آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عظیم

محفلین
تو پھر کیا آنکھ مارنے والا مارنا تھا ؟
پھر کون سا والا مارنا تھا؟
مطلب کہ کند چھری سے پوری تکبیر پڑھے بنا ہلکا سا گھائل کرنا؟
اپنے اوپر فدا کر لینے والا! یعنی اپنے حسن کا شیدائی کر لینے والا مراد تھی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اپنے اوپر فدا کر لینے والا! یعنی اپنے حسن کا شیدائی کر لینے والا مراد تھی
تو اس میں اس بیچاری کا کیا ْقصور۔ حسن تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے۔ اس طرح قصوروار تو مرنے والے خود ہوئے نا۔
عاطف بھائی بات میں دم ہے نا؟
دم کو زبر سے پڑھنا ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی جب غلطی سے ہی ایسے نادر و نایاب دُرَرِ مکنون پھسلیں گے تو تمہارے سنجیدہ پند و نصائح کا دریا تو ہمیں خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسی لئے تو ہم دانستہ طور پر سنجیدگی سے پرہیز ہی کئے رکھتے ہیں ۔ نہ سنجیدہ ہوں گے نہ خاشاک کے جیسا بہا لے جائیں گے کسی کو ہماری دانائی کی باتیں
 
اسی لئے تو ہم دانستہ طور پر سنجیدگی سے پرہیز ہی کئے رکھتے ہیں ۔ نہ سنجیدہ ہوں گے نہ خاشاک کے جیسا بہا لے جائیں گے کسی کو ہماری دانائی کی باتیں
سنجیدگی سے زندگی گزارنا بہت مشکل ہوجاتی ہے تھوڑا بہت اپنے آپ کو فری مائنڈ بھی کرنا چاھئیے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیکن بٹیا! ڈاکٹر اقبال صاحب تو کہہ گئے ہیں کہ
۔ تلاطم ہائے دریا ہی سے ہے گوہر کی سیرابی ۔
سو اگر دریا میں بہیں گے نہیں ، اور تلاطم میں سنگ ریزوں سے سے ٹکرا کر چوٹیں نہیں کھایں گے تو ہم بھی خزفِ ساحل ہی رہیں گے گوہر کبھی نہ بن پائیں گے ۔ اب اس بوالعجی کا کیا کریں ؟
کیا ہمیشہ ٹھیکرے بنے رہیں ؟ کیا گوہر نایاب بننا ہماری قسمت کبھی نہ ٹھہرے ؟کوئی کوئی ہمیں اپنے تاج میں سجائے ؟اپنے دل کے صدف میں نہ چھپائے ؟کوئی ہمیں اپنے گلو گیر ہار میں نہ جڑے ؟
ویسے ان سارے سوالوں کے ذمہ دار ہم نہیں ڈاکٹر صاحب ہیں :LOL::rollingonthefloor: ۔
 
سیما علی

لائبریرین
تو اس میں اس بیچاری کا کیا ْقصور۔ حسن تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے۔ اس طرح قصوروار تو مرنے والے خود ہوئے نا۔
عاطف بھائی بات میں دم ہے نا؟
دم کو زبر سے پڑھنا ہے
واہ واہ کیا بات کی ہے بٹیا نے 🌟🌟🌟🌟🌟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top