آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
ایک تبلیغی جماعت کے امیر نے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے ساتھیوں کو ہدایت کی کہ جب بھی وہ کسی عورت کو دیکھیں تو ‘استغراللہ‘ پڑھیں۔ سفر شروع ہوا پر کوئی عورت نظر نہیں آئی۔
اچانک ایک ساتھی نے کہا “ استغراللہ“۔
باقی ساتھی بولے۔“ کدھر ہے؟؟ کدھر ہے؟؟؟“۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
ضبط نے کہا:

بہت عمدہ ضبط :D
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے۔

ایک صاحب جو سرکس میں چاقو چھریاں، کیل، شیشے کے ٹکڑے وغیرہ کھانے کا کرتب دکھاتے تھے، ان کی محبوبہ نے اپنی چند سہلیوں کو ان کے گھر پر مدعو کیا اور انہیں یہ سب کرنے کو کہا۔ تو انہوں نے چند کیلیں اور پنیں وغیرہ کھا کر دکھائیں۔

ان کے محبوبہ نے کہا نہیں یہ نہیں، وہ تلوار نگل کر دکھاؤ وہ جو تم سرکس میں کرتے ہو۔ وہ بولے تم سمجھتی نہیں ہو میں آجکل ڈائیٹنگ کر رہا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے دیس کی دھرتی
میرے دیس کی دھرتی سونا اُگلے، اُگلے ہیرے موتی
میرے دیس کی دھرتی

اور اب

میرے دیس کی لڑکی
میرے دیس کی لڑکی سونا نِگلے، ِنگلے ہیرے موتی
میرے دیس کی لڑکی
 
حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
میرے دیس کی دھرتی
میرے دیس کی دھرتی سونا اُگلے، اُگلے ہیرے موتی
میرے دیس کی دھرتی

اور اب

میرے دیس کی لڑکی
میرے دیس کی لڑکی سونا نِگلے، ِنگلے ہیرے موتی
میرے دیس کی لڑکی

:shock: یہ کس دیس کی لڑکی ہے جو ہیرا نگل لیتی ہے ، ویسے پھر تو اُس دیس میں لڑکیوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہوگی :p
 
عمر سیف

محفلین
ایک دفعہ ایک فلسفی کا گزر ایک گاؤ‌ں میں ہوا جہاں ایک کولہو میں بیل چل رہا تھا اور اس کے گلے میں گھنٹیاں بندھی تھیں جو اس کے چلنے سے بج رہی تھیں۔

فلسفی نے کسان سے پوچھا
“یہ بیل کے گلے میں گھنٹیاں کس لئے باندھی ہوئی ہیں“
کسان نے جواب دیا
“میں ادھر اپنا کام کر رہا ہوں۔ اگر بیل چلتے چلتے رک جائے تو گھنٹیوں کی آواز بند ہو جائے گی۔ اور مجھے پتا چل جائے گا۔ “
فلسفی تھوڑی دیر کے لیےسوچتا رہا اور پھر پوچھا
“لیکن اگر بیل ایک جگہ ہی کھڑا ہو کر سر ہلانا شروع کر دے تو تمہیں کیسے پتا چلے گا“

“ یہ بیل ہے جناب ۔۔۔فلسفی نہیں۔۔۔۔“ کسان نے جواب دیا
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار ایک چینی صاحب اردو سیکھنے پاکستان آئے۔ تو دو لطیفے ان سے سرزد ہوئے

پہلی بار میزبان سے پوچھا کہ برآمدے کی چھت پر کیلیں کیوں‌ لگا رہے ہیں تو میزبان نے بتایا کہ یہاں بیل (پھولوں والی) کو چڑھانا ہے۔ چینی صاحب حیرت زدگی کے عالم میں‌ بولے کہ بھائی جی، چھت پر بیل (گائے کا میاں) کا کیا کام اور اگر آ بھی گیا تو یہ کیل کیا اسے روک پائیں گے؟

دوسری بار وہ چلتے چلتے ایک دیوار کے سامنے رک گئے اور سوچنے لگے کہ گائے گوبر کرنے کے لئے دیوار پر کیسے چڑھی ہوگی۔ دیوار پر اپلے تھپے تھے
 
عمر سیف

محفلین
قیصرانی نے کہا:

:D :D
 
عمر سیف

محفلین
سردار:
“ او بنّو کار کی سپیڈ اتنی کیوں بڑھا دی؟“۔
بیوی:
“ او جی کار کی بریک فیل ہوگئی ہے، اس سے پہلے کہ ایکسڈینٹ ہوجائے گھر پہنچتے ہیں“۔
 
عمر سیف

محفلین
سرادر ( فون پر):
دوسرا سردار پوچھتا ہے:
“ کس سے بات کر رہے ہو؟“۔
پہلا:
“ بیوی سے“۔
دوسرا:
“ اتنے پیار سے :shock: “۔۔
پہلا سردار:
“ تمھاری ہے :p
 
عمر سیف

محفلین
انٹرویو لینے والا سردار سے:
“ آپ کی تاریخ پیدائش؟“۔
سردار:
“ 13 اکتوبر“۔
انٹرویوئر:
“ سال کون سا؟“۔
سردار:
“ اوے۔ الو کے پٹھے، ہر سال“۔ :D
 
F@rzana

محفلین
مدد

ایک شخص اپنے ایک مالدار دوست کے ساتھ بازار گیا چیزیں دیکھ کر دل للچا گیا،
مالدار دوست سے بولا مجھے سو پونڈ کا سامان بہت ضروری خریدنا ہے، کیا تم میری مدد کروگے؟

دوست بولا کیوں نہیں ضرور کروں گا،

اس نے جیب میں ہاتھ ڈالا پچاس پینی نکالے اور اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا۔ ۔ ۔

یہ لو بس کا کرایہ، گھر جاؤ اور اپنا بٹوا لے آؤ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top