خطاط

  1. نایاب

    پاکستان کے مشہور خطاط

    السلام علیکم عبدالمجید ، پروین رقم (١٩٠٦ تا ١٩٤٦) آپ ایمن آباد ڈسٹرکٹ گجرانوالہ پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ اسلامی خطاطی کی مشہور شخصیت "امام وردے" اور جناب محمد عبداللہ وارثی کی خطاطی سے متاثر ہو کر جناب خلیفہ نور احمد کی شاگردی اختیار کر لی ۔ اور “ پروین رقم “ کا خطاب مولانا...
  2. مغزل

    تعارف خوش نویس، خوش قلم ، خوش گفتار، خوش کن شخصیت ’’ مہر رشید ‘‘ کو محفل میں خوش آمدید

    خوش نویس، خوش قلم ، خوش گفتار، خوش کن شخصیت ’’ مہر رشید ‘‘ کو محفل میں خوش آمدید جناب سے التماس ہے کہ مکمل مفصّل تعارف پیش فرمائیں ، ہمیں امید ہے کہ آپ کی یہاں آمد رسم الخط ، فونٹ سازی اور علمِ خوش خطی کے پیاسوں کیلیے تسکین کا سبب ہوگی ۔ جناب ادریس آزاد صاحب کا شکریہ کہ جناب کو یہاں...
  3. ا

    ابن مقلہ اور خطوطِ شش گانہ

    آپ کا اصل نام ابو علی محمد بن علی حسین بن مقلہ بیضاوی تھا۔ آپ کے آباواجداد شیراز کے رہنے والے تھے ۔ 31 مارچ 886 عیسیوی بروز جمعرات کو بغداد میں پیدا ہوئے۔ دورانِ تعلیم غیر معمولی لیاقت و صلاحیت دکھائی حتی کہ بغداد کے بڑے علما میں شمار ہونے لگے۔ علم فقہ ، تفسیر ، تجوید ، شاعری ، انشاء پردازی اور...
  4. ا

    ہاشم محمد الخطاط

    عراق کے ممتاز خطاط ہاشم محمد الخطاط مرحوم از خورشید عالم گوہر قلم مشمولہ از ماہنامہ پھول اگست 2008 عراق۔۔۔ یہ وہ سرزمین ہے جس میں تاریخ کے بہت سے راز چھپے ہوئے ہیں اور اس سرزمین میں بہت سے انبیاء کرام بھی مبعوث ہوئے ہیں۔ اس سرزمین پر ہونے والے بعض واقعات قرآن کریم میں بھی بیان ہوئے ہیں...
  5. ا

    آقا عبدالرشید دیلمی

    برصغیر پاک و ہند میں خط نستعلیق کے امام و مجتہد آقا عبدالرشید دیلمی از خورشید عالم گوہر قلم شاہجہان آگرہ میں تخت نشین تھا اور دربار شاہی جاری تھا۔ وزراء امراء اور دیگر عمائدینِ سلطنت مودب بیٹھے تھے۔ اس شاہی ماحول میں ایک حاجب بادشاہ کے روبرو حاضر ہوا اور نہایت ادب سے سلام کرتے ہوئے عرض کیا...
  6. ا

    عبدالمجید پرویں رقم

    حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال علیہ الرحمۃ نے آپ کی خطاطی کو دیکھ کر بے ساختہ یہ شعر ارشاد فرمایا تھا کہ جو عالم ایجاد میں ہے صاحب ایجاد ہر دور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ
  7. ا

    مرزا ابو تراب اصفہانی

    مرزا ابو تراب اصفہانی ایک ماہر خطاط ہفت قلم از خورشید عالم گوہر قلم شائع شدہ ماہنامہ پھول اصفہان کے ایک قہوہ خانہ میں نوجوان مرزا طاہر نصر آبادی بیٹھے تھے۔ عباس شاہ بزرگ کا دور حکومت تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ جب میر عماد کی شہرت عام تھی۔اچانک قہوہ خانہ کے سامنے سے میر عماد گزرے تو نوجوان نے دل...
  8. ا

    فن خطاطی کے مردِ قلندر

    عبدالواحد نادر القلم از خورشید عالم گوہر قلم شائع شدہ ماہنامہ پھول کچھ لوگوں کو اللہ تعالی مخصوص کاموں کے لیے چن لیتا ہے اور وہ لوگ اللہ تعالی کی اس عطا کی قدر کرتے ہوئے دیوانہ وار اپنے مشن پر لگ جاتے ہیں۔ انہیں کبھی تعریف کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی کوئی ناقدری ان کی راہ میں روڑے اٹکاتی...
  9. ا

    پاکستان میں فنِ خطاطی کا سفر

    پاکستان میں فنِ خطاطی کا سفر 1947 یا 2007 تک۔ از خورشید عالم گوہر قلم شائع شدہ ماہنامہ پھول دسمبر 2007 جب پاکستان بنا تو اس وقت لاہور میں ساٹھ کے قریب خطاطی سیکھنے کے مراکز تھے جن میں الماس رقم کی بیٹھک ، تاج الدین زریں رقم کی بیٹھک ، محمد اعظم منور رقم کی بیٹھک ، محمد بخش جمیل رقم کی بیٹھک...
  10. ا

    سید انور حسین نفیس رقم

    سید انور حسین نفیس الحسینی (نفیس رقم) المعروف بہ سید نفیس شاہ صاحب اس عہد میں پاکستان کے بزرگ ترین خطاط ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز تک پہنچتا ہے۔ شاہ صاحب کے والد گرامی سید محمد اشرف علی سید القلم اور آپ کے سسر حکیم سید نیک عالم ماہر خطاط گذرے ہیں۔ ان دونوں بزرگوں کا...
  11. ا

    میر عماد الحسن قزوینی

    عماد الحسن اور عماد الحسینی مشہور تھے۔ نسبا سید ، مذہبا اہل سنت والجماعت تھے۔ قزوین میں پیدا ہوئے۔ علوم متداولہ سے فارغ ہوکر خوشنویسی کی طرف متوجہ ہوئے۔ اول عیسی رنگ نگار سے اصلاح لی جو مقامی خوش نویس تھے۔ پھر مالک دیلمی کی خدمت میں حاضر ہوکر استفادہ کیا۔ کچھ دن بعد مالک نے اندازہ کیا کہ شاگرد...
Top