے البتہ میتھی والی روٹی کھانے کا تجربہ نہیں۔
میتھی۔ پیاز ۔ ہری مرچیں ۔ثابت دھنیا۔ نمک ۔ کُٹی ہو ئی لال مرچ گرائینڈ کر کے آٹا (میدہ بھی لے سکتے ہیں) اور بیسن برابر مقدار میں گوندھ کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیا جائے تو اس کے بعد توے پر یا تندوری میں روٹی بنا لیں۔ کیا مزے کی بنتی ہے میتھی والی روٹی کہ۔ ۔۔ :mrgreen:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top