آئیں کھانا بنا نا سکھائیں ( صرف مرد حضرات کےلیے)

شمشاد

لائبریرین
اب میں آپ کو پانی ابالنا سکھاؤں گا۔

ضروری اشیا :

ایک دیگچی بمع ڈھکن
پانی حسبِ ضرورت
چولہا جو جلتا ہو
چولہا جلانے کے لیے ضروری اشیا کا ہونا وغیرہ وغیرہ

سب سے پہلے دیگچی میں حسبِ ضرورت پانی ڈالیں اور اس پر ڈھکن لگا دیں۔

اس کو چولہے پر رکھ دیں۔

چولہا جلائیں۔

پھر انتظار کریں۔ جب پانی سے شوں شوں کی آوازیں آنے لگیں تو سمجھ لیں کہ پانی میں موجود جراثیم مرنا شروع ہو گئے ہیں۔

ڈھکن اتار دیں۔

تھوڑی دیر بعد پانی سے بھاپ اٹھنے لگے گی اور ساتھ ہی بلبلے بننا شروع ہوں گے۔

دیگچی کو مزید تھوڑی دیر آگ پر رکھیں حتٰی کہ پانی ابلنے لگ جائے۔

اب آگ بند کر دیں۔ پانی اُبل چکا ہے۔

پانی میں انگلی یا ہاتھ ڈال کر چیک کرنے کی کوشش بالکل نہ کریں کیونکہ ابلتا ہوا پانی بہت گرم ہوتا ہے۔ انگلی یا ہاتھ کے جلنے کا خدشہ ہے۔
 

وجی

لائبریرین
کمرے میں اندھیرا کرکے
پنکھا ہلکا کریں اور
صوفے پر دراز ہوکر خیالی پلاؤ بنائیں
یاد رکھیں خیالی پلاؤ بنانے کے لیئے لمبی سانس لینا ضروری ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی کہ مصالحے بے دریغ استعمال کریں۔

خیالی پلا پکانا - تے مصالحہ کھٹ کی پانا
(جب خیالی پلاؤ ہی پکانا ہے تو مصالحہ کم کیوں ڈالنا)
 

خرم

محفلین
پانی میں انگلی یا ہاتھ ڈال کر چیک کرنے کی کوشش بالکل نہ کریں کیونکہ ابلتا ہوا پانی بہت گرم ہوتا ہے۔ انگلی یا ہاتھ کے جلنے کا خدشہ ہے۔
اسے کہتے ہیں برسوں‌کا تجربہ۔ شمشاد بھائی، کتنی دفعہ تجربہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا آپ نے؟:battingeyelashes:
 

مغزل

محفلین
صاحب شمشاد انکل عرف تمغوں والے بابا تو روز ہی اس عمل سے گزرتے ہیں ۔۔ یعنی تجربے بھی ارتقائی منازل طے کر رہے ہیں عمر کے ساتھ ساتھ۔۔۔ :battingeyelashes:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب میری باری ہے پاکستان سے باہر رہنے کے بعد مجھے بھی کچھ پکانا آگیا ہے (ویسے ابھی تک میں نے پاکستان سے باہر آ کر کچھ نہیں پکایا) تو میں آپ کو سیکھاتا ہوں چاول پکانا
چاول پکانے کے لیے لازمی ہے آپ کے پاس پہلے چاول ہونے چاہے اور چاول حاصل کرنے کے لیے خود کاشتکار ہونا یا پھر کسی کاشتکار کے دوستی ہونا لازمی ہیں بہت ساری زمین ہو کھیت کے لیے اور اس میں کافی سارا پانی ہو پانی اتنا ہو کے آپ کے گھٹنے پانی میں ڈوب جائے اور اسی طرح جب پانی زمین پر ٹھہر جائے تو اس میں جاول لگانے کے لیے چھوڑے چھوڑے پودے لگا دیں ان کو تقریباََ سے چھ ماہ لگے کے تیار ہونے میں ۔ اب آپ چھ ماہ تک انتظار کریں جب چاول تیار ہو جائے گے تو اس کے بعد ان کی کاشت ہو گی ان کو کاٹا جائے گا جب تک جاول تیار ہوتے ہم لیتے ہیں ایک بریک پھر ملے گے چھ ماہ بعد :grin:
 

ماوراء

محفلین
ٹوسٹ گرم کرنا ۔

اشیاء

ٹوسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
توا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
چمچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
مکھن یا گھی ۔۔۔۔ حسب۔ ذائقہ

بنانے کا طریقہ!

سب سے پہلے توا لیں اس کو چولہے پر رکھیں پھر ماچس لین اس سے آگ لگائیں چولہے کو گرم کر لیں پھر اس کے بعد اس پر "گھی" یا "مکھن" جو آپ کو پسند ہو توے پر ڈالیں اس کو گرم ہولینے دیں ۔ گرم ہو جائے تو اس پر اپنا ٹوسٹ رکھیں اور اسے اوپر نیچے کرتے رہیں جب تک ٹوسٹ لال نہ ہوجائے۔ اگر آُ خالی ٹوسٹ ہی گرم چاہ رہی ہیں تو اس کا بھی بڑا آسان ساطریقہ ہے جب چولہا گرم ہو جائے تو اس پر ٹوسٹ رکھ کر اس کو اوپر نیچے کرتی رہیں اور جب لال ہوجائے تو اس کو اتار لیں‌ یہ آپ کا گرما گرم اور لال لال ٹوسٹ تیار کھائییے اور مزے اڑائیے !

مع السلام
کون کرتی رہیں؟

اور اتنا مشکل طریقہ؟
آسان سا طریقہ ہے کہ ایک ٹوسٹر لیں، اس میں بریڈ کو گرم کر لیں۔ اگر لال کرنا ہے تو ٹوسٹر کی ہیٹ کو تیز کر لیں، جب سلائس باہر آ جائے تو اس کو مکھن لگا لیں۔

philips-toasters.jpg

toast-butter-ABFOOD0906-de.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی اور محمود بھائی۔ آپ میرے تجربات پر عمل کر کے دیکھیں پھر آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ کتنے برسوں کا نچوڑ ہے۔

آجکل میں چائے کیسے بناتے ہیں اس پر تحقیق کر رہا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے مگر مردوں کی لڑی میں ماورا کیا کر رہی ہیں‌، چلو بھئی بھاگو یہاں‌سے ۔ ۔۔۔:mad:
 
لڑی بنانے والے نے غلط جگہ پر بنائی ہے ۔ اب محفل قوانین کے لحاظ سے اس لڑی میں خواتین کا داخلہ نہ صرف جائز ہے بلکہ اس پر اعتراض کرنا اصولی موقف حریت بیان کے منافی ہے:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

مغزل

محفلین
صاحب غور سے دیکھیں میں نے قوسین میں لکھ رکھا ہے کہ ( صرف مرد حضرات کےلیے) ۔۔۔ یہ اور بات کہ ہم ماورا ء سےازراہِ تفنن محوِ‌کلام تھے۔
 
Top