آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا ایسا کہا جاتا ہے کہ بطخ آیا؟
یہی کہا جاتا ہے نا کہ بطخ پانی میں تیر رہی ہے۔ تو مونث ہوگئی۔ اب مذکرآپ تلاش کریں بطخ کا۔

بطخ اول دوم مفتوح، دوم کبھی کبھی مشدد بھی سنائی دیتا ہے۔ یہ لفظ بہت دلچسپ ہے۔ فارسی’’بت‘‘ کے عربی’’بط‘‘ بنا، پھر فارسی والوں نے اس پراپنا کاف تصغیرلگا کر’’بطک‘‘ بنایا، لیکن حرف دوم پرتشدید نہیں لگائی۔اردو والوں نے اسے یوں ہی قبول کیا اور تشدید بھی لگالی۔ پھر کسی کو خیال آیا کہ ’’بطک‘‘ تو گنوارو معلوم ہوتا ہے، دراصل’’بطخ‘‘ ہوگا (ایسی مثالیں اور بھی ہیں)۔ اس طرح موجودہ لفظ حاصل ہوا۔ یہ لفظ ہمیشہ مؤنث بولا جاتا ہے۔ اس کا مذکر کچھ نہیں۔ دیکھئے، ’’تذکیر سےعاری نام، جانوروں کے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ مصنف: شمس الرحمن فاروقی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اُس لڑی میں بھی میں ایک ایک لائن لکھ رہا تھا
بس اصول بہت ہیں ہمارے لئے گپ شپ کی لڑی ہی بہتر ہے
اصل میں وہ لڑی " میں کیا سوچ رہا ہوں " ہے تو اس وجہ سے یہاں آئے کہ گپ شپ ہی تو لگانی ہے تو یہ والی زیادہ مناسب ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top