علمی و ادبی لطیفے

  1. محمد وارث

    پونے تین شاعر

    میر تقی میر سے لکھنو میں کسی نے پوچھا۔ "کیوں حضرت آج کل شاعر کون کون ہے۔" میر صاحب نے کہا۔ "ایک تو سودا ہے اور دوسرا یہ خاکسار، اور پھر کچھ تامل سے بولے، آدھے خواجہ میر درد۔" اس شخص نے کہا، "حضرت، اور میر سوز؟" میر صاحب نے چیں بہ چیں ہو کر کہا۔ "میر سوز بھی شاعر ہیں؟" اس نے کہا۔ "آخر بادشاہ...
  2. محمد وارث

    وکیل اور قانون کی کتاب

    جوش ملیح آبادی ایک دفعہ علامہ اقبال کی خدمت میں حاضر ہوئے، ملاقاتی کمرے میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ علامہ اقبال کے سامنے قرآن پاک رکھا ہے اور وہ زار و قطار رو رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر جوش نے بڑی معصومیت سے کہا۔ "علامہ صاحب، کیا کوئی وکیل قانون کی کتاب پڑھتے ہوئے بھی روتا ہے۔" یہ سن کر علامہ ہنس پڑے۔
  3. محمد وارث

    جوش کی منافقت

    ایک مشاعرہ ہو رہا تھا۔ اس میں جوش ملیح آبادی، گوپی ناتھ امن اور دوسرے مشہور شعراء کے ساتھ غیر معروف اور نو مشق شعراء بھی پڑھ رہے تھے۔ ایک نو مشق شاعر کی باری آئی تو اس نے اپنا غیر موزوں کلام سنانا شروع کیا، جسے سن کر بیشتر شعراء نے آدابِ محفل کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے خاموشی اختیار کیئے رکھی۔...
  4. محمد وارث

    شعر کی خامی

    جگر مراد آبادی کے ایک شعر کی تعریف کرتے ہوئے ایک زندہ دل نے ان سے کہا۔ "حضرت، آپ کی غزل کے ایک شعر کو لڑکیوں کی ایک محفل میں پڑھنے کے بعد میں بڑی مشکل سے پٹنے سے بچا ہوں۔" جگر صاحب ہنس کر بولے۔ "عزیزم، میرا خیال ہے کہ شعر میں کوئی خامی رہ گئی ہوگی، وگرنہ یہ کسی طرح ممکن نہ تھا کہ آپ کو...
  5. محمد وارث

    پٹھان اور سکھ

    ایک محفل میں شبیر حسن خان المعروف جوش ملیح آبادی اپنی نظم سنا رہے تھے تو کنور مہندر سنگھ بیدی سحر نے (جو کہ جوش کے قریبی دوست تھے) حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔ "دیکھیے کم بخت پٹھان ہو کر کیسے عمدہ شعر پڑھ رہا ہے۔" جوش صاحب نے فورا جواب دیا۔ "اور دیکھو، ظالم سکھ ہو کر کیسی اچھی داد دے رہا...
  6. محمد وارث

    خوشی

    سعادت حسن منٹو کے ایک دوست نے ایک دن ان س کہا۔ "منٹو صاحب، پچھلی بار جب آپ سے ملاقات ہوئی تھی تو آپ سے یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی تھی کہ آپ نے مے نوشی سے توبہ کرلی ہے، لیکن آج مجھے یہ دیکھ کر بڑا دکھ ہوا ہے کہ آج آپ نے پھر پی ہوئی ہے۔" منٹو نے جواب دیا۔ "بھئی تم درست کہہ رہے ہو، اُس دن اور آج...
  7. محمد وارث

    وطن کی بہنیں

    اخبار "وطن" کے ایڈیٹر مولوی انشاء اللہ خان کے علامہ اقبال سے دوستانہ تعلقات تھے، اور وہ علامہ کی اس دور کی قیام گاہ واقع انار کلی بازار لاہور اکثر حاضر ہوا کرتے تھے، اس دور میں انارکلی بازار میں گانے والیاں آباد تھیں۔ انہی دنوں میونسپل کمیٹی نے گانے والیوں کو انارکلی سے نکال کر دوسری جگہ منتقل...
  8. محمد وارث

    برجستگیٔ کلام

    مولانا ظفر علی خان اپنے دور کے قادر الکلام شاعر تھے۔ ایک محفل میں مولانا ظفر علی خان اور مولانا ابوالکلام آزاد اکٹھے تشریف فرما تھے۔ مولانا آزاد نے کسی کو پکار کر پینے کیلئے پانی طلب کیا، فورا ہی ایک سفید ریش بزرگ نے بڑی عقیدت سے مولانا کی خدمت میں پانی پیش کیا۔ مولانا آزاد نے پانی کا گلاس ہاتھ...
  9. محمد وارث

    انکساری

    آغا حشر کاشمیری کے شناساؤں میں ایک ایسے مولوی صاحب بھی تھے جنکی فارسی دانی کو ایرانی بھی تسلیم کرتے تھے، لیکن یہ اتفاق تھا کہ مولوی صاحب بیکاری کے ہاتھوں سخت پریشان تھے، اچانک ایک روز آغا صاحب کو پتہ چلا کہ ایک انگریز افسر کو فارسی سیکھنے کیلئے اتالیق درکار ہے۔ آغا صاحب نے بمبئی کے ایک معروف...
  10. محمد وارث

    شریف آدمی

    سعادت حسن منٹو نے کافی لوگوں کے سکیچ لکھے ہیں اور اس سلسلے میں انکی کتاب گنجے فرشتے کافی مشہور ہے۔ جب ان سے احمد ندیم قاسمی کا کیریکٹر سکیچ لکھنے کی فرمائش کی گئی تو وہ اداس ہو کر نہایت بجھے بجھے لہجہ میں کہنے لگے۔ "قاسمی کا سکیچ؟ وہ بھی کوئی آدمی ہے، جتنے صفحے چاہو سیاہ کرلو، لیکن بار بار...
  11. محمد وارث

    موٹر میں کتے

    علامہ اقبال کے ایک دوست سید وحید الدین کے کچھ رشتے دار تھے جنھیں کتے پالنے کا بہت شوق تھا۔ ایک روز وہ لوگ کتوں کے ہمراہ علامہ سے ملنے چلے آئے، وہ لوگ تو اتر کر اندر جا بیٹھے او کتے موٹر کار ہی میں رہے۔ اتنے میں علامہ کی ننھی بچی منیرہ، جس نے موٹر میں کتے دیکھ لیے تھے، دوڑتی ہوئی اندر آئی اور...
  12. محمد وارث

    شیراز، تبریز اور کتے

    ایک روز خواجہ ہمام الدین تبریزی، تبریز کے ایک حمام میں غسل کیلیے گئے تو اتفاقاً وہاں شیخ مصلح الدین سعدی شیرازی بھی موجود تھے۔ خواجہ ہمام نے غسل کی ابتدا کی تو شیخ سعدی نے بوجۂ ادب لوٹے سے انکے سر پر پانی ڈالنا شروع کردیا۔ خواجہ ہمام نے استفسار کیا۔ میاں درویش کہاں سے آ رہے ہو۔ شیخ سعدی نے...
  13. محمد وارث

    غزلوں‌ میں بُو

    غزلوں میں بُو مرزا رفیع سودا اردو کے بڑے نامور شاعر تھے۔ بادشاہ شاہ عالم نے جب انکی شاگردی اختیار کی تو ایک روز سودا سے کہا کہ آپ ایک روز میں کتنی غزلیں کہہ لیتے ہیں۔ سودا نے جواب دیا کہ وہ ایک دن میں دو چار شعر کہہ لیتے ہیں۔ یہ سن کر بادشاہ نے کہا، واہ استادِ محترم، ہم تو پاخانے میں بیٹھے...
  14. اظہرالحق

    فلسفی کیسے سوچتا ہے ؟

    کسی نے ایک فلسفی سے پوچھا کہ ایک عام آدمی اور فلسفی کی سوچ میں کیا فرق ہے ؟ فلسفی نے کہا کہ وہ دیکھو دیوار پر اوپلے لگے ہوئے ہیں ، عام آدمی کے لئے کوئی نئی چیز نہیں ، مگر فلسفی یہ سوچے گا کہ آخر گائے دیوار پر چڑھی کیسے ؟ ----------------------------------- اوپلے = گائے کے گوبر کو دیوار پر...
  15. سیفی

    اور سنایئے غزلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    شوق قدوائی لکھنو کے بڑے شاعر تھے۔ اپنا کلام سنانے کے بہت شوقین تھے۔ اسی لیے ان کے دوست، ہمسائے ان سے بہت گھبراتے۔ یہ ان کو دعوت کے بہانے یا بیماری کا دھوکا دے کر بلاتے۔ مرغن کھانے، آم، خربوزے کھلاتے، پھر اپنا کلام سنانے بیٹھ جاتے۔ سہ پہر کا پھنسا شکار رات تک ان کے کلام سے مستفید ہوتا، پھر اس کو...
  16. منہاجین

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیء تحریر کا؟

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیء تحریر ک بچہ بے تحاشا رو رہا تھا اور مشاعرے کا مزہ کرکرا ہو رہا تھا۔ ایسے میں ایک جانب سے آواز آئی: نقش فریادی ہے کس کی شوخیء تحریر کا بچے کی ماں مارے شرم کے چپکے سے اٹھی اور بچے کو لے کر محفل سے باہر چلی گئی۔
Top